ماہ مبارک ذی الحج!!!

0
73
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین کرام آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے ،ماہ ذی الحج کا مقدس ماہ شروع ہو چکا ہے اور اس کے ابتدائی دس دن نہایت ہی اہمیت کے حامل ہیں۔ تمام اُمت مسلمہ سے درخواست ہے کہ مملکت پاک کیلئے خصوصی دعائیں فرمائیں ،حجاج کرام کو اس سال فریضہ حج ادا کررہے ہیں ،وہ اُمت کیلئے اور مملکت پاک کیلئے دعا کریں کہ اب ہمارا دشمن ہمارے موت کی باتیں مغرب میں بیٹھ کر کررہا ہے اور ہم ایک ہجوم کی طرح بس ایک دوسرے پر الزامات لگا کرخود کو کسی بھی ذمہ داری سے بری الزمہ سمجھ رہے ہیں !
آج جس نہج پر حالات آچکے دو وقت کی روٹی مشکل ہورہی ہے اور اس کی وجہ سے لوگ جان سے جارہے ہیں ! معیشت کے سخت امتحان سے گزر رہے ہیں بیرون ملک سے وطن عزیز جانے والوں کو بھی وہاں مہنگائی کا طوفان نظر آتا ہے اور جگہ جگہ موبائل و کیش سے محرومی کوء ڈھکی چھپی بات نہیں !
آپ سب احباب اپنے اپنے بچوں کے لیے اس عشرے میں خصوصی دعا کیا کریں کہ تمام عبادات کی قبولیت کے ساتھ اولاد کے حق میں بھی دعاقبول کی جاتی ہے اولاد کے لئے دل کی گہرائیوں سے نکلی دعا اے اللہ! میں تیرے صمد نام کے ساتھ ، تیرے عظمت والے نام کے ساتھ دعا کرتا/کرتی ہوں کہ اے رب کریم میری اولاد کے احوال اخلاق اور عادات کو درست فرما کر مجھ پر احسان فرما ! اے اللہ! ان کی عمر میں صحت وعافیت اور اپنی اطاعت ورضا کیساتھ برکت پیدا فرما دے ۔ اے اللہ! ا انکے ضعف اور مرض کو قوت اور شفا میں بدل دے ! اے اللہ ھم سب کو شیطان کے شر سے محفوظ فرما، اے اللہ ہم سب و ہمارے نفس کے شر سے بچا، یا رب ! انکے بدن و کان و آنکھ و جان و اعضا میں عافیت پیدا فرما ! اے اللہ ! اپنی رحمت سے انکی ہر بلا ، گناہ ،گمراہی اور غلطیوں سے حفاظت فرما !
اے اللہ ! انکو اپنا فرمانبردار بنا ! اے اللہ ھمارے بچوں کو اور ان کی اولادوں کو نیک ساتھی اور نیک دوست عطا فرما ۔ اے اللہ ! انکی تربیت کرنے میں،انکی نیکی میں اور انکو مدب بنانے میں میری مدد فرما ! اے اللہ تمام اخلاقی برائیوں سے بچانا، اے اللہ صراط مستقیم عطا فرمانا، دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی عزت اور مرتبہ عطا فرمانا، اے اللہ انکو میرے لئے خیر بنا دے ! ان کوہمارے لیے بخشش کا ذریعہ بنا دے ،اے اللہ ! میں اپنی اولاد کو تیری ضمانت و امانت میں دیتا ہوں، اے وہ عظیم ذات کہ جو امانت کو ضائع نہیں کرتا، میں ہر آفت و ہر بری بیماری اور رات و دن کے شر اور ہر حاسد کی آنکھ کے شر سے حفاظت کا سوال کرتا ہوں۔ اے اللہ ! انکی حفاظت فرمائیے سامنے سے ، پیچھے سے،دائیں سے، بائیں سے اور اوپر سے، اور نیچے سے ! اے اللہ ! میری اولاد کے دل میں اپنی محبت ڈال دے اور اسے اپنا اور اپنے پیارے حبیب کا فرمانبردار بنا لیجیئے !
اے اللہ! ان کی آنکھ کو نامحرم کے دیکھنے سے، ان کے دل کو نامحرم کی محبت میں مبتلا ہونے سے بچا لیجیئے !
اے اللہ! میری اولاد کی محبت اپنے بندوں کے دلوں میں ڈال دے، ان کیلئے دلوں کو مسخر فرما دے !
اے اللہ ! میری اولاد کو دین و علم و اخلاق اور لوگوں کی محبت میں سے حصہ عطا فرما ! اور انھیں نیک نامی عطا فرما ۔ذلت اور رسوائی سے انھیں بچانا ۔ اے خالق کائنات ! ان کی توانائیوں ، صلاحیتوں، اوقات، مال اور رزق میں آپ کے دین کا حصہ ہو، دین کے دشمنوں کا کوئی حصہ نہ ہو۔ اے اللہ، میری اولاد کو دو جہاں میں کامیابی اور بلند مقام عطا فرما !
اے اللہ! انکو نیک بخت اور متقی و غنی صابر شاکر ، سخی ، بردبار اور علم والے اور نصیحت کرنیوالوں میں سے بنا دے ! آمین یا رب العالمین یا سمیع الدعوات اپنی اولاد کیلئے ان مبارک دنوں میں دعا کیجیئے اللہ پاک سے دل کی گہرایوں سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کی دعائوں کو محض اپنے فضل و کرم سے قبول و منظور فرمائے آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین محمد المصطفی ۖ دعائوں میں یاد رکھیں ملتے ہیں اگلے ہفتے فی امان اللہ
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here