سید دلشاد حسین کی تلاش!!!

0
60
Dr-sakhawat-hussain-sindralvi
ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی

قارئین آج میں ایسے عجوب روزگار کے بارے میں لکھ رہا ہوں جو امریکہ کے مہذب معاشرہ میں چھ سال پلس سے ہر خاص و عام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے ۔ اسکی کہانی کچھ یوں شروع ہوتی ہے کہ اصلی دلشاد جو کہ غیر سید ہے وہ سید بن کر سادات کو بدنام کرنے کا گورکھ دھندہ کرتا ہے۔ یا ہوسکتا ہے عزت کمانا چاہتا ہو یا خمس ہڑپ کرنے کا ارادہ رکھتا ہو۔ گیدڑ کو موت آتی ہے تو وہ شہر کا رخ کرتا ہے ۔ اس سے پہلی غلطی یہ ہوتی کہ دعوی کرتا ہے کہ وہ ضلع خوشاب کے موضع ٹھٹھی کلرانی کا رہائشی ہے ۔ اسے شاید یہ خبر ہی نہیں ہوتی ہے کہ جن اعوانوں کو وہ ناموس کی گالیاں بک رہا ہے وہ ساڑھے سات سو سال سے یہاں خوشاب میں آباد ہیں اس بیچارے کو اس پر بڑی ہزیمت اٹھانی پڑتی ہے ۔ کہ وہاں کے پٹواری،نمبردار اور اہلیان بشمول حکومتی اداروں کے بتاتے ہیں کہ وہاں اس بستی میں کوئی سید کبھی آباد ہی نہیں رہا۔ اس کی دوسری غلطی کہ خود کو وہ پنجاب یونیورسٹی کا طالب علم ظاہر کرتا ہے اور خود کو لاہور کا رہائشی بتاتا ہے ۔ اس نام کے کسی بندے کا یونیورسٹی یا بلدیہ لاہور میں ریکارڈ ہی نہیں ملتا ہے ۔ تیسری غلطی یہ پینترا بدلتا ہے خود کو المہدی سینٹر کا پارٹیسیپینٹ شو کرتا ہے اور یہ بھی کہ وہ سفید شلوار قمیض میں فلاں ہفتے ہمارے پیچھے جمعہ میں کھڑا تھا اس جمعہ کو ہم نے نیویار ک میں جمعہ ہی نہیں پڑھاتے ۔ چوتھی غلطی یہ دعوی کرتا ہے کہ وہ برائٹن بیچ بروکلین میں رہتا رہا ہے تو کوئی اس نام کا بندہ کبھی بروکلین میں رہاہی نہیں ۔ پانچویں غلطی یہ کہ پھر وہ جھوٹا دعوی کرتا ہے کہ وہ الخوئی سینٹر میں جاتا ہے جب لوگ کہتے کہ فلاں مجلس میں ملنا تو خیالی دلشاد ذہنوں سے بھی بھاگنے کی کوشش کرتا ہے ۔ اسے ایک بزگ ہزار ڈالر انعام دینے کا عہد کرتے ہیں کہ اگر وہ الخوئی میں اپنی آئی ڈی دکھا دے ۔ جو وہ بنہیں دکھا سکتا چھٹی غلطی ایک سید کی خوش آمد کرکے پھنساتا ہے وہ سید صاحب جو ایک محترم قبیلہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ وہ اپنی خاندانی وجاہت کو بالائے طاق رکھ کر صبح شام جعلی دلشاد کے معاون بن جاتے ہیں اور وہ صبح و مسا اسکی مریدی کے گن گاتے ہیں تاریخ میں یہ واحد سید ہیں جو کنورٹڈ امتی کے مرید بن جاتے ہیں انہیں اس کی دوستی پر بڑا فخر ہوتا ہے ۔ یہ صاحب اسکے ایلچی کا کردار ادا کرتے ہیں ۔ ساتویں غلطی ایک لیڈر کو ورغلاتا ہے یہ صاحب جو سادات کے جدی پشتی ایک بزرگ مخالف کے چشم و چراغ ہیں وہ پس پردہ دلشاد کے معاون بن جاتے ہیں ۔ یہ نہ میسیج کرتے ہیں نہ فارورڈ یہ صرف شرفا کے میسیج دلشاد کو بھیجتے ہیں تاکہ اس سے گالیاں دلوائیں۔ آٹھویں غلطی پھر دلشاد خود کو ورجینیا کے ایک مولوی کا مرید گردانتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ انکے سینٹر جاتا ہے جبکہ وہ مولوی صاحب کہتے ہیں کہ میرا کوئی سینٹر ہی نہیں ہے ۔ نویں غلطی دلشاد ورجینیا بیچ کا ایڈریس بتاتا ہے کہ وہاں کا رہائشی ہے ۔ یہ بھی کسی اور کا ہوتا ہے اور جھوٹ ثابت ہوتا ہے ۔ دسویں غلطی دلشاد نیو جرسی کے ایک لیڈر کا حوالہ دیتا ہے کہ وہ اسکا دوست ہے ۔ وہ لیڈر قسمیں کھا کر کہتا ہے میں تو اسے جانتا ہی نہیں ہوں ۔ دلشاد تھک ہار کر بیٹھ جاتا ہے ۔ اس سے میسیج پر یہ پوچھا جاتا ہے کہ تم کونسے سید ہو تو بتانے سے قاصر ہو تا ہے۔ سیس ہو تو شجرہ بتائے ۔ ایک صاحب دعوی کرتے ہیں کہ دلشاد فرضی کردار ہے پھر اسی کو اپنے گروپ میں شامل کرتے ہیں ۔ یہ عجب کھچڑی پکتی ہے
ابھی دلشاد کے بارے بہت کچھ لکھنا ہے مگر انہی سطور
پر آج کا کالم ختم ہوتا ہے
آگے آگے دیکھئے ہو تا ہے کیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here