دیر سے سمجھ آیا!!!

0
34
عامر بیگ

اب سمجھ میں آیا کہ خان کی حکومت کو کیوں اتارا گیا ،تاریخ گواہ ہے کہ اس ریجن میں جب بھی کچھ بڑا کرنا مقصود ہوا امریکہ قد آور شخصیت کو سامنے سے ہٹا کر پاک آرمی کو ڈرائیونگ سیٹ پر لے آیا تاکہ آسانی سے اپنا ایجنڈا پورا کر سکے۔ امریکہ بہادر کی حالیہ اسرائیل اور حماس و فلسطینی تگ و دو میں لگتا یہی ہے کہ اس کی پلاننگ بہت پہلے سے کر لی گئی تھی ،حادثے یک لخت نہیں ہوتے اور خاص طور پر جہاں ایڈوینچرزکے شوقین اپنے شوق کو پورا کرنے میں سر دھڑ کی بازی لگانے کو ہمہ وقت تیار رہتے ہوں وہاں ایسے کاموں کے لیے پوری پوری پلاننگ کی جاتی ہے کہ کیسے چالیں چلنی ہیں ،یوکرین اور رشیا کی مثال آپکے سامنے ہے خان کو ان کے اپنے بندو ں نے روس یاترا کے لیے تیار کیا اور پھر امریکہ بہادر کو خان کی یہ ادا پسند نہیں آئی اور الاعلان اسے چلتا کیا گیا جسکا ابھی تک ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے تاکہ عبرت ہو۔ پلاننگ یہیں پر ختم نہیں ہوتی ابھی حماس کا ٹنٹا باقی ہے لہٰذا حماس کو کھل کر کھیلنے دیا جائے گا تاکہ انٹرنیشنل میڈیا میں اسے ظالم اور اسرائیل کو مظلوم بنا کر پیش کیا جاسکے یہاں کی کمپنیوں نے تواس ضمن میں پیش قدمی بھی شروع کر دی ہے اسرائیل کو کی جانے والی انٹرنیشنل ٹیلی فون کال اب لوکل کال کے طور پر لی جا رہی ہے ،ایسے ہی جب میجوریٹی کی ہمدردیاں اسرائیل کی جانب ہو جائیں گی تو ایک گرینڈ الائنس ترتیب دیا جائے گا جس میں کچھ مسلم ممالک بھی شامل ہو سکتے ہیں پھر ایک ہی ہلے میں فلسطین پر مکمل قبضہ کیا جائے گا ویسے رشین وزیر خارجہ کے حالیہ بیان کہ اگر امریکہ اسرائیل کی مدد کرے گا تو ہم فلسطین کی مدد کریں گے، آگ بھڑکانے کی کوشش ہو سکتی ہے۔ عمران خان کو ہٹانا اس پلاننگ کی شروعات تھیں کیونکہ عمران خان ہی ایک ایسا لیڈر تھا جس کو اسلامی دنیا اور ویسٹرن ورلڈ میں سنا جاتا تھا، اس کے الفاظ کی قدر تھی وہ کرپٹ نہیں تھا ،اس کی آواز میں برکت تھی، رسول خداصلی اللہ کی حرمت کا دن اور یو این اسمبلی میں خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمارے دل اس تکلیف کو شدت سے محسوس کرتے ہیں جو ہمیں نبی آخر زمان کی شان میں گستاخی یا انکی بے توقیری سے پہنچتی ہے اور بلا شبہ اسے پوری دنیا نے محسوس کیا ،سوچیں اگراس حالت میں خان ہوتا تو ایک نیوکلیئر ملک کا بہادر اور نڈر لیڈر ہونے کی حیثیت سے موثر آواز بنتا اسی لیے اسکا ٹنٹا بھی پہلے سے نپٹا دیا گیا ہمیں دیر سے سمجھ آتی ہے پھر بھی کچھ نہیں کرتے یا کرنا ہی نہیں چاہتے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here