جادو و جنات سے نجات :

0
125
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے آج ایک انتہائی اہم مسئلہ کی جانب قلم اٹھایا ہے علاج وطریقہ عمل بھی لکھ دیتا ہوں ۔یاد رکھیں کے کسی بھی روحانی علاج کے اندر مریض کی قوت ارادی اور قوت یقین کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ۔ایک ایسے مریض کو مشکل سے نکالنا قدر آسان ہوتاہے جسکا یقین اور ایمان اللہ عزوجل پر مضبوط ہو جبکہ دوسری طرف ایک ایسا مریض جوکہ اللہ عز وجل ، اسکی رحمتوں اور نعمتوں پر ایمان کھو چکاہو،صحتیاب ہونے میں مہینوں لگادیتا ہے ۔ یقین جانیں کے اگر آپ کا ایمان مضبوط اور اٹل ہے تو قرآن مجید کی آخری آیات یعنی سور الفلق اور سور الناس آپکو ہر طرح کے جادو ، نظر بد ، یا جنات کے دخل سے چھٹکارا دلوانے کے لیے کافی ہیں۔ مگر اگر ایمان بھی کمزور پڑھ چکا ہے تو آپ کا کام شاید آب حیات اور اسم اعظم سے بھی نہ بن سکے ۔روحانی علاج میں کامیابی کی پہلی سیڑھی مریض کی قوت یقین ، ایمان اور قوت ارادی ہے ۔ ایسے لوگوں کی بھی کچھ کمی نہیں جن کی قوت ایمان اور اردای مسلسل جادو یا دخل جنات کی وجہ سے کمزور پڑھ جاتی ہے ایسی صورت میں ، میں ان لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کے علاج کے ساتھ ساتھ اپنا ایمان اور قوت ارادی مضبوط کرتے جائیں،خصوصا جس روحانی معالج سے آپ کا علاج چل رہا ہوں تو ان کے دئیے گئے روحانی اعمال کو یقین اور بھروسہ کے ساتھ استعمال میں لائیں،اللہ عزوجل کی رحمتوں ، نعمتوں پر بھروسہ رکھیں اور پھر دیکھیں کس طرح وہ خالق و مالک کائنات آپکے دامن میں راحتیں بھر دیتا ہے،اس عمل کی خاص بات عدد تین و سات کا کمال ہے۔ جب یہ اکھٹے کام کرتے ہیں تو دنیا کا کوئی کام ان کیلئے مشکل نہیں ہے۔ اگر عدد سات اور عدد تین کے حامل لوگوں کی شادی ہو جائے تو یہ انتہائی کامیاب ہوتی ہے۔ تو اب جو شخص یہ عمل کریگا اس کو اسکی طاقتوں کا اندازہ ہوگا۔ یہ عمل ہے بسم اللہ الرحمن الرحیم کا۔ اس کے اعداد ہیں 786ان کو جمع کیا تو بنا۔ 7+8+6=21 2+1=3. یہی عدد اللہ کا بھی ہے۔ اللہ کے اعداد ہیں 66
6+6=12 1+2=3 بسم اللہ کے موکل جبرائیل کا عدد بھی عدد 3 ہے۔ اور اس کا سر حرف ج کا بھی عدد 3 ہے۔ اب اس عمل کی قوت کو بڑھانے کیلیے ہم سور یس کا سہارا لیں گے۔ یس کا عدد 7 ہے۔ سور یس میں 7 مقامات پر مبین آتا ہے۔ کمال کی بات ہے کہ مبین کے اعداد بھی 7 ہیں۔ اس عمل کو رات کو پڑھا جائے گا۔ کیونکہ بسم اللہ کا تعلق حرف ب سے ہے۔ اور ب کا تعلق ستارہ قمر سے ہے۔ اس کے علاوہ یہاں راز دیکھیں۔ قمر کا عدد 7 ہے۔رات کا عدد بھی 7 بنتا ہے۔ رات کو عربی میں لیل کہتے ہیں۔ لیل کا عدد بھی 7 بنتا ہے۔ عمل میں عدد تین و سات کی تکرار و روحانی اسرار پوشیدہ ہیں سور یس کا ورد ایک بار کیا جائیگا۔ اول و آخر 7 بار درود ابراہیمی۔ ہر بار مبین پر پہنچنے کے بعد بسم اللہ الرحمن الرحیم 101 بار پڑھا جائیگا۔ اگر 101 نہیں تو 71 یا 41 یا کم از کم 21 بار پڑھ لیں۔ اگر با موکل پڑھنا ہو تو یوں پڑھیں۔ اجب یا جبرائیل بحق بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ بس اتنا سا عمل ہے۔
اس عمل کر پانی پر دم کرکے پی جائیں چند روز بعد کیفیت بتائیں ۔ بجائے ہزاروں اعمال ڈھونڈنے کرنے کے اس عمل کر پکڑ لیں بس آپ خود جان جائیں گے عمل کیا ہوتا ہے ۔اس کے ساتھ اجازت ملتے ہیں اگلے ہفتے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here