صحت بڑی نعمت !!!

0
91
رعنا کوثر
رعنا کوثر

صحت بڑی نعمت !!!

صحت انسان کیلئے کتنی ضروری ہے کبھی کبھی اس کا ادراک اس قت ہوتا ہے جب آپ دوسرے بیماروں کو دیکھتے ہیں اور ان بیماروں کے ان کے اپنے پیارے پریشان ہوتے رہتے ہیں مگر ہم بس ملک میں رہتے ہیں یہاں چاہتے ہوئے بھی بچے اور بہن بھائی اتنی خدمت نہیں کرسکتے جتنی اس بیمار کو ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں مریض یا تو اکیلا ہی اپنی بیماری کو پھیلتا ہے یا پھر کسی ہسپتال میں داخل ہوتا ہے یا پھر کسی نرسنگ ہوم میں داخل کر دیا جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کے چکر لگاتا ہے اور کبھی ڈاکٹر کی شکایت کرتا ہے کے کسی کو پرواہ ہی نہیں سب پیسے بناتے رہتے ہیں۔ کبھی ہسپتال سے تنگ ہوتا ہے کے وہ صحیح علاج نہیں کر رہے ہیں جب نرسنگ ہوم پہنچ جاتا ہے تو نرسوں اور اردگرد کام کرنے والوں سے بے زار ہوتا ہے اور ان کی شکایت کرتا نظر آتا ہے۔ یہ سب اس وقت ہوتا ہے جب کوئی بیماری کا شکار ہوتا ہے یا کسی بیمار کے ساتھ مختلف ڈاکٹروں ہسپتالوں اور نرسنگ ہوم میں جاتا نظر آتا ہے۔ یوں کہتے۔ ہیں بیماری آتی بہت تیزی سے ہے مگر جاتی بہت مشکل سے ہے۔ مگر ایسا نہیں ہے بیماری اچانک بہت کم آتی ہے اس کا اظہار آہستہ آہستہ ہوتا رہتا ہے مگر ہم اسے کوئی خاص اہمیت نہیں دیتے ہیں۔ ہم دوسری چیزوں میں اتنے الجھے ہوتے ہیں کے ہم اپنے مسائل کو پس پشت ڈال دیتے ہیں اور ہم کو اپنے جسم کے سائل کا احساس ہی نہیں ہوتا ہے جب بیماری بڑھتی ہے تو ہم کہتے ہیں کے اچانک ہی بیمار پڑ گئے۔ پھر بہت ساری مشکلوں اور مسائل میں گھرتے ہیں۔ اس لئے صحت کو غنیمت جانئے بیماری آنے سے پہلے اور اپنا خیال رکھنے کی عادت ڈالئے۔ اپنے کھانے پینے کے شوق کو نظر انداز کرکے اپنے لئے اچھی غذا کا انتخاب کیجئے۔ اپنے رات کو جاگنے کے شوق کو ختم کرکے جلدی سونے کی عادت ڈالیئے اور جلدی اٹھنے کی عادت ڈالیئے۔ بلاوجہ دکھ اور غم کی عادت کو ختم کردیں پیسہ کمانے کے لئے اگر بہت ذہنی پریشانی ہے تو خرچے کم کر دیجئے۔ سب سے آخری بات ہے کے اللہ پر توکل کریں قدرت ہم پر بوجھ ڈالنا نہیں چاہتی۔ مگر ہم اپنے اوپر اتنا بوجھ ڈال لیتے ہیں کے ہم کو خود ہی اندازہ نہیں ہوتا کے یہ سب ہماری صحت کے لئے کتنا مضر ہے۔اس لئے صحت مند رہیئے اور صحت کی قدر کیجئے اور ان اصولوں پر عمل کیجئے جو قدرت نے ہمارے لیے بنائے ہیں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here