ماں ایک قیمتی تحفہ!!!

0
35
رعنا کوثر
رعنا کوثر

ہر سال کی طرح اس سال بھی مدر ڈے آرہا ہے جب تک آپ تک میرا یہ مضمون پہنچے گا مدر ڈے کا دن گزر چکا ہوگا۔ ماں کے لئے کچھ بھی کریں کتنے پھول پہنچائیں کتنے ہی گلدستہ اس تک پہنچائیں اس کو سکون اسی وقت ملتا ہے۔ جب اس کو اس بات کا یقین ہوتا ہے کے اس کی اولاد اس کے لئے ہمیشہ کیا کرتی رہی ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم مدر ڈے نہ منائیں۔ یہ آج کل کے دور کا سب سے اہم دن ہے اور تمام دنیا کے بچے ہی اب اس اہم دن کو منانے کے لئے بہت اہتمام کرتے ہیں مگر افسوس یہ ہے کہ امریکہ میں رہ کر یہ دیکھنے میں آیا ہے کے بچے اس دن کا تو بہت اہتمام کر لیتے ہیں مگر باقی تمام دن ان کا وقت اپنی سرگرمیوں میں ہی گزرنا ہے۔ آج کل دنیا کی مصروفیات بہت حد تک ہم سب کے ہی پیچھے لگ گئی ہیں ہم یہی کہتے رہتے ہیں کے ہم اپنے والدین کے لئے کچھ نہیں کر پا رہے ہیں مگر ہمیشہ یہی ہوتا ہے کے والدین انتظار ہی کرتے رہتے ہیں اور ان کو اولاد کی طرف سے نہ وقت ملتا ہے نہ خدمت۔ ہاں مدر ڈے کے حوالے سے یہ ضرور ہوتا ہے کے ہم ماں کو بہت ہی پیارا قیمتی تحفہ دے کر بہت سکون حاصل کرتے ہیں۔ اور دنوں تک خوشی محسوس کرتے ہیں کے ہم نے ماں کو بہت پیارا تحفہ دے دیا۔ تحفے تحائف اپنی جگہ مگر یاد رکھیں ماں کی دعا ہر روز لینے والی چیز ہے دور ہیں تو روز فون کریں دلجوئی کریں خوش ہو کر ان کے لئے اپنا وقت نکالیں۔ ان کے کام کسی بھی طرح آنے کی کوشش کریں آج کل تو انٹرنیٹ کا زمانہ ہے۔ دور سے بھی ان کی مدر ہوسکتی ہے ان کی دوا کا انتظام کردیں ان کو کھانے پینے کی چیزیں دفتاً فوقتاً بھیجتے رہیں ان کے ڈاکٹر سے بات کرنے کا وقت نکالیں۔ اور ہر طرح سے ہر دن ایک بات سوچیں کے آپ اپنی ماں کے کس طرح کام آسکتی ہیں۔ ماں کی دعا لینے سے ہر دن میں برکت ہوتی ہے ہر کام میں برکت ہوتی ہے وقت میں برکت ہوتی ہے ماں جو راتوں کو جاگ کر اولاد کی پرورش کرتی ہے اس کی اولاد انی اولاد کو پالنے میں ایسی مگن ہوتی ہے کے اس کے اندر یہ اساس پاتی ہی نہیں رہتا کے اس کی ماں کو بھی اس کی ضرورت ہے۔ اور یہ ہم جان بوجھ کر نہیں کرتے۔ بلکہ ہم کو ہماری مصروفیات ماں سے دور کر دیتی ہیں ہم ماں کو بھول جاتے ہیں۔ نا یوں کہنا چاہئے کے ہم ماں کو دینے والا وقت دوسروں کو دے دیتے ہیں پھر مدر ڈے میں ایک پیارا سا تحفہ دے کر ماں کو راضی کر لیتے ہیں میں تو یہی کہوں گی کے اپنی ماں کو سب سے قیمتی تحفہ سمجھیں جو اللہ کی طرف سے آپ کو دیا گیا ہے۔ اور اس کی بے حد قدر کریں، خدا سب کی مائوں کو محفوظ رکھے اور سب کو ان کا خیال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here