الدعا مخ العبادہ(دعا عبادت کا مغز ہے )

0
18

ان دعائوں کو کثرت سے مانگا کریں، دنیا و آخرت دونوں جہان کے لئے نفع بخش ہیں، اللہ سے قربت حاصل کرنے کے لئے اس ماہ رمضان میں خود اپنی تربیت کریں، اللھم فقِھنِی فِی الدِین اے للہ! مجھے دین کی سمجھ عطافرما۔ اللھم حاسِبنِی حِسابا یسِیرا اے للہ! میرے حساب کو آسان فرما دے۔ یا مقلِب القلوبِ ثبِت قلبی علی دِینِک اے دِلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔ یامصرِف القلوبِ صرِف قلبِی علی طاعتِک اے دِلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنی اطاعت پر پھیر دے۔ اللھم الھِمنِی رشدِی واعِذنِی مِن شر نفسِی اے للہ! میرے دل میں ہدایت ڈال دے اور مجھے میرے نفس کی برائی سے بچا۔ اللھم اعِنِی علی غمراتِ الموتِ وسکراتِ الموت اے للہ! موت کی سختیوں اور اس سے طاری ہونے والی بے ہوشیوں میں میری مدد فرما اللھم اِنک عفو کرِیم تحِب العفو فاعف عنِی اے للہ!تو معاف کرنے والا، کرم کرنے والا ہے اور معاف کرنے کو پسند کرتا ہے سو میرے گناہ معاف کر دے۔ اللھم اِنِی اسئلک الھدی والتقی والعفاف والغِنی اے للہ! بے شک میں تجھ سے ہدایت، پرہیزگاری ،عفت اور (لوگوں سے) بے پرواہی مانگتا ہوں۔ اللھم اِنِی اسئلک عِلما نافِعا و رِزقا طیِبا و عملا متقبلا اے للہ! میں تجھ سے نفع دینے والے علم اور پاکیزہ رزق اور قبول ہونے والے عمل کا سوال کرتا ہوں اللھم اجعل اوسع رِزقِک علی عِند کِبر سِنِی وانقِطاعِ عمرِی اے للہ!مجھ پر میرے بڑھاپے اور میری عمر کے ختم ہونے تک اپنا رزق کشادہ رکھنا، اللھم اکفِنِی بِحلالِک عن حرامِک واغنِنی بِفضلِک عمن سِواک اے للہ!میری کفایت کر اپنے حلال کردہ کے ساتھ، اپنے حرام کردہ سے (بچاکر) میری کفایت کر اور مجھے اپنے فضل سے اپنے سوا ہر کسی سے بے پرواہ کردے۔ اللھم انفعنِی بِما علمتنِی وعلِمنِی ما ینفعنِی وزِدنِی عِلما والحمد لِلہِ علی کلِ حال اے للہ! جو تو نے مجھے سکھایا ہے اس کے ساتھ مجھے نفع دے اور مجھے سکھا جو مجھے نفع دے اور میرے علم میں اضافہ کر۔ اللھم زیِنا بِزِینِ الاِ یمان ایاللہ ہماری زندگیوں کو ایمان کی زینت سے مزین فرما۔ اللھم لقِِنِی حج الاِ یمان عِند المماتِ ایللہ موت کے وقت ہمیں ایمان کی حجت نصیب فرما اللھم اِنِی اسا لک اِیما نا دآئِما اے للہ ہم آپ سے دائمی ایمان کا سوال کرتے ہیں اللھم اِنِی اسا لک اِیما نا لا یر تد و نعِیما لا ینفد ومرافق محمد فِی اعلی جنِ الخلدِ ایللہ ہم آپ سے ایسے ایمان کا سوال کرتے ہیں جو اپنی جگہ سے نہ ہٹے اور ہمیشہ کی رہنے والی نعمتوں اور جنت الخلد میں نبی اکرم ۖ کی رفاقت کا سوال کرتے۔ اللھم حبب اِلینا الاِ یمان ایللہ۔ہمیں ایمان کی محبت نصیب فرما۔ اللھم ثبِت لآ اِلہ اِلا اللہ عِند المو تِ اے للہ موت کے وقت ہمارے ایمان لآ اِلہ اِلا اللہ کو ثابت رکھئیے اللھم زِدنا اِیما نا و یقِینا اے للہ ہمارے ایمان اور یقین کو بڑھا دے اے للہ میری عبادتوں اور دعاں کو قبولیت عطا میری دعاں پہ کن فیکوں فرما آمین یارب العالمین۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here