نوجوانوں کی تباہی !!!

0
52
مفتی عبدالرحمن قمر
مفتی عبدالرحمن قمر

اسلامی جمہوریہ پاکستان جی ہاں یہی ہمارے وطن عزیز کا نام ہے۔ دنیا ہمیں اسی نگاہ سے دیکھتی ہے بلکہ یہاں تک سنا ہے کہ کرہ ارض کے اوپر مذہب کے نام پر دوہی ریاستیں ہیں ایک کا نام اسرائیل ہے اور دوسرے کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔ وطن عزیز تین ناموں کا مرکب ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان پہلا اسلامی ہے اور خبر سے کوئی چیز اسلامی نہیں ہے۔ سود سے لے کر بے حیائی تک سب کچھ غیر اسلامی ہے۔ جمہوریہ دوسرا نام ہے یہ واحد ملک ہے جہاں جمہور کی آواز نہیں سنی جاتی بلکہ چند لوگ اس ملک کو کنٹرول کرتے ہیں۔ کنٹرول کرنے والوں کے مختلف نام ہیں مگر کنٹرول چند لوگ ہی کرتے ہیں۔ بڑے لوگوں کو اگر حادثاتی طورپر جیل جانا پڑے تو جیل کو فائیو سٹار ہوٹل میں تبدیل کردیا جاتا ہے جبکہ اسی جرم میں قید قیدی کی دال سے آپ مچھلیاں پکڑ سکتے ہیں۔ تیرا نام پاکستان ہے جس کا معنی پاک لوگوں کی رہنے کی جگہ گلیوں بازاروں کی حالت دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے۔ پاک لوگ تو درکنار جانور بھی ہم سے زیادہ پاکیزہ ہیں۔ ہمارے لین دین ناپاک ہمارے کردار ناپاک اعمال سیسہ کے ہم خوگر جیسے ہم غلیظ وناپاک ہیں۔ ویسے ہی ہم نے اپنے ملک کو ناپاک کردیا ہے۔ ڈرامے ایک ایسی تفریح ہے جو تفریح کے ساتھ ساتھ ذہن سازی کا کام بھی کرتے ہیں۔ اور ہم کس قسم کی ذہن سازی کر رہے ہیں۔ اسلام کے دو مقدس کاموں یعنی مقدس رشتے اور حیاء کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ باپ اور شوہر وہ مقدس رشتے ہیں جو عورت کے سب سے بڑے محافظ اور سائبان ہوتے ہیں۔ ان دو رشتوں کو گندہ کیا جارہا ہے اور بے اعتبار ثابت کیا جارہا ہے۔ ہر دوسرے ڈرامے میں باپ کو ظالم بے حس اور حد سے زیادہ سخت گیر دکھایا جاتا ہے۔ شوہر جھوٹا اور بے وفا دکھایا جاتا ہے شوہر کو نشئی اور نکما دکھایا جاتا ہے جبکہ بوائے فرینڈ سچا، وفادار، اور ہمدرد دکھایا جاتا ہے اور رحم کے رشتوں کو ہونق بے وقوف اور مطلب پرست دکھایا جارہا ہے۔ خالہ اور پھوپھی کو برملا ملامت کیا جاتا ہے۔ اور یہ سب کام پلاننگ سے کیا جارہا ہے تاکہ نوجوان نسل سے غیرت نام کی چیز چھین لی جائے اور حیاء کا مفہوم ختم کر دیا جائے۔ بیویوں کو خاوندوں کو تھپڑ رسید کرتے ہوئے ہاتھ جوڑتے ہوئے معافی مانگتے ہوئے دکھایا جاتا تاکہ غیرت اور حیاء کی رہی سہی کسک بھی ختم کردی جائے۔ لطف یہ ہے کہ ہماری95فیصد آبادی فون پر ٹی وی پر ڈرامے دیکھنے میں مصروف ہے اور جماعت اسلامی جمعیت علماء اسلام جمعیت اہلحدیث، شیعہ جماعتیں ست پی کر سو رہی ہے۔ نہ کوئی آواز نہ کوئی احتجاج، اور نہ ہی فکر دشمنان اسلام و پاکستان اپنے ایجنڈے پر بڑی حکمت سے ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے۔ اور ہم صرف سیاست سیاست کھیل رہے ہیں ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے میں مصروف ہیں۔ سوچو اے اہل وطن۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here