ورلڈکپ میں پاکستان کو بڑا جھٹکا!!!

0
113
شمیم سیّد
شمیم سیّد

ہیوسٹن میں نے پہلے بھی ایک آرٹیکل میں لکھا تھا جب پریکٹس میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی ہم یہی سوچ رہے تھے کہ شاید اس شکست سے ہمارے کھلاڑیوں کو کچھ شرمندگی ہوئی ہوگی جس طرح سری لنکا کیخلاف پاکستان نے اتنا بڑا ٹارگٹ حاصل کیا جس سے لگتا تھا کہ شاید انڈیا کیخلاف میچ میں پاکستان اچھی کارکردگی دکھائے گا مگر افسوس صد افسوس جس طرح پاکستان کو انڈیا نے چاروں شانے چِت کیا ہے اس کے بعد شاید ہی پاکستان انڈیا کیخلاف جیت پائے انڈیا نے ہر میدان میں پاکستان کو آئوٹ کلاس کر دیا چاہے وہ بیٹنگ ہو یا بائولنگ ہو ہمارے کھلاڑیوں نے کسی شعبہ میں کارکردگی نہیں دکھائی ہم جب انڈیا سے ہارتے ہیں تو یہی کہا جاتا ہے کہ یہ میچ فکس تھا ہمارے چیئرمین کا انڈیا میں ہونا بھی لوگوں کو مشکوک کر دیتا ہے اور کچھ لوگوں نے تو یہی الزام لگایا ہے کہ ذکاء اشرف نے ڈیل کر لی ہے اور پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا ہے جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے ایک ویڈیو میں تو یہ تک دکھایا گیا ہے کہ اگر بابر اعظم نے انڈیا کو ہرایا تو اس کی کپتانی چھِن جائیگی لیکن بابر اعظم نے بڑے اعتماد سے کہا کہ ایک میچ کی ہار جیت سے کوئی فیصہ نہیں کیا جا سکتا میں نے جو یہ مقام حاصل کیا ہے وہ اپنی محنت سے حاصل کیا ہے مجھے کپتانی کی کوئی فکر نہیں ہے میں تیار ہوں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ کیا وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا کیا ہمارا سلیکشن غلط ہوا ہے پسند و نا پسند کو سامنے رکھا گیا ہے اور جو لوگ اس کے مستحق تھے ان کو شامل نہیں کیا گیا جہاں تک کپتانی کا تعلق ہے میں اپنے کالموں میں لکھ چکا ہوں کہ جس طرح جاوید میاں داد نے عمران خان کو میدان میں اپنے تجربے سے میچ جتوائے اسی طرح اگر سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا جاتا تو بابر اعظم ایک بہتر کپتان بن کر سامنے آتا۔ کیونکہ سرفراز احمد سے بہتر کپتان کوئی نہیں تھا لیکن جس طرح اس کو نظر انداز کیا گیا محمد حارث کی جگہ سرفراز کو ہونا چاہیے تھا سب سے بڑی زیادتی اس کیساتھ یہ ہوئی اس کو سنٹرل کنٹریکٹ میں سب سے نچلے درجے میں رکھا گیا جو پاکستان کے تینوں فارمیٹ کا پتان جس نے چیمپئن ٹرافی جتوائی سب سے زیادہ میچ جتوائے اس کیساتھ اتنی بڑی زیادتی کی گئی پہلے اس کا نام شامل کیا گیا اور آخری وقت میں اس کا نام نکال دیا گیا۔ میں یہ نہیں کہتا کہ رضوان کو ہٹا کر سرفراز کو لایا جائے رضوان بھی فارم میں ہے اور سرفراز جس طرح قائد اعظم ٹرافی میں پرفارم کر رہا ہے سب کی آنکھیں کھلی رہ گئی ہیں۔ دوسری زیادتی شاداب خان کو کھلا کر کی جا رہی ہے شاید وہ کچھ کر دے لیکن اس نے جس طرح کی بائولنگ کی ہے اس کی تو جگہ ہی نہیں بنتی اس کی جگہ اُسامہ کو لانا چاہیے اور سب سے بڑا ہمارے پاس جو ہتھیار ہے وہ ابرار کی صورت میں ہے وہ فنگر بائولر ہے جو کسی بھی ٹیم کیخلاف اچھی کارکردگی دکھا سکتا ہے۔ ہمارے بائولر بھی وہ کارکردگی نہیں دکھا سکے جو ان کا وطیرہ رہا ہے ہم ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی مدد کے طالب رہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ہماری مدد کر دیتا ہے جس طرح افغانستان نے انگلینڈ کو ہرایا ہے تو پاکستان کا چانس بن گیا ہے سیمی فائنل تک پہنچنے کا ابھی ہمارے اچھے میچ ہوئے ہی نہیں ہیں۔ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سائوتھ افریقہ، انگلینڈ اس کے بعد فیصلہ ہوگا اگر اب بھی پاکستان ٹیم میں تبدیلیاں نہ کی گئی ں تو پاکستان کی قسمت میں شکست ہی لکھی ہوگی۔ محمد عامر اور عماد وسیم کو تو لے کر ہی نہیں گئے۔ امام الحق بھی کوئی اچھی کارکردگی نہیں دکھا رہا ہے اس لئے آسٹریلیا کیخلاف فخر زمان کو لانا چاہیے، شاداب کی جگہ اُسامہ یا ابرار کو کھلانا چاہیے۔ افتخار کی جگہ محمد حارث کو لانا چاہیے اور ہماری ٹیم کو چاہیے کہ پورے اوورز کھیلنے کی کوشش کریں۔ بابر اعظم اور رضوان کو رنز ریٹ دیکھ کر کھیلنا چاہیے پہلے دس اوروز میں کم از کم 60 رنز ضروری ہیں یہ کپتان کو چاہیے کہ پلاننگ پہلے سے کی جائے تاکہ بہتر رزلٹ آئے کرنا تو ہماری ٹیم کے کپتان نے وہی ہے جو ان کی سمجھ میں آئیگا وہ کسی کی نہیں سنیں گے یہ بات تو طے ہے کہ ورلڈکپ کے بعد بڑی تبدیلیاں آنے والی ہیں اگر ورلڈکپ پاکستان ہار گیا اور جس کی امید یہی ہے، بابر اعظم کی کپتانی تو گئی یہی بہتر ہوگا کہ ویرات کوہلی کی طرح بابر اعظم کپتانی کی بجائے اپنی کرکٹ پر توجہ دے اس میں بہت ٹیلنٹ ہے وہ ابھی بہت سارے ریکارڈز بنائیگا ویسے ایک بات یہ بھی ہے کہ انڈین میڈیا نے بھی پاکستان کو چڑا کر ناکارہ بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ پاکستانی ہونے کے ناطے دعا تو یہی ہے کہ پاکستان کامیاب ہو لیکن یہ کھیل ہے، دعائوں سے میچ نہیں جیتے جاتے کارکردگی بھی دکھانی پڑتی ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here