”نجف اشرف میں حاضری”

0
15
Dr-sakhawat-hussain-sindralvi
ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی

آج منگل کادن ہے بیس فروری 2024 اور اس وقت سحر کا وقت ہے ،تین بجنے میں دس منٹ باقی ہیں ۔ یہ سطور میں نجف اشرف کے ہوٹل قصر الدر سے ارسال کر رہا ہوں، ابھی تھوڑی ہی دیر قبل ہم حرم مولائے کائنات، امام المتقئن، امیر المومنین، سر اللہ فی العالمین، حلال مشکلات، ناصر رسول، نفس رسول ، زوج بتول، حیدر صفدر، والد شبیر و شبر، فاتح بدرو احدو خندق، و حنین و خیبر، استاد جبریل، قسیم النار و الجنت، خطیب منبر سلونی ، مولود کعبہ، بت شکن، قران ناطق،صاحب لوا الحمد، ابو الحسنین الکریمین، ابو الائمہ، قائد الغر المحجلین، یعسوب الدین، ساقی کوثر، شاہ مرداں، شیر یزداں، عین اللہ، وجہ اللہ، ید اللہ، لسان اللہ، ولی اللہ، سہم اللہ، اسد اللہ، باب مدینت العلم، باب دارلحکمہ، کاسر الاصنام و کاسر العظام، قاتل المشرکین، قاتل الکافرین، قاتل الملحدین، قاتل المنافقین، قاتل الناکثین، قاتل المارقین، قاتل القاسطین، امام البررہ، قاتل الفجرہ، ابو تراب، ابوالحسن حضرت ام علی ابن ابی طالب سلام اللہ علیک کے روضہ مقدس کی زیارت پڑھ کر آئے تھے۔ عاصم زوار کے قافلہ میں ہم آئے ہوئے ہیں۔ مولانا شیخ معن سہلانی، مولانا عشرت عباس۔ حاجی محمد رزاق گجر، حاجی سلامت علی، ماسٹر نیاز احمد ڈاکٹر مسعود شیرازی، سید زاہد حسین شاہ نقوی، ملک گورچھہ، نقوی فیملی، سمیت 79 افراد پر مشتمل یہ قافلہ ہے۔ ابھی آدھے گھنٹہ میں ہم تہجد کی نماز ادا کرنے حرم پاک جائینگے۔ چار بجے سے چھ بجے تک حرم میں رہیں گے۔ مغربین بھی حرم میں ادا کی تھی۔ ہر نماز حرم میں ہی ادا ہوگی۔ جب ہم بغداد ائیر پورٹ سے آرہے تھے تو بس میں حیدری ملنگ، ثنا خوان محمد و آل محمد علیہم السلام ، ماسٹر نیاز احمد نے مولی ع کی مدح سرائی میں سماں باندھ دیا تھا۔ حضرت علی علیہ السلام کے روضہ کی دائیں طرف حضرت آدم علیہ السلام اور بائیں طرف حضرت نوح علیہ السلام دفن ہیں۔ ان کی زیارت کی، داخل نجف پر میں وادی السلام میں مدفون دو نبیوں حضرت ہود علیہ السلام اور حضرت صالح علیہ السلام کی زیارت بھی پڑھا دی تھی اور آج دس بجے پھر وادی السلام مقبرہ میں حاضری ہوگی یہ دنیا کا سب سے بڑا قبرستان ہے۔ نجف کی سرزمین حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خریدی تھی۔ روضہ حیدریہ میں بیسیوں مراجع اور ہزاروں علما دفن ہیں ۔ چوبیس گھنٹے سرکار امیر کا روضہ کھلا رہتا ہے جو مرجع عالمین ہے۔ میں اپنی طرف سے اپنے والدین کی طرف سے مرحوم بھائی، مرحومہ بہن، مرحوم چچاں، پھوپھیوں، ماموں، خالائوں ،نانا، نانی، دادا، دادی، کزنزو اعزا و اقربا، اساتذہ ، اپنے محسنوں، بزرگوں، عزیزوں، بانیان مجالس کیلئے نیابتا بھی ایک اجتماعی زیارت پڑھی الحمد للہ!
باقی بعد میں لکھو نگا اس لیے کہ وقت نماز شب ہو چلا ہے اللہ زیارات قبول فرمائے اور میرے قارئین کو بار بار زیارات نصیب فرمائے آمین التماس دعا، تین چھتیس پر تحریر مکمل ہوئی ہے۔ 9 شعبان المعظم 1445
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here