امریکہ میں پرائمری انتخابات!!!

0
278
کوثر جاوید
کوثر جاوید

ایک مرتبہ ونسٹن چرچل کو اس کے ساتھیوں نے کہا کہ جناب بیرونی افواج ملک کی طرف چڑھ رہی ہیں۔چرچل نے یہ سوال کیا کہ کیا ہماری عدالتیں انصاف فراہم کر رہی ہیںتو وزراء ساتھیوں نے جواب دیا جی کر رہی ہیں اگر عدالتیں عوام کو انصاف فراہم کر رہی ہیں تو کوئی دوسرا ملک ہم پر قابض نہیں ہوسکتا امریکہ میں دنیا سے سو سے زیادہ ممالک کے لوگ آباد ہیں ہر نگ ونسل مذہب کے لوگ ایک چھت کے نیچے خوشحال زندگیاں بسر کر رہے ہیں۔امریکہ دنیا پر سپرپاور کی حیثیت سے حکمرانی کر رہا ہے۔امریکی شہری اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک کی تعمیر ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیںجس طرح کرونا وائرس نے پوری دنیا کی صورتحال بدل دی ،امریکن حکومت چاہے وہ ڈونلڈ ٹرمپ ہو یا جوبائیڈن اپنے شہریوں کو ہر صورت محفوظ بنانے کے لئے طبی سہولتوں کے علاوہ مالی امداد کی مثال قائم کردی اور امریکی انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی سے امریکہ کرونا جیسے خطرناک وائرس حالات سے نکل آیا ۔معمولات زندگی پہلے کی طرح بحال ہوگئے۔امریکہ میں عدالتیں انصاف پر مبنی فیصلے کرتی ہیںاور ایک مضبوط عدالتی نظام موجود تھے جو بلاخوف انصاف پر مبنی فیصلے کے سلسلے میں جانا جاتا ہے۔اس کی مثالیں موجود ہیں وزارت انصاف اور اینڈ آرڈر چیک اینڈ بیلنس موجود ہے۔اس مضبوط نظام اور ترقی کی بنیاد ایک مضبوط جمہوری سسٹم ہے۔انتخابات کا عمل ہے سکول بورڈ سے لیکر امریکی صدر کے انتخابات کے لئے پرائمری انتخابات سے گزرنا ضروری ہے۔پرائمری انتخابات میں ہر پارٹی کے اندرونی انتخابات کے عمل کو کہتے ہیں جس میں کئی امیدواروں کو اپنے آپ کو اصل ثابت کرنے کے لئے اپنی ہی پارٹی میں سخت جدوجہد کرنا پڑتی اور عام انتخابات کی عوام کے براہ راست ووٹوں کے ذریعے جو بھی امیدوار نمبر1پر آتا ہے۔اس کو پارٹی ٹکٹ کے اہل کر دیا جاتا ورجینیا میں8جون ڈیموکریٹک پارٹی کے انتخابات کا دن ہے۔اس گورنر اور لیفٹیننٹ گورنر کی فائنل سلیکشن کے لئے ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹی کے اپنی ہی پارٹی کے امیدواروں سے مقابلہ ہے۔ورجینیا کے آئین کے مطابق گورنر لگاتار الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا ،ایک ٹرم کے بعد ایک ٹرم کے وقفے کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے سکتا ،اس دفعہ سابق گورنر میکالف چار سال کے وقفے کے بعد دوبارہ گورنر کے لئے الیکشن لڑ رہے ہیں ، نہایت مضبوط امیدواروں میں ان کے ساتھ لیفٹیننٹ گورنر کے لئے دیگر امیدواروں کے ساتھ مسلمان امیدوار سیم رسول بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔سیم رسول فلسطینی امریکن میں اور گزشتہ دس سالوں سے ورجینیا کے شر نارفوک سے ورجینیا اسمبلی کے ممبر منتخب ہو رہے ہیں۔ان کے لئے امید کی جارہی ہے کہ وہ آج کا پرائمری الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔سیم رسول کی کامیابی سے اس بات اندازہ کرسکتے ہیں امریکہ میں موقع سب کے لئے برابر ہے۔مسئلہ درست سمت اور دیانتداری کا ہے۔مواقع کی کمی نہیں ہے پاکستانی امریکن کمیونٹی نے سپاہی ٹھیکیدار امریکہ میںرہ کر امریکی شہری ہوتے ہوئے پاکستان کی سیاسی پارٹیوں میں گھنسے ہوئے ہیں۔جس سے سوائے تصویروں کے کچھ حاصل نہیں ہے۔پاکستانی امریکن کے خود ساختہ جعلی رہنما نہ صرف اپنا اور دوسروں کا وقت اور پیسہ ضائع کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ سنجیدہ اور تعلیم یافتہ طبقہ بیک گرائونڈ میں جانا اپنے لئے مناسب سمجھتا ہے ،آنے والے دنوں میں دیکھتے ہیں ورجینیا میں مسلمانوں کی جدوجہد اور انتخابی عمل کے ساتھ مین سٹریم سیاست میں کیا مقام حاصل ہوتا ہے۔
٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here