یہاں بھی فریڈم منتظر ہے !!!

0
14
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن! آج کل پیارا وطن عزیز پاکستان پولیٹیکل ٹاک شوز کی رنگینیوں میں ڈوبا ہوا ہے جن میں سب سے لچھے دار شو مشہور پولیٹیکل پینڈر pander کئی بیرونی آقا ئوںکا کھلونا نجم سیٹھی سے سوال اور اس کی کو ہوسٹ سیدہ عائشہ ناز کی اداکاری اپنے زورو پر ہے ،دونوں کی گفتگو سنی بغض عمران خان سے بھری پڑی تھی اسٹیبلشمنٹ اور عمران کے درمیان ان کو معاملات کی درستگی بڑی نگوار لگ رہی ہے اصل میں تو وہ نواز شریف کی لائین کو ٹو کرتا ہے hypothetical گفتگو کے سوا کچھ نہیں۔ اور یہی حال حکومتی پروپگنڈا مشینری کا ہے کہ ان کو پاکستان کے سیاسی حالات اچھے ہوتے ایک آنکھ نہیں بھاتے اسی لئے مئی کا راگ آلا پتے رہتے ہیں جبکہ سب جانتے ہیں کہ یہ شہباز شریف اور فوجی بھائی کے ملے جلے پلان کا حصہ ہیں جس کو وہ ایکسپلائیٹ کرتے رہتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ عدلیہ کو بھی زیر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
قارئین وطن! آج سب سے بڑی خبر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد کا ملک سے فرار اور بقول شاعر پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا ہندوستان کی بگل میں جا چھپی سالوں کا اقتدار جس کو اس نے اپنی آمرانہ گود میں پالا بلآخر عوام کے غیض و غضب کے سامنے سرینڈر کر کے بھاگنا پڑا اچھا تو یہ ہوتا کہ عوام اس کے ہیلی کاپٹر جس کو اس کے کزن جرنل نے اُڑنے دیا کو گھیرے میں لے کر خاک میں ملاتے۔ خیر دیر ہے اندھیر نہیں ہے بنگلہ دیش کی عوام ایک انقلابی عوام ہے اس کو اپنے ناپاک حکمرانوں سے بدلہ چکانا آتا ہے ،آج پاکستان کے سرکاری اینکروں نے دبی دبی اس کے فرار کی بات چیت کی کہ کہیں پاکستان کی خوابیدہ عوام جاگ نہ جائے۔
قارئین وطن! آج سرکاری میڈیا DG ISP Rکی رٹی رٹائی گفتگو پر زیادہ زور دیتے رہے کہ جرنل صاحب نے کھل کر اعلان کر دیا ہے کہ مئی پر ان کا تحریک انصاف کے پابند سلاسل رہنما عمران خان سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا اور وہ مئی کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے ہمارے عاصم منیر بھائی صاحب کو بنگلہ دیش کے حالات سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے کب تک وہ ان چوروں لٹیروں غاصبوں اور خائین لوگوں کوزبردستی ایک شخص کے بغض میں حکومت پر براجمان رکھیں گے اب وقت آگیا ہے کہ عوام کے مینڈٹ کا احترام کریں اور افواج پاکستان اور عوام کے ددمیان بڑتی ہوئی خلیج کو کم کریں جرنلوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لیبا چاہئے کہ بس ایک چنگاری کہیں انتظار کر رہی ہے اس سے پہلے کہ ہر شہ خاکستر ہو جائے ان چوروں اور لٹیروں کو ان کے اصل مقام کال کھوٹریوں میں ڈال کر سر زمین کو پاک کریں۔ اگر بنگلہ دیش سال کا اقتدار ختم کر سکتی ہے تو پھر سالوں کا مافیا راج بھی ختم ہونا چاہئے۔
قارئین وطن! تمام وکلا برادری کو اپنی اعلی عدلیہ کے ساتھ جم کر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ ایک بار پھر نوازی غنڈے ہماری عدلیہ پر حملہ کرے اور رول آف لا کو پامال کریں اور عوام کا اپنی بچی کچی ریاست سے اعتماد اٹھ جائے میدان میں نکلنا چاہئے۔ بقول ایک اینکر کے جیسے لوگ صوابی میں نکلے ہیں پاکستان کے قریہ قریہ میں نکل پڑیں اور بنگلہ دیش کی عوام کی طرح یہاں بھی چوروں اور لٹیروں سے فریڈم حاصل کرے یہاں بھی فریڈم منتظر ہے پاکستان زندہ باد انقلاب زندہ باد-
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here