محترم قارئین کرام آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے ،رمضان المبارک جو مبارک مہینہ ہے اور اس مہینے خاص عبادات مسلمانان عالم بجالاتے ہیں میرا رجحان ہمیشہ سے فلکیات کے موضوع پر دلچسپی کی رہا اس لیئے امسال رمضان کے اہم فلکیاتی کیفیات آپ کیلئے حاضر خدمت ہیں ۔ اللہ دے اور بندہ لے میں سوچ رہا تھا کہ رمضان المبارک میں جو جو اہم اوقات آرہے ان کی پوسٹ پیشگی کردی جائے تاکہ عوام کو خبر رہے اور بروقت جس نے جو بنانا اس کی تیاری رکھے ۔رمضان المبارک کا مہینہ ویسے بھی کسی شرف و اوج کا محتاج نہیں اور ایسے میں کسی شرف کا مل جانا سمجھو چار چاند لگ جاتے وقت کی قوت کو اور اس مرتبہ تو رمضان المبارک میں بہت سے اہم اوقات ہیں ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے کہ کسی خاص مہینے میں اتنے اہم اوقات ایک ساتھ مل جائیں فائدہ اٹھانا آپ کا کام نشاندہی کرنا میرا کام بیشک خود لکھاں یا چوری کراں باقی کریڈٹ اس کا انہی کے نام جن کی محنت ہے ہمیں پکی پکائی مل گئی الحمد للہ کافی ہے ورنہ اتنی پوسٹ لکھتے دماغ کا دہی ہوجانا تھا ملاحظہ فرمائیں البتہ اس کو یکجا کرنے کا سہرا دوست منصوری صاحب کے سر جاتاہے۔ ماہِ رمضان میں آئندہ کے Astrological Events (بحساب یونانی نجوم) 1..نو روز افروز (شمس در حمل) قبولیت کا ایک خاص وقت، اس روز ہر قسم کی لوح تیار ہو سکتی ہے۔..20 مارچ بروز بدھ (صبح 8 بجکر 10 منٹ) 2…ہبوطِ قمر (قمر در عقرب) 24 اپریل کی رات 12 بج کر 14 منٹ سے لے کر رات(صبح سحری سے پہلے ) 2 بج کر 12 منٹ تک۔۔۔ (بندشوں کے لے اچھا وقت) 3…خسوف، چاند گرہن 25 مارچ کی صبح 9 بجکر 53 منٹ سے لے کر دوپہر 2 بجکر 32 منٹ تک۔۔(بندشوں ، مندرے منتروں کی زکوا کا بہترین وقت, جادو ٹونے کے علاج کا بہترین وقت۔۔۔۔ یہ گرہن دن کیوقت ہونے کی وجہ سے پاکستان میں نظر نہیں آے گا)
شرفِ زہرہ 2 اپریل 2024 رات (سحری کے وقت ) 3 بج کر 21 منٹ سے لے کر ، دن گزرنے کے بعد رات کو 10 بج کر 45 منٹ تک (حب ، تسخیر، موافقت زوجین ، محبوب قدموں میں کے عملیات، وغیرہ وغیرہ ، لوحِ شرف زہرہ کا خاص وقت)5.. جمع المبارک…..جمع الوداع 05 اپریل 2024 عصر سے مغرب، لوح نورانی، فتح نامہ، غلبہ قوت بر اعدا، تیغ تفنگ بندی، لوحِ حفاظت کا خاص الخاص وقت۔۔۔ 6.. ستایسویں شبِ رمضان 6 اپریل 2024 ، ہفتہ کا دن گزار کر زہریلے جانور، سانپ بچھو وغیرہ کے کاٹے کا دم ، موزی امراض کے دم سکھایا جاتا ہے۔۔۔ بواسیر کا مرض کا نقش تیار کیا جاتا ہے۔۔۔ 7..شرفِ شمس 07اپریل 2024 ..دوپہر 1 بج کر 10 منٹ سے لے کر 8 اپریل کی دوپہر 1 بج کر 34 منٹ تک۔۔۔ (لوحِ شرفِ شمس۔۔۔ عروج ترقی سر بلندی کی لوح کا خاص وقت۔۔۔ یا جن افراد کے زاچہ میں شمس کی بری پوزیشن ہو ان کے لے خاص لوح) …. 8..کسوف۔۔۔ سورج گرہن 8 اپریل 2024 کی رات کو 8 بج کر 42 منٹ سے لے کر رات (سحری کے وقت) 2 بج کر 14 منٹ تک۔۔
پاکستان میں یہ گرہن بھی نظر نہیں آے گا
(منتر مندروں کی زکوا، جادو ٹونے کا علاج، ہمہ قسم کی بندش لگانے اور بندش کھولنے کا بہترین وقت، اعمالِ شر کا بہترین وقت ۔۔۔)
9.. شرفِ قمر
9 اپریل کی رات 7 بج کر 35 منٹ سے لے کر رات 9 بج کر 11 منٹ۔۔
لوحِ شرف قمر، اعمالِ خیر ، اولاد ، وغیرہ وغیرہ کے عملیات کا بہترین وقت۔۔۔
ممکنہ طور پہ یہ چاند رات ہو گی، اور شرفِ قمر کی وجہ سے واقعی چاند رات ہو گی۔۔۔
اپنی پسند، اپنی مرضی کے بابے، پیر فقیر، آسٹرولجر سے ترنت رابطہ کر کے رمضان المبارک کی نیک ساعتوں اور ان طاقتور اوقات سے فادہ اٹھا سکتے ہیں۔لو جی مینوں دیو اجازت۔یہ تو تھا آپ کیلئے ان اوقات کا تذکرہ کسی بھی مستند جنتری سے آپ وقت دیکھ سکتے ہیں ویسا جو ڈیٹا مرتب کیا گیا وہ بالکل درست ہے کسی بھی لوح کو بنانا ہو یا تیاری کرنی ہو قبل از وقت تمام کام استخراج کرکے کاپی پر رکھ لیں اور وقت مزکورہ پر اس کو نقل کرلیں یہ اوقات ہی اصل میں ایسے ہیں جس میں آپ گرم لوہے پر چوٹ ماریں تو وہ باآسانی ڈھل جاتا ہے یہ بات صاحبان علم ہی جان سکتے ہیں یا جن کا تجربہ عمل وعملیات کا رہا ہے کسی بھی حوالے سے میں ایک طالبعلم ہوں اور اپنی تحقیق لاکر سامنے رکھ دیتا ہوں دل کرے تو عمل کرکے زندگی بنالیں اور اگر دل نہ کرے تو آگے بڑھ جائیں بھول جائیں میں نے کچھ کہا اور آپ نے کچھ سنا ۔تمام قارئین کرام سے دعا کی گزارش ہے رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتیں شروع ہیں اعمال شب قدر امت
مسلمہ بجالائیگی اس بابت چند احادیث
حضرتِ سیدنا مالک بن انس رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو ساری مخلوق کی عمریں دکھائی گئیں،آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اپنی امت کی عمر سب سے چھوٹی پائیں تو غمگین ہوئے کہ میرے امتی اپنی کم عمری کی وجہ سے پہلے کی امتوں کے جتنے نیک اعمال نہیں کرسکیں گیچنانچہ اللہ پاک نے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو شبِِ قدر عطا فرمائی جو دیگر امتوں کے ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔(تفسیر کبیر،ج11ص 231 ، تحت الآی :3)
شب قدرطکی فضیلت :-رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اِرشاد فرمایا:جوشخص شبِ قدر میں ایمان و اخلاص کے ساتھ عبادت کرے تو اس کے پچھلے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔(بخاری،ج1ص626، حدیث:1901)
پیارے بھائیو!اللہ کریم نے اپنی مشِیت(مرضی) کے تحت شبِ قدر کوپوشیدہ رکھا ہے۔ لہذا ہمیں یقین کیساتھ نہیں معلوم کہ شبِ قدر کون سی رات ہوتی ہے۔ فرمانِ مصطفے صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہے: شبِِ قدر کو رمضان المبارک کے آخِری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔ (بخاری،ج1ص661 ، حدیث: 2017) فیضانِ رمضان صفحہ199 پر ہے:اگرچہ بزرگانِ دین اور مفسِرین و محدِثین رحِمھم اللہ تعالی اجمعین کا شبِ قدر کے تعین میں اِختِلاف ہے، فقیہ ابواللیث رحم اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں: شبِ قد ر کی کم سے کم دو ، زیادہ سے زیادہ ہزار اور درمیانی تعداد 100رکعتیں ہیں،جن میں قرات کی درمیانی مقدار یہ ہے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورہ قدر پھر تین بار سورہ اخلاص پڑھیاورہر دو رکعت پر سلام پھیر کر نبیِ کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر دورد ِ پاک پڑھے۔(روح البیان،ج10ص483)
جب دعائیں کریں تو احقر کو بھی اپنی دعائوں میں یاد رکھئے گا ملتے ہیں اگلے ہفتے اجازت دیں۔
٭٭٭