”اپنا” کی 3روزہ فال میٹنگ کاشاندار انعقاد

0
3
شمیم سیّد
شمیم سیّد

پاکستانی امریکن ڈاکٹروں کی تنظیم ”اپنا” کا سالانہ کنونشن تو ویسے ہر سال ہی ہوتا ہے اور جس میں یہ دیکھا گیا ہے کہ یہ صرف ایک تفریح و طبع کیلئے کیا جاتا ہے اور ڈاکٹروں کی فیملیاں جو اپنے گھروں میں مقید رہتی ہیں وہ کچھ دن کیلئے آزادی سے گھوم پھر لیتی ہیں کیونکہ ہمارے ڈاکٹرز اپنی مصروفیات کے باعث اپنی فیملیوں کو زیادہ ٹائم نہیں دے پاتے کیونکہ یہ سالانہ پروگرام نہیں تھا اور یہ ایک فال میٹنگ تھی جس میں تفریح و طبع کیساتھ ساتھ کچھ تعمیری کام بھی ہوئے یہ فال میٹنگ سان انتونیو ٹیکساس میں رکھی گئی تھی جو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کافی مقبول ہے اور سب سے بڑی بات جو تھی وہ میٹنگ کا انعقاد حیات ریجنسی ریورواک میں رکھا گیا تھا جس کا سہرا سان انتونیو کے مشہور ڈاکٹر اور بزنس مین جو پیشے کے اعتبار سے پیتھالوجی کے ڈاکٹر ہیں اور کورپاتھ، کے نام سے لیبارٹری چلا رہے ہیں جن کے حسن اخلاق سے متاثر ہوئے ، اس پروگرام کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احسان تھے جن کی انتھک محنت سے یہ پروگرام پایہ تکمیل کو پہنچا۔ انہوں نے جو بڑا سرپرائز دیا جس میں شعبہ طب میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی شمولیت اور طب میں اس کے کردار پر بحث ہوئی۔ بلال فاروقی جو اس فیلڈ کے چیمپئن ہیں اورجن کو اے آئی کا گرو بھی مانا جاتا ہے” اپنا” کے ڈاکٹروں کو ایک نئی راہ دکھائی۔ مجھے یہ لکھنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتی کہ میڈیا کو اس دفعہ جو عزت دی گئی کیونکہ میڈیا ہی وہ ادارہ ہے جو آپ کو اپنی تحریروں اپنی کوریج سے وہ مقام دلاتا ہے جس کے آپ مستحق ہیں۔ اس سال جس طرح میڈیا کو عزت و احترام دیا گیا اس میں ہمارے میڈیا ساتھی سفیر پاکستان کے بانی وقار علی خان کو سہرا جاتا ہے جنہوں نے اپنا کے ڈاکٹر اور چیئرمین ڈاکٹر عامر احسان نے میڈیا کی اہمیت کو محسوس کیا اور وقار علی خان کیساتھ مل کر ہیوسٹن، نیویارک، واشنگٹن کے میڈیا کو انوائٹ کیا اور جس طرح میڈیا نے پروگراموں کو کوریج دی اور الیکٹرونک میڈیا کے چینلوں پر اسی وقت اس کی تشہیر ہوئی جس پر تمام ڈاکٹروں نے خوشی کا اظہار کیا ۔ہمارے ہیوسٹن سے سب سے زیادہ میڈیا کے لوگوں نے شرکت کی جس میں بول ٹی وی کے سینئر جرنلسٹ کامران جیلانی، 92 چینل کی ثوبیہ چیمہ، چینل 365- کی مدیحہ سعود، ارم خورشید ہیوسٹن ٹریبیون، طارق خان دیسی ٹی وی اور پاکستان کرونیکل، شمیم سید پاکستان نیوز، نجم شیخ اور عمران پاکستان ٹائمز شامل تھے۔ دیگر اداروں سے اے آر وائی کے آصف جمال، وائس آف امریکہ کے ثاقب نمایاں تھے۔ سب سے پہلے میڈیا کیساتھ پریس کانفرنس ہوئی جس میں تمام تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جس میں میزبان ڈاکٹر عامر احسان، صدر ڈاکٹر آصف محی الدین، فاروقی شامل تھے۔ میڈیا کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے گئے۔ پہلی دفعہ کینسر جیسے موذی مرض سے آگاہی کیلئے واک کے بجائے کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے شہر کے معروف سیاحتی مرکز ریور واک، پر کشتیوں پر کینسر رائڈ کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بُوٹ پر چکر لگا کر لوگوں کو آگاہی دی اس پروگرام کی سربراہی ڈاکٹر آصف محی الدین نے کی۔ شام کو قدیم میوزیم میں شاندار تقریب رکھی گئی جس میں بچوں کا فیشن شو، ہماری ثقافت، ہمارے رنگ، کھلے میدان کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جس میں 500 افراد نے شرکت کی۔ میزبان ریسٹورنٹ ہیوسٹن کے کھانوں سے لوگوں کی تواضع کی گئی۔
ڈاکٹر عامر احسان اور ان کی ٹیم بشمول فاطمہ، ڈاکٹر سہیل رائو، نے اعلیٰ انتظامات کئے۔ پاکستان کے علاقائی رقص صنم اسٹوڈیو کے فنکاروں نے خوبصورتی سے کیے۔ اسی دوران والنٹیئرز اور ڈاکٹروں کو تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔ عزیز میاں قوال اور ان کے صاحبزادے عمران عزیز میاں نے اپنی قوالی سے سماں باندھ دیا۔ پاکستانی فلم لیچ بھی دکھائی گئی جس کو دعا گروپ کی انعم رضا نے پیش کیا۔ تعمیری قبضہ مافیہ پر بنائی جانے والی فلم کو لوگوں نے پسند کیا۔ دعا گروپ نے بلڈ کینسر واک کیلئے خصوصی پرفیوم اور ٹی شرٹ تقسیم کیے جو کافی پسند کی گئیں۔ اس میں ایک بڑا سرپرائز ڈونلڈ ٹرمپ کی شاندار انٹری تھی جس نے وہاں موجود لوگوں کو حیران کر دیا جس طرح سوالوں کے جوابات دیئے گئے اس سے لوگ بہت محظوظ ہوئے۔ مشاعرہ بھی ہوا جس کی تاخیر پر لوگوں نے خوشی کا اظہار نہیں کیا۔ آخری دن بازار جانا ہوا جو نہایت عمدہ تھا وہاں پر خوبصورت سٹال، کپڑوں، جیولری کے اسٹالوں سے رونق لگی رہی۔ اجلاس میں ڈپلومیسی اور بزنس لیڈر شپ پر بھی بحث اور تقاریر ہوئیں جسے سہیل رائو نے پیش کیا۔ اس کے علاوہ سوشل فورم اور دیگر سیمینار بھی ہوئے۔ ہفتہ کے روز عشائیہ میں مہمان خصوصی قونصل جنرل آفتاب چودھری شریف لائے، ایمبیسڈر صاحب تشریف نہیں لائے۔ قونصل جنرل نے اپنے خطاب میں اپنا کو امریکہ میں پاکستان کی شاندار پہچان قرار دیا۔ ڈاکٹر آصف محی الدین نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر عامر احسان کی اعلیٰ کارکردگی اور فال میٹنگ کی کامیابی پر انہیں سراہا۔ ڈاکٹر عامر احسان نے بتایا کہ ہمارا یو ایس ایڈ کیساتھ معاہدہ ہو گیا ہے جس کے تحت پاکستان کے غریب بچوں کی کفالت اور ان کو بہترین غذا فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہوگا۔ 2025ء کی صدر حمیرا قمر اور 2026ء کے صدر منتخب ڈاکٹر بابر رائو نے بھی خطاب کیا۔ میڈیا کوآرڈینیٹ وقار علی خان کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بلال فاروقی، دعا گروپ کی انعم رضا کو شاندار فلم بنانے پر ایوارڈ دیا گیا۔ وقار علی خان نے جس طرح میڈیا کو سہولتیں فراہم کروائیں اور انہوں نے ڈاکٹرعامر احسان اور صدر آصف محی الدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی کہ اکہ آپ اسی طرح میڈیا کیساتھ مل کر چلیں گے تو ہمارا میڈیا آپ کے کام اور کارکردگی کو اور آگے بڑھائیگا۔ گلوکار شفقت امانت علی نے اپنی خوبصورت گائیکی سے وہاں موجود لوگوں کو خُوب محظوظ کیا۔ اتوار کی صبح حلوہ پوری کا ناشتہ کر کے ہم ہیوسٹن کے کامران جیلانی کی مزاحیہ گفتگو سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ہیوسٹن پہنچ گئے تاکہ تھکن دور کر سکیں اور یہ تین روزہ دورہ نہایت خوبصورتی سے اختتام کو پہنچا۔ وقار علی خان کا بہت شکریہ جو انہوں نے سہولیات فراہم کیں،صحافیوں کو ورنہ تو کھانوں کے ٹکٹوں کے لیے بھاگ دوڑ کرنی پڑتی تھی ، پچھلے پروگراموں میں جس کی وجہ سے میڈیا کے کچھ لوگ شرکت نہیں کرتے تھے ،عزت کرنے سے عزت ہوتی ہے،ٹیمپورا ریسٹورنٹ کے عمدہ کھانوں سے لوگوں کی خاطر کی گئی۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here