طلباء عمرہ زائرین کے اعزاز میں لنچ

0
79
شمیم سیّد
شمیم سیّد

ہیوسٹن میں غلام محمد بمبئے والا کا نام ان کے سماجی کاموں کی وجہ سے ایک الگ مقام رکھتا ہے ان کاموں کی فہرست تو ویسے کافی لمبی ہے، دیسیوں کے علاوہ بھی وہ اپنے کاموں کی وجہ سے امریکن پالیٹکس میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں ان کیا مریکہ کے تمام صدور جو ان کے زمانے میں رہے ہیں ان کو رسائی حاصل تھی کیونکہ اس زمانے میں غلام محمد بمبئے والا وہ واحد پاکستانی بزنس مین تھے جن کا طوطی بولتا تھا انہوں نے کس طرح ترقی کی یہ الگ کہانی ہے ان کا سب سے بڑا کارنامہ جو انہوں نے کیا وہ مسلمانوں کیلئے الگ قبرستان بنایا اور اسلامی طریقے سے تدفین کا اہتمام کروایا، تمام مساجدوں اور بلا تفریق مسلک کے فنڈز دیتے رہے پھر حالات نے پلٹا کھایا اور اپنے ہی قریبی دوستوں نے کام دکھانا شروع کیا اور ان کو ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ اس کے باوجود آج بھی ان کی عزت میں فرق نہیں آیا ہماری نئی نسل کو ان کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں لیکن جو پُرانے لوگ ہیں وہ غلام بمبئے والا کی شخصیت کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ اب جو انہوں نے کام شروع کیا ہے امریکہ جیسے ملک میں ہماری نوجوان نسل کی تربیت کیلئے جو وہ کام کر رہے ہیں اس سے نوجوان نسل کو جو فائدہ پہنچ رہا ہے وہ ہر سال ہیوسٹن کے نوجوان طلباء جن کی عمریں 18 سے 25 سال تک ہیں اور وہ اپنے سکولوں اور کالجوں میں اپنے گریڈز اچھے رکھتے ہیں ان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرواتے ہیں اور ان 25 نوجوانوں میں سے اگر کچھ نوجوانوں کی زندگی میں فرق آتا ہے تو ہی ان کیلئے کافی ہے یہ میں نے خود دیکھا ہے بچوں کو بدلتے ہوئے اور آپس میں ان بچوں کے درمیان جو محبت اور دوستی ہوتی ہے اس سے ان کے خاندانوں میں قرابت بڑھتی ہے اور وہ ہمیشہ کیلئے ایک وسرے کے دوست بن جاتے ہیں۔ ہر سال 25 طلباء کو فری عمرہ کروایا جاتا ہے اور تمام اخراجات کے علاوہ 500 ڈالر خرچہ کیلئے بھی دیئے جاتے ہیں۔ غلام محمد بمبئے والا نے ہمیشہ یہ بات کہی ہے کہ وہ خود تمام خرچہ برداشت نہیں کرتے ہیں بلکہ ان کیساتھ ہیوسٹن کے ان کے دوست اس سلسلے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔ زینت فائونڈیشن جو ان کی والدہ مرحومہ کے نام پر قائم کی گئی ہے اس کے بینر پر وہ لے کر جاتے ہیں اور جب طلباء واپس آتے ہیں تو ان کے اعزاز میں ایک پُرتکلف لنچ کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں بچوں کے والدین کے علاوہ کمیونٹی کے لوگوں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔ پچھلے کئی سالوں سے یہ پروگرام ٹیمپورا ریسٹورنٹ میں ہوتا رہا ہے لیکن اس سال آغاز ریسٹورنٹ کے مالک شوکت بھائی کی خواہش پر شاندار لنچ کا انتظام آغاز ریسٹورنٹ کے بڑے ہال میں کیا گیا، شوکت بھائی کی خواہش تھی وہ بھی اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالیں اور انہوں نے اپنی طرف سے یہ انتظام کیا تھا تقریباً 200 لوگوں کو زبرست کھانا فراہم کیا جس کیلئے شوکت بھائی کا بہت شکریہ۔ جو بچے عمرہ کر کے آئے ہیں انہوں نے اپنے اپنے تاثرات بیان کیے، عمرہ کے دوران کیا کیا دیکھنے کو ملا ان کا سفر کیسا رہا۔ رائل ٹریول کے مقصود بھائی کی بھی بڑی خدمات ہیں ان کو بھی تحفہ کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ہیوسٹن کے جاوید پٹیل کے اپنی بیٹی کے ہاتھوں کی بنائی ہوئی خوبصورت خانہ کعبہ کی پینٹنگز غلام محمد بمبئے والا کو پیش کی ۔ ہمیشہ کی طرح طلباء کے علاوہ غلام محمد بمبئے والا کے بھائی مقصود بھائی کو بھی تحائف پیش کیے گئے۔ ہیوسٹن کے نوجوان اُبھرتے ہوئے بزنس مین جن کی سخاوت کے چرچے پاکستان میں بھی ہو رہے ہیں علی شیخانی نے بھی اس پروگرام مین شرکت کی اور غلام محمد بمبئے والا کی کاوش کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنی طرف سے بھی آئندہ ایسے کاموں میں حصہ لینے کا وعدہ کیا۔ آغاز کے عمدہ اور لذیذ کھانوں سے وہاں موجود خواتین و حضرات کی خاطر تواضع کی گئی۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here