ادھیڑ عمری کی احتیاطیں :محترم قارئین کرام آپکی خدمت میں سید کاظم رضا نقوی کا سلام پہنچے ہر شخص جو اس دنیا میں آیا اس کو ایک دن نوجوانی جوانی کے بعد ادھیڑ عمری میں قدم رکھنا ہوتا ہے اس عمر کے لوگ جہاں اپنی صحت اور معیشت کا خیال رکھتے ہیں اس کے ساتھ مضبوط خاندانی نظام جو اس عمر میں انتہاء معاون ثابت ہوتا ہے اگر چند ان تجاویز پر عمل کریں تو زندگی کا یہ حصہ اچھا گزرسکتا مندرجہ زیل مواد انٹرنیٹ سے منقول ہے 40 تا 60 سال کے لوگوں کے لیے نصیحت نصیحت ان لوگوں کو کرتا ہںوں جو 40، 50، 60 سال یا اس سے اوپر کی عمر کو پہنچ چکے ہیں ، حتی کہ 80 سال کی عمر تک بھی ! اللہ آپ کو فرمانبرداری، صحت، اور عافیت عطا فرمائے۔ 1. *پہلی نصیحت:* ہر سال حجامہ کروائیں ، چاہںے آپ بیمار نہ ہںوں یا کوئی مرض نہ ہںو ۔ 2. *دوسری نصیحت:* ہمیشہ پانی پیئیں ، چاہںے پیاس نہ لگے ۔ بہت سی صحت کے مسائل جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے پیدا ہںوتے ہیں ۔ 3. *تیسری نصیحت:* جسمانی سرگرمی کریں ، چاہںے آپ مصروف ہںوں ۔ اپنے جسم کو حرکت دیں ، چاہںے وہ صرف چلنا ہںو یا تیراکی کرنا ہںو ۔ 4. *چوتھی نصیحت:* کھانے میں کمی کریں ۔ نبی کریم ۖ نے فرمایا، *”آدمی کے لیے چند لقمے ہی کافی ہیں جو اس کی کمر کو سیدھا رکھ سکیں۔”* زیادہ کھانے سے پرہیز کریں؛ اس میں کوئی بھلائی نہیں ہںے ۔ 5. *پانچویں نصیحت:* جتنا ممکن ہو، گاڑی کا استعمال نہ کریں جب تک کہ ضرورت نہ ہںو ۔ اپنے مقامات تک پیدل چل کر جائیں ، جیسے مسجد ، دکان ، یا کسی سے ملنے ۔ 6. *چھٹی نصیحت:* غصے کو پیچھے چھوڑ دیں … غصہ اور فکر آپ کی صحت کو ختم کرتے ہیں اور آپ کی روح کو کمزور کرتے ہیں ۔ اپنے آپ کو ایسے لوگوں کے ساتھ رکھیں جو آپ کو سکون دیتے ہیں۔ 7. *ساتویں نصیحت:* جیسا کہ کہا جاتا ہںے ، “اپنے پیسے کو دھوپ میں رکھو اور خود سایہ میں بیٹھو۔” یعنی حتی الوسع پیسے کو استعمال میں لائیں اور سہولیات حاصل کریں یہ نہیں کہ پیسے بچائیں اور خود مشقت اٹھائیں ۔ اپنے آپ کو یا اپنے ارد گرد کے لوگوں کو محروم نہ رکھیں ، پیسہ زندگی کو سہارا دینے کے لیے ہںے ، خود زندگی نہیں ہںے ۔ 8. *آٹھویں نصیحت:* اپنی روح کو کسی کے لیے ، کسی ایسی چیز کے لیے جسے آپ حاصل نہیں کر سکتے ، یا کسی ایسی چیز کے لیے جو آپ حاصل نہیں کر سکے ، افسوس میں نہ ڈوبنے دیں ۔ اسے بھول جائیں اگر یہ آپ کے لیے مقدر ہںوتا ، تو یہ آپ کے پاس آ جاتا ۔ 9. *نویں نصیحت:* عاجزی اختیار کریں ، کیونکہ دولت ، مرتبہ ، طاقت ، اور اثر و رسوخ سب غرور کے ساتھ زوال پذیر ہںو جاتے ہیں ۔ عاجزی آپ کو لوگوں کے قریب لاتی ہںے اور اللہ کے ہاں آپ کے مقام کو بلند کرتی ہںے ۔ 10. *دسویں نصیحت:* اگر آپ کے بال سفید ہںو گئے ہیں ، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ زندگی ختم ہںو گئی ہںے ۔ یہ ایک نشانی ہںے کہ زندگی کا بہترین حصہ ابھی شروع ہںو رہا ہںے ۔ پر امید رہیں ، اللہ کی یاد کے ساتھ جئیں ، سفر کریں ، اور حلال طریقوں سے لطف اندوز ہںوں ۔ **آخری اور سب سے اہم نصیحت:** کبھی بھی نماز نہ چھوڑیں ، یہ آپ کے جیتنے کا کارڈ ہںے اس زندگی میں اور اس دن میں جب نہ دولت کام آئے گی اور نہ اولاد ۔ اگر آپ کو یہ مفید لگے ، تو اسے پھیلائیں ، اور دوسروں کو محروم نہ کریں محترم قارئین مندرجہ بالا منقول مواد میں اچھی تجاویز ہیں جو بتاء گء ہیں انسانی صحت کا راز بہت سی چیزوں پر منحصر ہے مکمل آرام معاشی آسودگی نیند کا بھرپور مکمل لینا درست غذا کا استعمال اور روحانی طور پر باتقوی زندگی گزارنا وغیرہ روحانی طور پر آپ صحنت مند رہنے کیلئے ان آیات کو اپنا لیں جو مندرجہ زیل ہیں کبھی مایوس نہ ہونگے اللہ پاک کا ہر نام اور کلام پاک کی آیات سے جو مدد لے وہ ناکام ہو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ انسانی صحت کا راز قرآن کی 3 آیات میں۔۔ انسانی تاریخ کی سب سے سنسنی خیز تحقیق جسے پڑھ کر ہم ہر بیماری سے بچ سکتے ہیں مصر کے ڈاکٹر عماد فہمی جو کہ ایک ماہر غذائیات (Nuitritionist) اور موٹاپے کے معالج Bariatric consultant ہیں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں یہ بتایا کہ انسانی صحت کا راز قرآن کی تین آیات میں پنہاں ہے: 1۔ لوا واشربوا ولا تسرِفوا (الاعراف آیت 31) ترجمہ: کھا پیو اور حد سے تجاوز نہ کرو۔ اس کی تشریح میں ڈاکٹر فہمی کہتے ہیں کہ اکثر ڈاکٹر نشاستہ (carbohydrates) اور چکنائی ( fats) سے منع کرتے ہیں حالانکہ یہ دونوں چیزیں انسانی صحت کے لئے بنیادی ( اہمیت کی حامل ہیں۔ اصل چیز جس سے منع کیا جانا چاہئے، وہ حد سے تجاوز ہے. 2۔ وجعلنا مِن الماِ ل شی (الانبیا آیت 30) ترجمہ: اور پانی سے ہر زندہ چیز پیدا کی۔ پیاس لگے یا نہ لگے پانی ضرور پیجئے۔ طبی معیار کے مطابق ہر شخص اپنے وزن کے ہر ایک کلو پر 30 ملی گرام پانی پیئے۔ مثلا اگر کسی کا 70 کلو وزن ہو تو وہ 70 30 یعنی 2100 ملی گرام یعنی 2 لیٹر اور 100 گرام (تقریبا) 8 گلاس پانی روزانہ پیئے۔ یہ جگر، گردوں اور دل کی اچھی کاکردگی کے لئے بہت ضروری ہے۔ 3) وجعلنا الیل لِباسا وجعلنا النہار معاشا (النبا آیت 10-11) ترجمہ: اور رات کو پردہ پوش اور دن کو معاش کا وقت بنایا۔ ڈاکٹر فہمی کہتے ہیں کہ رات کو جلدی سویا جائے اور صبح جلدی اٹھا جائے۔ یہ سب سے بہترین نسخہ ہے جو آپ کو نہ موٹا کرے گا اور نہ بیمار کرے گا!!!! میری دعا ہے ہر کلمہ گو مسلمان اپنی اچھی صحت کے ساتھ زندگی گزارے اور اس کو زندگی کی ہر مشکل میں اللہ پاک کے کرم سے آسانی میسر ہو آمین، خیراندیش ،دعاگو سید کاظم رضا نقوی۔









