وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جب سے حکومت سنبھالی ہے مسائل اور رکاوٹوں کے پہاڑ موجود ہیں۔ستر سال سے بگڑا ہوا نظام درست کرنے میں بھی کم ازکم کئی سال کا عرصہ درکار ہے۔ان تمام مشکلات کے باوجود عمران خان حکومت کئی اچھے اور انقلابی کام کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔میڈیا اپنی لفافوں کی بندش کی وجہ اچھے کاموں کو سامنے لانے سے گریز کرتے ہیں۔سابقہ حکومتوں کے بھرتی کردہ سرکاری ملازمین خاص طور پر پولیس انتظامیہ بیورو کریسی تعلیم الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کے لوگ خاصی تعداد میں براجمان ہیںجن کی ہمدردیاں ابھی تک سابق لیٹروں اور چور حکمرانوں کے ساتھ ہیں۔مہنگائی کا بہانہ بنا کر عمران خاں کے خلاف مہم چلائی جارہی مہنگائی جو کہ بین الاقوامی مسئلہ ہے۔امریکہ اور یورپ میں پٹرول اور کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہو رہی ہیں۔اس کے مقابلے میں پاکستان تناسب کے اعتبار مہنگائی کم ہے سابق حکومتوں کے قرضوں کی وجہ سے بھی مہنگائی ان تمام مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود ٹیکس کے نظام میں بہتری ہو رہی ہے۔تعلیم لوگوں کو صحت کے لئے سہولیات فراہمی کا سلسلہ جاری ہے بیرونی قرضوں میں کمی کررہی ہے۔کورونا وبا سے بہتر طور پر نپٹا جارہا ہے تعلیم ٹیکنالوجی اور سستا گھر بے گھر لوگوں کے لئے رہائش گاہیں قبضہ مافیا میں کمی کرپشن کا پیسہ واپس ہورہا ہے۔سب سے بڑھ کر اعدادوشمار جن میں بیرون ملک پاکستانی اور پاکستان میں رہنے والے لوگوں کی اعدادوشمار درست ہو رہے جس میں نادرا کا ادارہ اہم کردار ادا کر رہا موجودہ چیئرمین نادرا طارق ملک نہایت قابل ٹیکنالوجی پر عبور رکھنے والی پاکستان ہیں جن طارق ملک نے نادرا محکمے کو انقلابی طور پر دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑا کردیا۔پاکستان میں رہنے والے97%فیصد لوگ اب نادرا کے ریکارڈ کے میں موجود ہیں۔شناختی کارڈ کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر سسٹم میں لانے میں طارق ملک کا اہم کردار ہے اب گزشتہ چند ماہ سے وزیراعظم عمران خان نے طارق ملک کو دوبارہ چیئرمین نادرا تعینات جنہوں نے آتے ہی ایسے کام کئے ہیں پاکستان پوری دنیا کے ساتھ ایک ڈیٹا شامل ہوگیا خاص طور پر بیرون ممالک میں پاکستانیوں کے لئے فوری شناختی کارڈ کا حصول آسان کردیا۔آجکل امریکہ کے دورے پر ہیں واشنگٹن میں پاکستانی ایمبسی کی پاکستانیوں کی سہولت کے لئے آن لائن کے ساتھ ساتھ ڈیسک کا افتتاح کیا ہے جس سے امریکہ میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے مشکلات میں کمی ہوئی شناختی کارڈ ڈیسک اب پاکستانی ان پرسن اپنے شناختی کارڈ کے درخواست دے سکتے ہیں۔اس کیساتھ ساتھ پاور اٹارنی کے لیے ایپ کی ابتد کر رہے ہیں تاکہ پاکستان میں روشن پاکستان اکائونٹ کے ذریعے گھر گاڑی اور دیگر مالی معاملات بیرونی مالک سے کرسکتے ہیں۔شناختی کارڈ کے حصول کے لئے واشنگٹن میں ڈیسک کا آغاز کرنا بہت بڑی کامیابی اور کمیونٹی کی خدمت ہے۔جس میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خاں کی محنت اور جدوجہد بھی شامل ہے۔جنہوں نے امریکہ میں پاکستان کی سفارتی جدوجہد اور کوششوں کے ساتھ کمیونٹی کی خدمت میں بھی کوئی کسر نہ اٹھا رکھی۔یہ کامیاب خدمت اور دیگر کام عمران خان حکومت کے اچھے کام جس جن کو ہائی لائٹ کرنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ سب برا نہیں ہو رہا بہتری بھی آرہی ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں مزید کامیابیوں کی اُمید کی جاسکتی ہے۔
٭٭٭