”وظائف نادعلی”

0
262

محترم قارئین کرام آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے آج آپ کی خدمت میں وظائف ناد علی پیش کرتا ہوں بتائی ہوئی تعداد میں پہلے آپ زکواة ادا فرمائیے پھر اس کو مندرجہ زیل ترکیبات سے پڑھیں حاجت روائی ہوگی میں اس بحث میں پڑے بغیر کہ آپ کو قائل کروں اور متنازعہ سوالات کے جوابات دوں اہل سنت و اہل تشیع اکابرین کے یہاں ناد علی مستعمل رہی ہے اور آج بھی ہے دل کرے تو کریں وگرنہ یہ کالم آپ کے کام کا نہیں ہے آپ کچھ اور وظائف و اوراد تلاش فرمائیں نادِ علِیا مظھر العجائِبِ تجِدہ عونا لک فِی النوائِبِ کل ھم وغم سینجلِی بِوِلایتِک یاعلِی یاعلِی یاعلِی … نادِ علی علمائے اہلِ سنت اور اثنائے عشری کے علمائے کرام میں بہت سارے مختلف صیغوں کے ساتھ منقول ہے۔ نادِ علی کبیر اور نادِ علی صغیرغیر مقلدین ،وہابیوں، سلفیوں، اہلحدیث مکتبہ فکراور مکتبہ دیو بند کی طرف سے اس پہ شدید اعتراضات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔سینہ بہ سینہ اور اکابر عملائے کرام، صالحین اس کا ورد کرتے چلے آئے ہیں، انہوں نے اس کی تعلیم دی۔ ان میں سب سے بڑا نام حضرت امام جعفر صادق کا ہے ، بحار الانوار کے حوالے سے انہوں نے اسکی ترکیب فرمائی۔ عملیات کے حوالے سے بات کی جائے تو استاد العاملین حضور غوث محمد گوالیاری(سرکار پیدائشی غوث ہیں) علیہ رحمہ نے اس کی ترکیب فرمائی اور اپنے مریدین کو اجازت دی۔بڑے بڑے جید علماے کرام، اولیائے کرام صوفیائے کرام کے ہاں اس کی ترکیب و تلقین ملتی ہے۔۔ امام احمد رضا خان بریلوی علیہ رحمہ نے اس کی ترکیب بھی فرمائی ہے۔ نادِ علی حصولِ حاجات اور مشکلات دور ہونے کے لئیے بہت ہی مجرب ہیدعوت کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے نصاب کی نیت سے 12000 مرتبہ پڑھے۔ زکر6000 مرتبہ ہے، عشر 3000 مرتبہ، اور قفل 1500 ہے پڑھنے کے بعد شیرینی پہ نیاز دلا کر غریبوں میں بانٹ دے۔ اس کے بعد حاجت کے وقت اس کے کلمات کے اعداد کے برابر ، یا حروف کے برابر پڑھے، کلمات کے اعداد 4345 ہیں، دعائے اعتصام دس بار پڑھے۔ پھر اسے مخصوص تعداد میں ورد میں رکھے نادِ علی کے چند ایک خواص حصول برکت کی غرض سے تحریر کیے جاتے ہیں۔ 1۔ اگر کسی کو دشمن کوغیرہ کا خوف ہو تو 7 بار پاک مٹی پہ پڑھ کر دشمن کی جانب پھینکے اس کے شر سے محفوظ رہے گا۔ 2۔ دشمن کے دفع کرنے کے لئے ہر روز 70 مرتبہ ورد کرے 3۔ جادو کے اثرات زائل کرنے کے لئے کنویں کے پانی (بہتر ہے اگر بارش کا پانی ہو)پہ 7 مرتبہ پڑھ کر اس پانی سے مریض کو غسل کروائے اور اس پلایا بھی جائے،ہمارے استاد محترم فرماتے ہیں، اگر اللہ کریم نظر دے تو تم دیکھو کیسے آفات، بلیات، مصیبتیں کٹ کٹ کے مر رہی ہیں۔ 4۔ زہر کا اثر دور کرنے کے لئے چینی کی پلیٹ پہ لکھ کر اس پانی پہ 12 مرتبہ نادِ علی پڑھ کر دم کرے وہ پانی متاثرہ شخص کو پلایا جا، ان شا اللہ اثر دور ہو گا 5۔ مریض کے لئے 70 مرتبہ جاری پانی پہ دم کر کے مریض کو وہ پانی پلاتا رہے، بہتر ہو گا وہ مریض اگر ہر روز 70 مرتبہ اس کا ورد بھی کرتا رہے
6۔ سخت مہم اور دشواری کے لئے 1000 مرتبہ کا ورد
7۔ سخت حکام، بادشاہ یا افسر سے خوف ہو تو 70 مرتبہ پڑھ کرجائے، جب سامنے پہنچے تو 3 مرتبہ پڑھ لے ان شا اللہ اس کے شر سے محفوظ رہے گا
8۔ اگر کسی کو خاص پیغام دے کر بھیجے ، اور اس پیغام کو منظور کروانا مقصود ہو تو 3 بار اس کے کان میں پڑھ کر دم کرے، ان شا اللہ تعالی وہ پیغام قبول ہو گا
9۔اگر جمعہ کے دن صبح سویرے 47 بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے تو جس سے بھی گفتگو کرے گا وہ اس کا محب ہو گا
10۔اگر صبح کو اول وقت میں 25 بار ہر روز پڑھے، ان شا اللہ گئی ہوئی دولت واپس ہو گی
11۔ اگر کسی شخص پہ تہمت لگی ہو تو ہر صبح 40 بار پڑھے، ان شا اللہ تہمت سے بری ہو جائے گا
12۔
اگر کسی کی نیند بند کرنا مقصود ہو تو جمعہ کی نماز سے پہلے 15 مرتبہ ، اور ہر بار آخر میں کہے ” بہ برکت ایں خدایا خوابِ فلاں بن فلاں بستہ شد”
13۔ برائے دفع فقر و محتاجی صبح کو کلام کرنے سے پہلے 99 مرتبہ پڑھے، ان شا اللہ محتاجی دور ہو گی (ہمارے بزرگ اس طریقہ کو ایسے بتاتے ہیں کہ صبح آنکھ کھلے تو بیداری کی دعا، کلمہ طیبہ کے بعد سب سے پہلے نادِ علی کا ورد کرے، وہ بھی ہاتھوں کو دعائییہ انداز میں اٹھا کر۔۔۔ کوئی دوست اسے معمول میں کرنا چاہیں تو فقیر کی طرف سے عام اجازت ہے)
14۔ مزید حشمت و جاہ، تسخیر خلق کے لئے روازانہ 500 مرتبہ کا ورد رکھے
15۔ دشمن کو مطیع و فرماں بردار بنانے کے لئے ہر روز 100 مرتبہ ورد میں رکھے
16۔ دشمن سے حفاظت کے لئے ہر روز 20 مرتبہ پڑھے (ہمارے بزرگوں کے ہاں ایک خاص طریقے سے منسوب ہے کہ اگر دشمنوں کے گھیرے میں پھنس جائے تو مشتِ خاک لے کر 18 مرتبہ پڑھ کر دشمنوں کی طرف پھینک دے۔۔ان شا اللہ دشمنوں کی نطروں سے پوشیدہ ہو جائے گا)
17۔ دشمن کی زبان بندی کے لئے 10 روز 100 مرتبہ ورد کرے
18۔ حصول دولت ،غنا، مرادات کے لئِے 10 دن تک روزانہ 24 مرتبہ ورد کرے
19۔ زخمِ چشم سے امن کے لئِے ہر روز 20 مرتبہ ورد کرے
20۔ آقا کریم علیہ الصلوت والسلام کی زیارت کے لئِے 7 شب روزانہ 12000 مرتبہ پڑھے اول آخر درود شریف(یہ تو ان کے کرم پہ منحصر ہے جب چاہیں زیارت کروا دیں)
21۔ قید سے خلاصی کے لئے ہر روز 197 مرتبہ 7 دن پڑھے
22۔ ہر مہم اور اہم کام کے لئے 500 مرتبہ روزانہ کا ورد کرے۔
23۔ ہلاکیِ دشمن کے لئے 70 دن ہر روز 7000 مرتبہ پڑھا جائے(پہلے کسی مذہبی عالم سے رجوع کیا جائے، اگر اجازت ملے تب۔ ورنہ وبال اسی کی جان پہ ہو گا)
24۔ دفع بلا کے لئِے ہر روز 70 مرتبہ ورد کیا جائے
25 حصول علم، اور علمی ترقی کے لئے ہر روز بعد از نماِز ظہر 70 مرتبہ کا معمول بنا لے، ان شا اللہ راہیں کھلتی جائیں گی

26۔ دو افراد کے درمیاں اتفاق پیدا کرنے کے لئے 20 دن ہر روز 25 مرتبہ کا ورد کرے، یا ایک ماہ 50 مرتبہ روز کا ورد کرے
27۔ دشمن کو بھگانے کے لئے ایک ماہ مکمل ہر روز 30 مرتبہ پڑھے۔
28۔ دیو پری، آسیب کے دفیعہ کے لئِے ہر روز 500 بار پڑھے اور جس پہ ہو 15 بار پڑح کر پانی پہ دم کر کے پلائے۔
یہ معاملات بہت سخت ہیں، ہمارے بزرگ اکابر ین کا معمول یوں ہے کہ نو چندی بدھ، جمعرات، اور جمعہ کا روزہ رکھے اور ہر روز غسل کرے، ترکِ حیوانات ، یعنی پرہیز جلالی اور جمال کرے، ہر روز 4000 مرتبہ ورد کرے۔۔تیسرے دن 12000 مرتبہ پڑھ کر ختم کرے، پھر ہر روز بعد از نمازِ مغرب دس مرتبہ دعائے اعتصام ، اور 110 مرتبہ نادِ علی ، پھر 10 بار دعائے اعتصام پڑھے تا کہ اثر بالکل ختم ہو
یہ مضمون عوام الناس کی بھلائی کے لئیلکھا ہے پھر بھی اس کی شرط نادِ علی سے مستفید ہونے کے لئے کسی صاحبِ عمل، صاحبِ اذن سے اجازت لینی ضروری ہے، اجازت کے بعد اس کی زکو اةادا کی جائے، تب ہی اس کے فیوض و برکات سے مکمل مستفید ہوا جا سکتا ہے۔۔ لہٰذا گزارش ہے کہ نفع و نقصان جائز و ناجائز کی تمیز کرکے ہی اس طرح کے وظائف کا سوچا جائے میری کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔
شکریہ والسلام
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here