پختونخواہ میں بادلوں کے پھٹنے اور بھاری بھار کم پتھروں کے سیلاب سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی سیلاب تھا عذاب آیا ہے جس نے منوں اور ٹنوں وزنی پتھروں کو بہا کر لے گیا جس کی زد میں آبادیاں آگئیں جو پتھروں کے نیچے دب کر رہ گئی ہیں۔جس کی مثال بہت کم ملتی ہے اسی طرح پنجاب میں دریائوں کے پانی سے ہر طرف تباہی نظرآرہی ہے جس کا ایک جواز بارشیں اس دوسرا بھارت نے اپنی جنگ میں شکست کا بدلہ لینے کے لئے دریائوں میں پانی چھوڑ دیا ہے جس سے پہلے پنجاب ڈھوبا اب سندھ ڈھوبنے جارہا ہے جو دریائوں کے راستے میں آباد ہے اگر دریائوں میں پختونخواہ جیسا طوفان آیا تو شاید سندھ بھی سمندر میں ڈھوب جائے گا۔ موجودہ سیلابوں کے طوفانوں کی زد میں پھسنے ہوئے ملک پر بعض نے کہا کہ یہ کوئی سبق آموز طوفان ہے جو کہہ رہا ہے کہ قدرت کے ساتھ مت کھیلو کہ جب تم پہاڑوں کو درختوں کو کاٹ کر ننگا کرو گے یا پھر پہاڑوں کی گود سے پتھروں کو نکالو گے تو پھر قدرت کے قہر کا سامنا کرنا پڑے گا اسی طرح دریائوں کے اوپر ڈیموں کی تعمیر میں پانی کے بہائو میں کمی آجاتی ہے۔ تاہم جواز کوئی بھی ہو قدرت کے قہر سے بچنا آسان نہیں ہوتا ہے جس سے پوری دنیا کھیل رہی ہے کہ آج موجودہ تیل کا جلنا اور اس کے دھوئیں سے پہاڑ پگھل پگھل کر اپنے اردگرد کے علاقے پانی سے ڈھوب رہے ہیں جس کے لئے لازم ہے بین الاقوامی تدابیر کا اجرا کیا جائے جو قانون کی شکل میں ہو کہ موحولیات کے بگڑنے سے بچنے کے لیے کیا کیا جاسکتا ہے پاکستان میں درختوں پودوں اور جھاڑیوں کا بونا قانوناً لازم قرار دیا جائے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ سے بچانے کے لئے ہریالی برپا کریں تاکہ درخت، پودے، گھاس، پھوس کی کثرت سے زیادہ کاربن جذب کر پائیں جو انسانی دشمنی کا حصہ بن چکا ہے پختونخواہ میں ٹمپر مافیا اور ماربل مافیائوں کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا جس نے کے پی کے پہاڑوں کو ناراض کردیا جن کی وجہ سے سینکڑوں انسان لقمہ اجل بن گئے ہیں بہرحال الزامات کی بجائے انسانی جانوں کو بچایا جائے۔ جو لوگ متاثر ہوئے یں ان کی دل کھول کر مدد کی جائے۔ چاہیے حکومتوں کو کتنے بھاری قرضے لینے پڑیں۔ وہ لوگ جن کے خاندان تباہ ہوئے ہیں ان کو مکمل سہارا دیا جائے تاکہ وہ محسوس کریں کہ ریاست ایک ماں ہوتی ہے جو اپنے بچوں کے ساتھ مساوی سلوک کرتی ہے۔ ایسے میں تنخواہوں کے لینے دینے کے ساتھ ساتھ امراء کی اپنی دولت نثار کرکے حب الوطنی کا ثبوت دینا چاہئے جس میں ٹمبر مافیا اور ماربل مافیا یا ہائوسنگ ہائوسوسیٹاں بنانے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرکے عوام کی مدد کرنا چاہئے۔
٭٭٭

![2021-04-23 18_32_09-InPage - [EDITORIAL-1-16] رمضان رانا](https://weeklynewspakistan.com/wp-content/uploads/2021/04/2021-04-23-18_32_09-InPage-EDITORIAL-1-16.png)












