قرآن کریم ہی ہدایت ہے !!!

0
30
مفتی عبدالرحمن قمر
مفتی عبدالرحمن قمر

آج ہمارے اسلامی معاشرے میں طرح طرح کے فتنے اور برائیاں پیدا ہو چکی ہیں، کسی طرف سے دیکھیں اسلامی معاشرے پر ظلم وستم اور فسق وفجور کی یلغار ہے ،یوں لگتا ہے اسلامی معاشرہ بے راہ روی کے آخری کنارے پر پہنچ چکا ہے ،عریانیت ،فحاشی وبدکرداری اور بدکاری کا دور دورہ ہے، اخلاق حسنہ کی جگہ اخلاق رذیلہ نے قبضہ میں لے لیا ہے۔ سوشل میڈیا نے جہاں ہمارے اعتقادات کا تیا پانچہ کر دیا ہے وہیں پر حقوق ومعاملات کا بھی فقدان ہے جس کی وجہ سے ہم دن بدن گمراہی کی گہری عمیق گہرائی میں دھنستے جارہے ہیں تو پھر اس کا حل کیا ہے اس کا حل صرف اور صرف قرآن پاک ہے جس کی روشن تعلیمات کو پس پشت ڈال کر ہم نے خالی فحش لٹریچر مہذب اخلاق وسائل وجرائد اور یوٹیوب اور فیس کا بیہودہ استعمال شروع کردیا ہے۔ قرآن پاک جو ہمارے لئے سراپا رشد وہدائیت ہے اس کی تعلیمات کو چھوڑ دیا ہے۔ قرآن کریم کا بنیادی مقصد ہدایت ہے قرآن پاک پڑھنے اور سمجھنے کے لئے ایک آسان کتاب ہے مگر ہم نے مسلکی منافرت کی دیوار کھڑی کرکے مشکل بنا دیا ہے اور حیرت ہے عجیب وغریب حوالے دے کر براہ راست ہدایت حاصل کرنے سے روکتے ہیں حالانکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ قرآن کریم نے مشکل سے مشکل سمجھ نہ آنے والے مضامین کو بھی نہایت ہی آسان پیرائے ہیں بیان کردیا ہے جو فہم انسانی کے قریب تر ہے اگر عقل کے معیار پر بھی ہم پرکھیں گے تو ہمیں مایوسی نہیں ہوگی قرآن پاکستان فلسفہ کی کتاب نہیں جو غیر ضروری بحثوں میں آپ کو اُلجھا دے بلکہ عین فطرت کے تقاضوں کے مطابق رہنمائی کرتا ہے بس ایک مرتبہ اٹھا کر سینے سے لگا لیں اور مطالعہ فطرت شروع کردیں پھر دنوں میں اپنی زندگی کو بدلتے دیکھیئے مگر بھلا ہو یا بُرا ہو۔ سوشل میڈیا نے قرآن مجید کو عملیات اور صرف وظیفوں کی کتاب بنا کر رکھا دیا ہے۔ تعویذات، عملیات، مرنے پر فقط قرآن خوانی حالانکہ یہ تمام چیزیں منع نہیں ہیں مگر صرف اسی پر انحصار قرآن پاک کی توہین ہے ہم کیوں نہیں سمجھتے یہ ہدایت کی کتاب ہے اس کے کئی اسباب ہیں ان میں ایک سبب یہ بھی ہے کہ ہم میں شریک اپنے بیٹے کو ڈاکٹر، انجینئر، سائنس دان، تاجر صنعت کار بنانا چاہتا ہے مگر قرآن نہیں سکھانا چاہتا۔ ترکی کے صدر نے بتایا کہ میں جب قرآن پاک حفظ کر رہا تھا میرے رشتہ دار میرے والدین سے کہتے کہ کیا اس کو حافظ بنا کر مردے نہلانے کا کام کرائو گے مگر تاریخ نے اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ وہ ترکی کا پندرہ سال تک کا صدر ہے جو خود قرآن سنا کر لوگوں کو ہدایت کی کتاب کی طرف رہنمائی کرتا ہے بقول اس کے قرآن پاک سے سیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی جس کا خود خیال نہ ہو ،سو اے بھائیوں قرآن ہدایت کی کتاب ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here