محترم قارئین کرام آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے گزشتہ کالم میں آپ کی توجہ منفیت سے نجات کی۔ رف مرکوز کرائی تھی آج اس کا روحانی تدارک پیش کرتا ہوں ۔عمل کی اجازت ہر کلمہ گو مسلمان کو ہے یہ روحانی سلسلہ قادریہ کا خاص تحفہ ہے بزرگان کا معمول رہا ہے ۔ باقی تمہیدی گفتگو مختصر کرکے طریقہ کار عمل پر بات کی جائے ۔ کسی پر کسی طرح کے بھی سحری یعنی جادو کے اثرات ہوں جناتی خلل یا آسیبی اثرات بد ہوں ۔۔۔ بندش نحوست نظر بد حسد یا کسی طرح کا کوئی ایسا عارضہ ہو جس کا تعلق روحانی امور سے ہو تو ایسی صورت میں یہ عمل ان شا اللہ تعالیٰ اکسیر اعظم کا درجہ رکھتا ہے۔ طریقہ عمل یہ ہے کہ کسی بھی جمعرات بدھ یا اتوار سے شروع کرسکتے ہیں۔روزانہ ایک کھلے بڑے برتن میں کسی قریبی مسجد کا پانی ڈالیں اور ادھ پاو بیری کے پتے ڈال دیں اسکو گرم کرنا شروع کردیں ۔ جب ابل جائے تو اتار کر ٹھنڈا کرلیں
پانی صاف کریں اور سامنے رکھ کر اول آخر گیارہ گیارہ بار درود پاک پڑھ کر
بِسمِ اللہِ الذِی لا یضر مع اسمِہِ شی فی الرضِ ولا فی السماِ وہو السمِیع العلِیم ۔ عوذ بِلِماتِ اللہِ التاماتِ مِن شرِ ما خلق ۔ ولا حول ولا قو لا بِاللہِ العلِیِ العظِیم
اس دعا کو 313 بار پڑھیں
دعا کو پڑھ کر پانی پر پھونک ماریں پھر اگر اپ خود مریض ہیں تو اپنے اوپر دم کریں اگر کوئی عامل مریض کا علاج کررہا یے تو وہ مریض کے کانوں میں پھونک مارے ۔پانی کو سارا دن مریض کے پینے کے لیییوز کروائیں یعنی وہ دم شدہ پانی چوبیس گھنٹے میں ختم کرنا ہے۔ اگر کسی گھر دکان مکان جگہ کمرے میں اثرات بد ہیں تو پانی دم کرکے اسے چھٹے ماریں پورے گھر میں۔یہ ایک دن کا عمل مکمل۔ہوا اسی طرح ہر روز پانی مسجد سے لاکر اس میں بیری کے پتے ڈال کر ابال کر دم کرکے یوز کریں ان شا اللہ سات یوم کے متواتر یوز سے ہر طرح کی کسر نکل جائے گی۔ساتویں دن حسب توفیق صدقہ ضرور کریں۔
یاد رہے ہر روز پانی پر دم کرنا پتے لانا ضروری ہے یعنی ہر روز نئے سرے سے عمل دہرانہ ہے ۔۔۔ جو پتے یوز ہوجائیں انکو نالی میں نہ بہائیں بلکہ کسی جگہ پھینک دیں جہان پاوں کے نیچے نہ آئیں۔ نیز اگر گھر میں ایک سے زیادہ متاثرہ افراد ہیں تو سب ایک ہی دم شدہ پانی پی سکتے ہیں مگر متواتر سات دن تک یہ عمل دہرایہ جائے۔اس عمل کی سب کو اجازت ہے انفرادی اجازت کیلئے زحمت نہ دیں ہر بات واضع لکھ دی طریقہ عمل بھی اب اس پر عمل کرنا آپ کا کام ہے عموما لوگ عاملین کے ہاتھوں لٹ کر سرمایہ و وقت برباد کرکے ناامید رہتے ہیں اور محنت سے جی چراتے ہیں جو سب سے بڑی علت ہے اور علاج روحانی کی راہ میں سب سے بڑی مشکل ہے میں لکھ لکھ کر تھک چکا ہوں آپ سے مجھے سوائے دعا کے کچھ اور نہیں چاہئیے بس میرے پیش کردہ کسی بھی عمل سے فائدہ ہوتو مجھے اور میرے اساتزہ کرام اور بزرگان کو یاد رکھیں باقی اعمال گاہے بگاہے پیش کرتا رہونگا نیز اس بابت مزید تشریحات جو منفی قوتوں اور بگاڑ شدہ منفی قوتوں سے کیسے چھٹکارہ حاصل کیا جائے ایسی قوتیں جو مرض بن کر اور عفریت کی شکل اختیار کرچکی ہوں جادو یا دیگر بے احتیاطی کی وجہ سے اس وجہ سے آپ میرا کالم پڑھتے رہیں اور ان کو جمع کرتے رہیں اس موضوع پر آپ کو مواد ڈھونڈے نہیں ملیگا میری دعا ہے آپ کو اللہ پاک اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہر طرح کی منفیت کے اثر سے بچائے آمین