شوکت ترین پر غداری کا مقدمہ!!!

0
176
پیر مکرم الحق

سابق وزیر خزانہ تحریک انصاف شوکت ترین کی آڈیو لیک ہوگئی جس میں موصوف نے پختونخواہ کے وزیر خزانہ اور پنجاب کے وزیر خزانہ سے کہا کہ وفاقی وزیر کو لکھے گئے خط کی کاپی آئی ایم ایف کو بھیجو جس میں لکھ دو کہ ہمارے یہاں سیلاب آیا ہوا ہے ہم اس قرضہ کا وہ حصہ جو ہمیں ادا کرنا ہے وہ نہیں کر پائیں گے۔ کیا سیلاب سندھ اور بلوچستان میں نہیں آیا سب سے زیادہ تباہی تو سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقہ میں ہوئی ہے لیکن کیوں کہ کے پی کے اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومتیں ہیں اور دو تین دنوں سے انکا موٹا مشیر فواد چودھری بھی یہی بات کر رہا تھا کامران شاہد کے ٹاک شو میں کہ ہم تو پیسے نہیں دینگے اور شوکت ترین نے بھی پارٹی کے اس موقف کو دبے الفاظ میں بیان کردیا ہے، تحریک انصاف کا کوئی فیصلہ عمران خان کی رضا مندی کے بغیر نہیں ہوتا فیصلہ تو دور کی بات ہے، زیر بحث بھی نہیں ہوتا جب تک خلیفہ صاحب گردن اثبات میں نہ ہلائیں۔ملک پر دیوالیہ ہونے کی تلوار لٹک رہی ہے جن ممالک نے قرض دینے کی حامی بھری ہوئی ہے وہ بھی مشروط ہے، آئی ایم ایف کے قرضے سے تو اگر سوچا جائے کہ خدانخواستہ اگر آئی ایم ایف کا قرضہ منظور نہیں ہوتا تو ایک طرف تو ملک دیوالیہ ہوجاتا لیکن جو دوسری طرف کروڑوں پاکستانی جو سیلاب کی تباہ کاریوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں جن کے مکان، جانور، ذریعہ معاش سیلاب کے پانی میں بہہ گئے ہیں انکی امداد کے لئے ایک کلاش حکومت کچھ نہیں کرپاتی اور سیلاب کے متاثرین امداد کے لئے تڑپ تڑپ کر ایڑیاں رگڑتے مر جاتے، کیسے ظالم انسان ہیں، میں تحریک انصاف کی حمایت کرنے والوں کو تو نہیں کہتا لیکن انکے لیڈر کو اتنی شرم نہیں کہ ان مظلوم تباہ حالوں پر انہیں زرا سا بھی رحم نہیں آیا اور تم نے پاکستان کو سری لنکا بنانے کا عزم صرف اس لیے کرلیا کہ تم سے اقتدار چھین لیا گیا ہے ،تم تو ہلاکو خان سے بھی بدتر نکلے ہو۔ تمہارے دل میں ذاتی اقتدار کے علاوہ کوئی جذبہ زندہ نہیں رہا ،تم سے پہلے بھی حکمرانوں سے اقتدار واپس لے لیا گیا ہے تمہیں تو عدم اعتماد کرکے آئینی طور پر اقتدار سے الگ کردیا گیا تھا۔ تم تو سوشل میڈیا کے سہارے مقبولیت ملی لیکن ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے میں تو ٹی وی کا ایک چینل پی ٹی وی تھا اسکی مقبولیت اس حساب سے تم سے کئی گنا زیادہ تھی تم تو اسٹیبلشمنٹ کے ”فیض” سے اقتدار میں آئے تھے اسنے تو اقتدار سے پہلے تھانہ اور جیل بھی دیکھا تھا اور اقتدار سے الگ ہو کر ایک عرصہ پھانسی گھاٹ بھی دیکھا۔ جس بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا ایٹمی قوت دی پاکستان کو فخر سے گردن اٹھا کر چلنے کی ہمت دی جانے کتنے لوگوں کو دوسرے ممالک میں پاسپورٹ دیکر ملازمتیں دلوائیں تم آج انہی لوگوں کو دھوکا دیکر پیسے سمیٹ کر منفی سیاست کر رہے ہو۔ تم نے پاکستانی عوام کو کیا دیا ہے تم نے تو اسے چندہ بٹورہ ہے تم نے انکے بچوں کا رزق لے لیا تم نے انہیں مکانات دینے کا وعدہ کرکے انہی سے انکی جھگیاں بھی مسمار کرکے چھین لی کیونکہ وہ تجاوزات میں آئیں تھیں لیکن تم نے بنی گالہ کے محل کی غیر قانونی زمین کو اقتدار میں آکر اپنی عیاشی کیلئے ابتک استعمال کر رہے ہو۔ تمہاری منافقت کی ا نتہاتو یہ ہے کہ ایک طرف اپنے چھاڑتوں شوکت ترین اور فواد چودھری اور تیمور جھگڑے کے ذریعے آئی ایم ایف کی ڈیل سبوتاژ کرکے سیلاب زدگان کو بے یارومددگار کرنے پر بعد ہو اور دوسری طرف کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون کرکے یہ تاثر دے رہے ہو کہ تمہاری ہمدردی سیلاب زدگان کے ساتھ ہے۔ منافق اعظم ہو تمہیں تو وزیراعظم بننا ہی نہیں چاہئے تھا بلکہ تم پر جنہوں نے احسان کرکے تمہیں لوٹوں کا سہارہ دلوا کر اقتدار تک پہنچایا ان کو بھی تم نے ڈسا، تم تو سب سے زیادہ احسان فراموش آدمی ہو ،آج جس ملک نے تمہیں اتنی عزتیں دیں اور دلوائیں اسی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کر رہے ہو۔ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ سوٹوموٹو لیں اور شوکت ترین، فواد چودھری اور تیمور جھگڑا پر ملک مفادات کو آئی ایم ایف کے ذریعے اس مشکل گھڑی میں شدید نقصان پہنچانے پر غداری کا مقدمہ قائم کروائیں۔
٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here