ٹکٹ والے باہر اور مفت خور اندر!!!

0
64
حیدر علی
حیدر علی

کوپا امریکا کے فائنل مابین کولمبیا اور ارجنٹینامفت دیکھنے والوں کی شاید خواہشات پوری ہوگئیں تھیں، اُن کیلئے گیٹ مکمل طور پر کھول دیئے گئے تھے اور تماشائیوں کو یہ بھی بتا دیا گیا تھا کہ اُن کیلئے داخلہ مفت ہے اور وہ اندر جاسکتے ہیںبعض تماشائی نے تو اپنی ٹکٹ جو دو ہزار ڈالر میں خریدی تھی کسی شریف آدمی کو جو مفت خوری سے گریز کرتا ہے دو سو ڈالر میں فروخت کردی تھی لیکن یہ رعایت زیادہ دیر تک نہ رہی ، ہارڈراک سٹیڈیم کے منتظمین جو میامی پولیس کے اہلکار تھے مفت اندر آنے والوں کی باز پرس شروع کردی اور جن کے پاس ٹکٹ نہ تھی اُن سے سٹیڈیم کے باہر چلے جانے کو کہا تھا یعنی کوپا امریکا کے فائنل کو منعقد کرنے والا اسٹیڈیم لانگ آئی لینڈ ریل روڈ بن گیا تھا، پہلے آپ ٹرین پر سوار ہوسکتے ہیں اور پھر ٹکٹ خرید سکتے ہیں لیکن اگر ٹکٹ خریدنے کیلئے رقم نہ ہو تو آپ کو کنڈکٹر دھکا دے کر ٹرین کے باہر پھینک سکتا ہے، بشرطیکہ آپ شرافت سے خود نہ اُتر جائیںلیکن ہارڈ راک اسٹیڈیم میں شرافت کا مظاہرہ کرنے کی کوئی گنجائش نہ تھی، ہزاروں کی تعداد میں تماشائی اسٹیڈیم کے گیٹ کے باہر مجمع لگائے کھڑے تھے اور اِس موقع کا انتظار کررہے تھے کہ وہ مفت اندر داخل ہوسکیں، جنوب امریکی فٹ بال کنفیڈریشن (کونمیبول)کے منتظمین ، میامی پولیس اور کوپا امریکا کے اہلکار نے فیصلہ آن دی اسپاٹ کیا کہ مجمع کو مفت اندر داخل ہونے دیا جائے ورنہ بھگدڑ مچ سکتی ہے ، اور اُس کے بعد کچھ بھی ہوسکتا ہے، سینکڑوں افراد ہلاک ہوسکتے تھے ، پابندی عائد ہوسکتی ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی کوپا امریکا کا میچ منعقد نہیں ہوسکتا ہے، اور سارے ریفری اور لائنز مین آؤٹ آف جاب ہوسکتے ہیںلیکن جو تماشائی اندر مفت داخل ہوگئے ۔تھے اُنہیں نکالنا کوئی آسان کام نہ تھا، میامی پولیس والے کسی تماشائی کو پکڑ کر انگریزی میں یہ پوچھ رہے تھے کہ اُس کے پاس ٹکٹ ہے یا نہیں؟ وہ تماشائی اسپینش میں یہ جواب دے رہا تھا کہ ” نو انگلش ”لیکن پولیس نے غصے میں بعض تماشائی کو گرفتار کرکے اُنہیں پلاسٹک کا بیلٹ پہنادیا تھاتاہم دھکم دھکا میں جو تماشائی بیہوش یا زخمی ہوکر گر رہے تھے اُن کا صرف اﷲ حافظ تھا، میڈیا کے نمائندے کو ایک متاثر زدہ شخص نے بتایا کہ پولیس مجمع کو آمنے سامنے مقابلہ کرنے سے گریز کر رہی تھی اور اُنہیں صرف پیچھے سے دھکا دے رہی تھی، اُسکا کہنا تھا کہ پولیس کو مجمع کو سامنے سے کنٹرول کرنا چاہیے تھااور اُنہیں اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روکنا چاہیے تھا بجائے اِس کے کہ وہ اُنہیں پیچھے سے دھکا دے رہی تھی جس سے لوگ نیچے گر رہے تھے اور دوسرے لوگ اُن پر چڑھ کر گزر رہے تھے، لوگوں کی حفاظت کرنا پولیس کا فرض ہے لیکن پولیس کے سامنے لوگ بیہوش ہوکر گر رہے تھے اور پولیس تماشائی بنی کھڑی تھی حتی کہ وہ جن کی حالت غیر ہوگئی تھی پولیس اُنہیں پانی تک نہیں دے رہی تھی، متعدد تماشائی جو مجمع میں پھنس گئے تھے ، ٹکٹ رکھنے کے باوجود دوگھنٹے کے انتظار کے بعد سٹیڈیم کے اندر پہنچے تھے، اور اُن میں سے کچھ اندر آتے ہی بیہوش ہوکر گر پڑے تھے،لوگوں کی توجہ بجائے اِس بات پر تھی کہ کون سی ٹیم جیتے گی وہ اِس فکر میں تھے کہ کون اسٹیڈیم میں داخل ہوکر میچ دیکھ سکے گایا نہیں؟ اُس نے کہا کہ جنوب امریکی فٹ بال کنفیڈریشن ایک نااہل ادارہ ہے ، نارتھ کیرولینا میں کولمبیا اور یوروگوائے کا میچ اِس کا ایک ثبوت تھا، کونمیبول کو کوپا امریکا کے فائنل میچ کیلئے تیاری کرنی چاہیے تھی، لیکن اُنہوں نے ایسا نہیں کیا،کونمیبول کو کوپا امریکا کا ٹورنامنٹ یہاں منعقد نہیں کرنا چاہیے تھا، 2026 ء میں فیفا ورلڈ کپ کا میچ امریکا ، میکسیکو اور کینیڈا میں منعقد ہونا ہے۔ میامی کے ہارڈ راک میں سات میچز کھیلے جائینگے، میامی میں کوپا کے فائنل میچ کی ہنگامہ آرائی کے تناظر میں یہ کس طرح توقع کی جاسکتی ہے کہ تمام میچز پُر امن اور با احسن طریقہ سے کھیلے جائینگے؟ہنگامہ آرائی کی وجہ سے فائنل میچ ایک گھنٹہ بیس منٹ دیر سے شروع ہوا تھا، درگت صرف عام آدمی کی نہیں بنی بلکہ اِس میں کولمبیا اور ارجنٹینا کی ٹیم کے مشہور کھلاڑیوں کے
رشتہ دار بھی شامل ہیں،کولمبیا ٹیم کے فُل بیک ڈینئیل میونز کی فیملی تمام رشتہ داروں کے ساتھ ساؤتھ گیٹ جو وی آئی پی اور پریس کے اہلکاروں کیلئے مخصوص تھا بیٹھی تھی، کیونکہ گیٹ بند ہوچکا تھا،بیک ڈینئیل میونز کی اہلیہ مانوئیلا انجل میونز نے کہا کہ ” ہماری فیملی لائن میں کھڑی اسٹیڈیم کے اندر جانے کا انتظار کر رہی تھی کہ اچانک شرپسند عناصروں کا ایک ٹولہ ہمیں پیچھے سے دھکا دینا شروع کردیا،اُنہوں نے شاید یہ سمجھا تھا کہ ہم لوگ ہنگامہ آرائی کر رہے ہیں، اِسلئے اُنہوں نے ہمیں لائن سے نکال کر پولیس آفیسرز کے حوالے کر دیا،پولیس آفیسرز ہم پر چیخنے لگے، حالانکہ ہمارے سب سے بڑے بیٹے کی عمر صرف چھ اور چھوٹا بیٹا دو سال کا بھی نہیں ہے،میں یہاں ڈینئیل میونز کی دادی ، اُس کی ماںاور انٹی کے ساتھ ہوں اور ہمارے پاس ٹکٹ بھی موجود ہے،میں زخمی بھی ہوں اور ہماری کلائی سے خون بہہ رہا ہے”
اگرچہ گرفتار ہونے والوں کی کُل تعداد 27 ہے ، جس میں کولمبین سوکر فیڈریشن کے صدر اور اُن کا بیٹا بھی شامل ہے، رامن یسورن جو فیفا کے ممبر بھی ہیں اُن پر میامی پراسیکیوٹر نے پولیس آفیسرز اور سیکورٹی گارڈز سے لڑائی کرنے کا الزام عائد کیا ہے،تاہنوز سینکڑوں شائقین سوکر کونمیبول اور ہارڈ راک سٹیڈیم کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کر چکے ہیں، اُن میں ٹیکساس کے داس نوبل بھی ہیں،داس نوبل نے اخباری نمائندے کو بتایا کہ وہ کوپا امریکا کے فائنل میں لیئونل میسی کو دیکھنے گیا تھا ، لیکن اُسے سات ہزار ڈالر خرچ کرنے بعد بھی داخلہ نہ مل سکا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here