شکاگو میں تاریخی ٹرکش فیسٹیول!!!

0
8

شکاگو میں تاریخی ٹرکش فیسٹیول!!!

ویسے تو امریکہ میں ہر سال ہی مختلف ثقافتوں، قومیتوںکی جانب سے رنگارنگ تقاریب اور فیسٹیولز کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن شکاگو میں ہونے والے ٹرکش فیسٹیول کی مثال نہیں ملتی ، یہ ایک تاریخی فیسٹیول تھا جس میں امریکہ بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اس فیسٹیول میں مسلم اُمہ کی بڑی تعداد اُمڈ آئی تھی، لگ بھگ 10ہزار سے زائد مسلمانوں نے شرکت کی ، فیسٹیول میں تل رکھنے کی جگہ نہیں تھی، ٹرکش فیسٹیول میں ٹرکش رنگ غالب رہا ، کھانوں، ثقافتوں،تقاریب کے آغاز میں ٹرکش سٹائل کو فوقیت دی گئی تھی ، فیسٹیول کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا جانا چاہئے تھا اور نعت خوانی اور ثنا خوانی سے محفل کو چار چاند لگائے جا سکتے تھے لیکن اس کی بجائے صرف ٹرکش سٹائل کو نمایاں کیا گیا ۔شکاگو کے ترکش فیسٹیول کو نیویارک کی زکواة فائونڈیشن کی جانب سے سپانسر کیا گیا تھا ، زکواة فائونڈیشن کے انچارج عمران نے ہمیں خصوصی طور پر اس فیسٹیول میں مدعو کیا تھا ، فیسٹیول میں شرکت کر کے بہت لطف آیا ، رہائش، کھانے اور تفریح کے بہترین مواقع میسر تھے ۔ٹرکش فیسٹیول میں ویسے تو سب کچھ بہترین تھا لیکن صرف ایک کمی تھی جوکہ مسلم ثقافت کی تھی، مسلم کلچر اور مسلم رنگ کو نظر انداز کیا گیا تھا جس سے محفل ماند پڑ رہی تھی ، ٹرکش فیسٹیول کے سی ای او حلیل نے فیسٹیول کی کلوزنگ کے دوران اپنے خطاب میں فیسٹیول کے اغراض و مقاصد بیان کیے ، لیکن اس دوران نعت خوانی ، تلاوت یا قوالی کے رنگ کے نمایاں کر کے مسلم کلچراور مسلم تہذیب کو اجاگر کیا جا سکتا تھا جوکہ نہیں ہوا ہے ، امریکہ میں اتنے بڑے فیسٹیول کے انعقاد کے دوران مختلف ممالک کے قونصلرز اور سفیروں کوبھی نظر انداز کیا گیا ہے جوکہ نہیں ہونا چاہئے تھا ، اس وقت امریکہ میں پچاس سے زائد ممالک کے سفیر اور قونصل جنرلز ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں جن کو اس فیسٹیول میں مدعو کر کے اس کی رونق کو مزید بڑھایا جا سکتا تھا ، فیسٹیول میں مسلم رنگ کو غالب کرنے سے مسلم اُمہ میں اتحاد کے عنصر کو بھی عیاں کیا جا سکتا تھا ۔3روزہ ترکش فیسٹیول کا انعقاد 24 سے 26 مئی تک شکاگو کے روزمونٹ کنونشن سینٹر میں کیا گیا جو کہ میموریل ڈے ویک اینڈ کے ساتھ موافق ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ترکی نے امریکی سرزمین پر اتنے بڑے کنونشن کی میزبانی کی ہے۔ فیسٹیول کا افتتاح جمعہ 24 مئی 2024 کو کیا گیا، جس میں مہمانوں کو تھیٹر،مزیدار پکوان، اور پرجوش فوجی بینڈ میوزک کے ساتھ تفریح فراہم کی گئی، شکاگو میں ترک کمیونٹی نے اپنے پہلے تہوار کا اہتمام کیا تاکہ امیر ترک ثقافت کو فروغ دیا جائے، اس کا احترام کیا جائے اور آگاہی پھیلائی جائے۔ وہ تنوع کو اپنی مشترکہ شناخت کے سنگ بنیاد کے طور پر قبول کرتے ہیں اور ایک ہم آہنگ موزیک بنانے کے لیے کام کرتے ہیں جو سرحدوں کو عبور کرتا ہے اور شکاگو میں ترک کمیونٹی کو مضبوط کرتا ہے۔فیسٹیول کے دوران صدر کے سرمایہ کاری کے پیغام اور ترکی کی اقتصادی ترقی کے بارے میں ایک لیکچر اور معروف ترک کمپنی تھیٹر کلیئین کی کارکردگی پیش کی گئی۔”عائلہ: دی ڈوٹر آف وار” نامی معروف ترک فلم کی نمائش میلے کے دوران کی گئی، اس میں ایک ترک سارجنٹ کی کہانی تھی،لوگوں کی کثیر تعداد نے فلم سے لطف اُٹھایا ،مجموعی طور پر فیسٹیول سے بہت لطف اندوز ہوئے ، نیویارک کی زکواة فائونڈیشن کے عمران نے میزبانی کا حق ادا کردیا، کسی چیز کی کوئی کمی نہیں آئی، ادارہ ”پاکستان نیوز” عمران بھائی کا تہہ دل سے شکر گزار ہے ۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here