سپریم کورٹ کا پاکستان کے فاضل جج صاحبان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ موجودہ پاکستانی حکومت ایک ارب ڈالر کے لئے ماری ماری پھر رہی ہے جبکہ اوورسیز پاکستانی30ارب ڈالرز سالانہ بھیجتے ہیں ان کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا ہے،پاکستان اللہ کے نام پر بنا جیسے بھی حالات ہوئے نشیب فراز کرتے رہے ابھی تک چل رہے ہیں، بانی پاکستان نے جب کہا تھا ،میری جیب میں سکے تو ہیں لیکن سب کھوٹے ہیں کھوٹے سکے، انہوں نے اپنے ساتھیوں کے بارے میں کہا وہ کھوٹے سکے، نسل در نسل اب بھی موجود ہیں جو پاکستان قائم ہوتے وقت قربانیوں کو بھلا کر لوٹ مار اور کرپشن میں مصروف ہیں۔ موجودہ حالات میں بیرونی ممالک میں پاکستانی تارکین وطن کی تعداد ایک کروڑ کے قریب ہے، عمران خان کی حکومت نے قومی اسمبلی سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جس سے اوورسیز پاکستانی بہت خوش اور پرجوش تھے لیکن موجودہ امپورٹڈ حکومت جو بے ایمانی اور کرپشن اور جرائم پیشہ لوگوں کی حکومت ہے ۔اوورسیز پاکستانیوں کو جعلی اسمبلی میں قانون سازی کے ذریعے ووٹ کے حق سے محروم کریں اور حکومتی سیاستدانوں نے یہ کہا کہ بیرونی ممالک میں پاکستانیوں کو پاکستان کے بارے میں کوئی سمجھ بوجھ نہیں ہے۔ ان کرپٹ لیٹروں کو یہ معلوم ہے کہ اوورسیز پاکستانی تمام کے تمام عمران خان کے ووٹرز ہیں ۔اس لئے خوفزدہ ہیں۔ نیب میں کرپشن کو رکوانے کے لیے جعلی قانون سازی کردی ،دونوں تبدیلیاں اب واپسی کے لئے سپریم کورٹ میں چل رہی ہیں ،اُمید ہے کہ سپریم کورٹ کا پاکستان نیب کے قانون کی واپسی کرے گی اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق بھی بحال کریگی۔ گزشتہ دنوں سے پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریاں ہو رہی ہیں جس سے پہلے اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے دکھی متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لئے فوری اقدامات کئے مالی مدد اور سامان ضروریات روانہ کیا۔ عمران خان نے تین گھنٹوں میں ٹی وی کے ذریعے فنڈریزنگ کی جس میں6ارب روپے اکٹھے ہوگئے جبکہ امپورٹڈ حکومت جعلی ہتھکنڈوں میں مصروف ہے، پاکستانی عوام بھی جاگ چکی ہے، یہ لیٹرے ہیں پاکستان کو تباہ برباد کرنے والے سیلاب کی پیش گوئی کئی دن پہلے ہوچکی تھی لیکن کوئی حفاظتی اقدامات نہ کئے گئے جس سینکڑوں زندگیاں بہہ گئیں ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ،کئی سو مربع میل فصلیں تباہ ہوگئیں اب یہ کرپٹ لیٹرے لوگوں سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں کو امداد کے سو بار بار کر رہا لیکن نہ پاکستانی عوام اور نہ ہی اورسیز پاکستانی ان چوروں اور لیٹروں پر اعتماد کرتے ہیں ،عمران خان کی مقبولیت پہلے سے بڑھ چکی ہے اور پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ ہے ،عوام عمران خان پر ٹرسٹ کرتے ہیں اور اوورسیز پاکستانی بھی اعتماد کرتے ہیں ،پاکستان میں جس طرح کی سیاست پروان چڑی ہیں ،ان کا خاتمہ ہونے والا ہے ایک پلاننگ انسان کی ہے ،ایک پلاننگ اللہ پاک کی ہے جو برحق ہے جو بھی انسان رہنما یا گروپ کسی انسان کو تکلیف دے گا جھوٹ بولے گا ،چوری کرکے کرپشن کرے گا ،انتشار پھیلائے گا ،وہ دنیاوی چالاکیوں اور بدزبانی سے عدالتوں اور دیگر اداروں کو دھوکہ دے سکتا ہے لیکن اللہ پاک ناراضگی جب ہوتی ہے سب کچھ ملیامیٹ ہوجاتا ہے، ہر چیز کا حساب لیا جائے گا اور اللہ پاک حساب لیں گے تو ہاتھ زبان کان پائوں ہر چیز بولے گی اور کوئی بچانے والا نہ ہوگا۔ انسان اور لیڈر اور ہر پارٹیاں وہی کامیاب ہوتی ہیں جو اپنی گزشتہ غلطیوں سے توبہ کریں اور آئندہ سیدھے راستے کی ضرورت کے دل کھول کر ان کی مدد کریں پاکستان میں بھی اور اورسیز پاکستانی تو ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے کیلئے تیار ہوتے ہیں اللہ پاک ہمیں انفرادی طورپر بھی اور اجتماعی طور پر بھی اپنا احتساب کرنے کی اور مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے دکھی بہن بھائیوں کی بھرپور مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے اگر دوبارہ عمران خان کی حکومت آگئی تو اوورسیز پاکستانی پورے پاکستان کو نیا بنا سکتے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت ہر اوورسیز پاکستانی بالکل ٹرسٹ نہیں کرتے ہیں۔
٭٭٭٭