روحانی علاج!!!

0
97
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے آج آپ کی خدمت میں کچھ روحانی علاج مردانہ امراض کا تذکرہ ہوگا علاج و تدبیر پیش کرتا ہوں کوء بات سمجھ نہ آئے تو رابطہ فرمالیں ۔ فی زمانہ یہ امراض وبا کی طرح پھیل چکی ہیں ہر شخص ان بیماریوں سے دو چار ہے ! مغرب اور مشرق میں اب بڑی تعداد خواتین کی طلاق کی طرف مائل ہورہی ہے لوگ دوائیاں کھا کھا کر تنگ آجاتے ہیں لیکن پھر بھی شفا نہیں ہوتی بعض دفع ارواح خبیثہ یا جادو جنات کی وجہ سے یہ بیماریاں جنم لے لیتی ہیں ۔ان تمام مندرجہ بالا علامات کے یہ یہ عمل اکسیر سے کم نہیں ساتھ اپنا علاج بھی جاری رکھیں اور یہ عمل استعمال میں لائیں ۔
عمل
بِسمِ اللہِِ الرحمنِ الرحِیم
یا شافی یا شافی یا شافی
یا کافی یا کافی یا کافی
یا ودود .یا ودود یا ودود
یا رحیم . . یا رحیم یا رحیم
یہ عمل ایک بار پڑھ کر پانی کے گلاس میں پی لیں صبح خالی پیٹ لیکن آپ کا رخ شمال کی طرف ہو ۔ اس عمل کو لکھ کر گلے میں بھی ڈال لیں اور نقش کی صورت بھی پی سکتے ہیں ۔ یہ عمل آپکو خواجہ شمش الدین عظیمی صاحب کی بک روحانی علاج میں بھی ملے گا ۔کچھ ہی . دن میں جریان جیسا مرض نیست نابود ہوگا ۔لیکن دوران علاج گرم غذا سے پرہیز کریں اگر انسان کو شک ہو اس کی قوت مردمی کو باندھ دیا گیا ہے تو پہلے کسی صاحب علم سے تشخیص کروالیں اگر آپ چاہیں تو مجھے براہ راست کال کی زحمت فرمالیں اور ساتھ ایک گلاس پانی رکھیں جس پر بزریعہ فون دم کرونگا اور تشخیص ہوجائیگی وقت میسج پر لیکر کال فرمائیں اور میرا وقت برباد نہ کریں یہ خیال رہے ۔ رجعت کا جڑ سے خاتمہ۔ یہ ان لوگوں کیلئے ہے جو بنا استاد اخبار و رسائل اور آن لائن جو دیکھا اناپ شناپ پڑھا مندرے اور ایسے اشعاریہ کلام جس کے مطلب و معانی معلوم نہ ہوں اور تکرار رکھی ایسے میں نحوست ہوجاتی ہے اور کام الٹے ہونے لگتے ہیں ۔ یا الٹے سیدھے وظائف کر کے رجعت کا شکار ہوگئے۔ یا کسی فراڈی عامل کے بتلائے گئے وظائف سے رجعت کا شکار ہوگئے یا کسی عامل کی دشمنی کی وجہ سے رجعت کا شکار ہوگئے۔ ایسے تمام احباب کیلئے یہ ایک انتہائی آزمود مجرب اجازت شدہ عمل ہے۔ سب سے پہلے 11 دفعہ “درود ابراہیمی” درمیان میں 101 دفعہ ” بسم اللہ الرحمن الرحیم لا حول ولا قو الا باللہ العلی العظیم” اسکے بعد 71 دفعہ “سورہ اخلاص” پھر 11 دفعہ “درود ابراہیمی 7 دن تک لگاتار پاکی کے حالت میں وقت اور جگہ ایک ہی مقرر کرکے یہ عمل کریں۔ خود پر دم کریں پانی پر دم کرکے استعمال کریں۔ ہمیشہ وظائف کرتے وقت کسی صاحب علم مرشد جو صوم وصلوة کا پابند ہو، پابند شرعیت ہو، متقی پرہیز گار ہو اور خاص کر کسی سلسلہ سے نسبت ہو، اور خود بھی اس متعلقہ عمل کا ریاضت کردہ عامل ہو ایسے شخص سے اجازت لے کر وظائف شروع کیا جائے۔ کیونکہ جو شخص وظیفہ یا اجازت دے رہا ہے وہ خود اس عمل کا عامل نہ ہو تو کرنے والے کا ستیا ناس ہوجاتا ہے۔ اسلئے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ یہاں وہاں سے خود سے وظائف کرنے سے اجتناب کریں۔ اور ہر کسی عامل سے وظائف اور اجازت نہ لیا کریں۔ اور بعض اعمال اگر اجازت سے بھی کیا جائے لیکن مقصد غیر شرعی ہو یا مقصد غلط ہو تو بھی کرنے والے پر اسکے مضر اثرات اثر انداز ہوتے ہیں، احتیاط برتیں، دعائوں میں یاد رکھیں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here