آئے دن کالیں آئی رہتی تھیں کہ کیا آپ نے سولر پینل لگوا لیا؟ ہم آپ کو ایک ہزار ڈالرز کیش میں دیں گے اگر آپ ہم سے سولرسسٹم لگوائیں گے لیکن اگر آپ کسی کو ریکمنڈ کر دیں تو دوہزار ملیں گے اور آپ کو کچھ بھی اپنی پاکٹ سے نہیں دینا۔ نیو جرسی سٹیٹ نے گرین انرجی کا بل پاس کیا ہے اب ہر گھر سولر انرجی سے چلے گا۔ سٹیٹ آف نیو جرسی اور فیڈرل مل کر اس پراجیکٹ کو فنڈنگ کر رہے ہیں آپ جب ٹیکس فائل کریں گے تو آپکو اس میں چھوٹ مل جائے گی لہذا آپ صرف ایک سائن سے اپنے گھر کا بجلی کا بل زیرو تک لے جا سکتے ہیں شرط یہ ہے کہ گھر آپکی ملکیت ہو اور بجلی کا بل سو ڈالرز سے زائد ہو دو تین ایجنٹ تو گھر تک بھی چلے آئے آخر انسان ہیں باتوں میں آ ہی گئے ایک خوبرو نوجوان کہ سپینش اوریجن سے تھا اسکی باتوں میں وزن تھا یا شاید سپینش سے دلی لگا کی وجہ سے اسکی باتیں دل میں گھر کر گئیں پچپن ہزار کے سولر پینل پر دستخط کر دئیے انہوں نے سب سے پہلے سٹی سے اجازت لی، گھر کی چھت پر نئے شنگلز لگائے اچھی کمپنی کے سولر پینل لے کر آئے تین چار مہینوں میں پراسیس مکمل کیا اور بجلی چالو کر دی گئی اب چھت پر قدرتی دھوپ سے بجلی پیدا ہوتی جو بجلی کی کملپنی کو ترسیل ہوتی ہے جس کی وجہ سے بجلی کا میٹر الٹا چلتا پھر رات میں کمپنی سے بجلی ملتی تو میٹر سیدھا چلتا ہے اگر سولر پینل سے بجلی زیادہ پروڈیوس ہو اور میرے گھر کی کھپت کم ہو تو بجلی کی کمپنی والے مجھے پے گریں گے مگر یہ کم کم ہی ہوتا ہے کیونکہ قانون کے مطابق میرے گھر کی پچھلے پورے سال کی بجلی کی کھپت کے حساب سے ہی سولر پینل لگائے جاتے ہیں بجلی کی کمپنی انفراسٹرکچر کا بھی چارج کرتی ہے لہذا اب اپنی بجلی کی کھپت کو کم کریں اور سولر سسٹم سے پیدا کردہ بجلی زیادہ ہو تو شاید کمپنی والے آپ کو کچھ ڈالرز بھیج دیں ویسے جب سولر سسٹم لگ جاتا ہے تو ایک احساس کہ اب تو سولر لگ گیا ہے اب بجلی کی بچت کی کیا ضرورت ہے پہلے مہینے پہلے کی نسبت تین گنا زیادہ بل آیا تب جا کر خیال آیا کہ بجلی کی بچت کیونکر ضروری ہے۔ ایک بات جو ابھی تک سمجھ سے باہر ہے کہ نیو جرسی سٹیٹ اور فیڈرل کے جائنٹ وینچر نے ہم پر برڈن اور بڑھا دیا ہے سولر سسٹم لگنے سے پہلے بجلی کا بل ایک سو دس ڈالرز آتا تھا اب جبکہ ایک مہنگا سولر سسٹم چھت پر لگا ہے جس کے تیس سال تک ہر ماہ ایک سو اڑتیس ڈالر دینے ہوں گے شاید ٹیکس فائل کرنے سے کچھ رقم ملنے پر حساب کتاب برابر ہوگا ۔
٭٭٭