سحری کی برکت !!!

0
177
رعنا کوثر
رعنا کوثر

رمضان المبارک کا آغاز ہو رہا ہے۔ ہم سب نے اگر پہلے روزے رکھے ہوں گے تو ان روزوں کے درمیان کچھ نہ کچھ سیکھا بھی ہوگا۔ میں نے ان روزوں میں سحری کی برکت کے بارے میں محسوس کیا کے یہ کتنی ضروری ہے حضورۖ نے روزہ رکھنے کی اہمیت وافادیت اور اس کے فرض ہونے پر جہاں زور دیا وہاں یہ بھی کہا کے سحری ضرور کریں۔ سحری میں برکت ہے۔ اور میں نے بھی اب محسوس کیا کے سحری میں برکت کا مطلب کیا ہے؟ پہلے تو سردیوں کے روزے بہت عرصے آتے رہے۔ روزے چھوٹے ہوتے تھے اور طاقت بھی شاید زیادہ تھی کے سحری نا نہیں کی تو بھی روزہ ہو ہی جاتا تھا۔ اور جلدی کھل بھی جاتا تھا،ا س لئے بعد میں بھی کھانے پینے کے مواقع بہت ہوتے تھے۔ اب تو روزہ کھولنے کے بعد پانی پینا اور کھانا کھانے کے بعد سونے کا جی وقت ہوجاتا ہے۔ پھر سحری میں ہی اٹھتے ہیں چونکہ روزہ بہت لمبا ہے۔ اس لئے فکر ہوئی کے اچھی طرح سحری کی جائے تاکے روزہ سکون سے گزرے اور آخری روزے ہمت اور طاقت ہے۔ اس لئے سحری پہ زور دینا شروع کیا۔ سحری کے ٹائم کا باقاعدہ الارم لگایا۔ پھر سحری میں کھجور اچھا کھانے کی کوشش کی پانی کی اہمیت کو سمجھا اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی کوشش کی کھجور بہت بڑی نعمت ہے۔ ایک یا دو بھی کھا لی جائیں تو بہت فائدہ دیتی ہیں۔ ہر قسم کا کھانا جو پیدا کیا گیا ہے۔ فائدے مند ہی ہے۔ لیکن جب سحری کی تو اندازہ ہوا کے سحری کو کس لئے برکت کیا گیا ہے۔ سحری کھا کے روزہ بہت اچھی طرح رکھا گیا۔ اور پھر اندازہ ہوا کے برکت کیا ہے۔ سارا دن خوشی سے گزرتا ہے۔ جسم میں طاقت رہتی ہے۔ اور پھر یہ بھی اندازہ ہوا کے جسم کی طاقت کے لئے اور روزمرہ انرجی کے لئے صبح کا ناشتہ کتنا ضروری ہے۔ اور صبح کا ناشتہ اچھا مناسب ہو تو ہی بہتر ہے اگر ناشتے ہی روز کافی اور ڈونٹ یا پراٹھے کھاتے رہے تو وہ انرجی اور صحت ہمیں حاصل نہ ہوگی جس کا ہم سوچ رہے ہیں بلکہ بہتر اور مناسب ناشتہ ہی ہم کو دن بھر کے لئے چاق وچوبند رکھ سکتا ہے۔ ہم بہت اچھا ناشتہ کریں اور دن بھر اتنا کچھ نہ بھی کھائیں تو بھی انرجی قائم رہے گی۔ یوم سحری کرتے ہوئے ناشتے کی اہمیت کا بھی اندازہ ہوگیا۔ اور یہ بھی اندازہ ہوگیا کہ دن جتنی جلدی شروع کیا جائے۔ اتنا ہی آپ کے بدن کو انرجی ملے گی۔ بلکہ سورج نکلنے سے پہلے ہی ناشتہ کرلیں تو اور بھی فائدہ ہے۔ دس گیارہ بجے بھی ہم ناشتے کرتے ہیں عموماً چھٹی کے دنوں میں مگر اس ناشتے سے انرجی آنے کی بجائے بہت زیادہ سستی آتی ہے اور ہم دن بھر کچھ کام نہیں کر پاتے ہیں۔ اس لئے دن بھر اگر ہم سب کو چست رہنا ہے تو سحری کے اصولوں پر عمل کریں۔
ناشتہ دن کے اول حصے میں کرلیں اور ناشتے میں سوچ سمجھ کر کھانا کھائیں۔ خوب پانی پیئں کوئی اچھا سا میوہ یا پھل کھائیں اور اگر یہ میسر نہ ہو تو بھی بہت مصالحے والی یا بہت ثقیل چیزیں نہ کھائیں۔ ناشتے کے بعد دو چار منٹ کے لئے سکون سے بیٹھ جائیں اللہ کی عبادت کرلیں۔ یا ویسے ہی سکون سے ایک طرف پانچ منٹ کو بیٹھ جائیں۔ اور پھر دن کا آغاز کریں۔ آپ کا دن بہت اچھا گزرے گا۔ اور آپ سب کو اس دفعہ ماہ رمضان میں سحری کرتے ہوئے یہی سوچنا ہے کے حضورۖ نے کیوں کہا سحری کھانے میں برکت ہے۔
٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here