نائن الیون کے ہولناک اور درد ناک کا سانحہ کہ جس میں دہشت گردی نے ورلڈ ٹریڈ سنٹر اور پینٹاگون پر حملہ کیا جو پوری دنیا کی مصیبت اور مشکلات کا باعث بنا۔ یہ وہ عمل تھا جو ناقابل برداشت اور ناقابل فرموش ہے جس کے مجرمین کو نہ جانے کیا سزا ملی ہے اس کے بارے میں کوئی اتا پتہ نہیں ہے مگر جن ممالک کے یہ دہشت گرد شہری تھے اُن سے دہشت گردی کے ملک امریکہ کے آج تک سیاسی معاشی اور سفارتی تعلقات مضبوط اور ناقابل بیان میں نائن الیون کی دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار امریکی مسلمان بنے جن کا کھانا ، پینا ،رہنا ،سہنا ،چلنا، پھرنا، کھیلنا، کودنا بند ہوگیا پھر مسلمان مشکل رنگ ونسل سے دہشت گرد نظر آرہا تھا۔ مسلمان مخبروں کے ہاتھوں ہزاروں غیر قانونی رہائش پذیر مسلمان امریکہ بدر ہوئے جن کو رجسٹریشن کے نام پر امریکہ چھوڑنا پڑا۔ خاص طور پر پاکستانی آبادکاروں کو پاکستانی کی نیشلسٹ اور ان کے ایجنٹوں سے دھوکہ دہی سے امریکہ چھوڑنے پر مجبور کیا جن کو رجسٹریشن کے نام پر امریکہ بدر ہونا پڑا۔ پھر ایک وقت آیا کہ جب جارج بش کا خاتمہ ہوا تو صدر اوبامہ نے دوبارہ مسلمانوں کو باعزت سے رہنے کا حق دیا جو سالوں سے دلبرداشتہ ہوچکے تھے جو نسل پرستی کا شکار ہوگئے تھے۔ جن کو صدر اوبامہ نے پھر ہوپ دی کہ مسلمان امریکن دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑے ہوئے جس کی امریکہ میں جاپانیوں، چینی ورکرز، سیاہ فام غلاموں کی طرح مسلمانوں کے ساتھ زیادتیوں کو بھولا نہیں جاسکتا ہے۔ آج پھر امریکہ میں آباد کار موجودہ صدر ٹرمپ کی نسل پرستی کی زد میں آچکے ہیں جن کو مختلف میلوں بہانوں سے تنگ کیا جارہا ہے۔اس دفعہ صرف مسلمان امریکن نسل پرستی کا شکار ہو رہا ہے جن کے ساتھ لاکھوں کی تعداد میں لاطینی امریکن اور سیاہ فام امریکن بھی ہیں جن کو نوکریوں سے نکالا جارہا ہے۔ فیڈرل اداروں سے لاتعداد نکال دیئے گئے جن کو ڈیموکریٹ کے صدر جوبائیڈن نے بھرتی کیا تھا۔ ال لیگل امیگرینٹس کے نظام پر امریکہ میں آباد کاروں کو تعصبات کا شکار کیا جارہا ہے جس میں مزدوروں محنت کشوں کی قلت محسوس ہو رہی ہے۔ جو خوف زدہ ہو کر گھروں میں چھپ چکے ہیں یا پھر ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں جس سے امریکی کوچوں بازئوں کاروباروں میں بے حد خوف وہراس پایا جارہا ہے خاص طور پر وہ والدین جو ال لیگل تھیں لیکن امریکہ میں بچوں کو جنم دیا تھا وہ اپنے اور اپنے بچوں کے بارے میں فکر مند نظر آتے ہیں۔ بہرحال آج امریکی آئین کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں جس میں پیدا ہونے والے بچوں کی شہریت کا حق دیا گیا تھا یا پھر وہ لوگ جن کو نیچرالذ کے ذریعے شریعت دی گئی تھی۔ اس کے چھن جانے کے احکامات جاری ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے امریکی چودھویں ترمیم اور پہلی ترمیم کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں کہ جس میں امریکی شہریوں کو انسانی، شہری حقوق کے علاوہ شہریت کا حق دیا تھا وہ آج نائن الیون کا سانحہ بنتا جارہا ہے۔
٭٭٭