حق ادا!!!

0
181
عامر بیگ

ہلری کلنٹن کیساتھ ٹرمپ کے مقابلہ میں راقم یونیورسٹی آف اوماہا نیبراسکا میں ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کا سٹوڈنٹ تھا نیبراسکا سے صدارتی الیکشن کیلئے ابتدائی مراحل کی شروعات ہوتی ہیں مقابلہ کانٹے کا تھا جس میں راقم ڈیموکریٹ کی طرف سے آرگنائزرز میں شامل رہا ہیلری سے ملاقات میں اسے بتایا کہ اسلامک سینٹر آف اوماہا کا الیکٹڈ جنرل سیکریٹری ہوں یہاں پر مسلمانوں کے اچھے خاصے ووٹ ہیں آپ اپنی تقریروں میں اسلام فوبیا کے متعلق اظہار خیال جاری رکھیں تاکہ مسلم ووٹرز آپ کے ساتھ جڑیں جبکہ ٹرمپ مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کی باتیں کر رہا ہے لہٰذا آپ کو اس سے مختلف بیانہ بنانا ہوگا صرف اوماہا میں اس وقت عید کے اجتماع میں دس ہزار سے زائد لوگ آتے تھے جن کو باہر لایا جا سکتا ہے ہما عبدین کے ساتھ ہیلری کلنٹن نے بھی اس بات کو سراہا اور ہما کو یہ بات نوٹ کرنے کو کہا برنی سینڈر اگر نائب صدارت کے لیے چن لیا جاتا تو ہیلری دو ٹرمز کے لیے پہلی وومن امریکن پریذیڈینٹ کا حلف اُٹھا سکتی تھی مگر یہ ہونہ سکا۔ ٹرمپ اس وقت بھی لکی تھا اور آج بھی اس کے مقابلہ میں ایک عورت تھی راقم جینڈر بائث نہیں ہے پر ناقص رائے کے مطابق امریکہ ابھی عورت کی صدارت کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔لائٹر نوٹ پر امریکہ کے ہر گھر میں عورت راج ہے لہٰذاا مردوں کی اکثریت نہیں چاہتی کہ حکومت بھی عورتوں کے حوالے کر دی جائے بہرحال صدر ٹرمپ عورتوں کے حوالے سے ہمیشہ خبروں میں رہے ہیں سٹورمی ہو یا اس کی بیٹی ایونکا جس کے بارے میں اس نے نیشنل ٹی وی پر کہا تھا کہ اگر ایوانکا اس کی بیٹی نہ ہوتی تو وہ اس سے شادی کر لیتا دنیا کا سب سے بڑا بیوٹی پیجینٹ امریکی صدر ٹرمپ کی ملکیت ہے پیجینٹ میں شامل عورتوں کی طرف سے الزام ہے کہ وہ ننگی عورتوں کے جھرمٹ میں گھس جایا کرتا تھا اس کی تیسری بیوی بھی اسی بیوٹی پیجینٹ کی دین ہے ایک رنگین مزاج شخص جس پر ٹیکس میں خرد برد کے الزامات ہیں عورتوں سے تعلقات کے الزامات ہیں جسکا دو دفعہ مواخذہ ہوتے ہوتے بچا وہ امریکہ کا دوسری مرتبہ صدر منتخب ہو گیا اس دفعہ تو اس نے مشی گن میں مسلمانوں سے انڈورسمنٹ بھی حاصل کر لی تھی تو کیاوہ اب مسلمانوں سے کئے گئے وعدوں کا پاس رکھے گا جنگ کے خاتمے سے ابتدا کرے گا ٹرمپ کے بارے میں یہ بات اس کی پہلی ٹرم کے تجربہ سے کہی جا سکتی ہے کہ وہ وعدوں کا پاس رکھنا جانتا ہے اسے عمران خان کے بارے میں مکمل بریف کیا جا چکا ہے ٹرمپ کی پہلی اور آخری بیوی عمران خان کے شیدائیوں میں شامل ہیں ٹرمپ خود بھی عمران خان کو اپنا دوست کہتا رہا ہے افغان ایشو کو حل کرنے میں ٹرمپ اور ڈیموکریٹ نینسی پیلوسی دونوں معتقد تھے اب ٹرمپ پر ہے کہ وہ عمران خان کی رہائی میں رول ادا کر کے حق دوستی اور راقم کے دئیے ہوئے ووٹ کا حق ادا کرے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here