غیرت اہل چمن کو کیا ہوا !!!

0
93
سردار محمد نصراللہ

قارئین اور عزیزانِ وطن! کچھ دن پہلے اچانک اے آر وائی کے مشہور اینکر صابر شاکر جو فارم 47 کی جعلی حکومت کے جبر کی وجہ سے برطانیہ میں پناہ گزین ہیں کا وی لاگ دیکھنے کا اتفاق ہوا ویسے تو پاکستانی اینکروں کے جھرمٹ میں صابر صاحب میری پسند دیدہ شخصیتوں میں شمار نہیں ہوتے اس کی وجہ ان سے اسلام آباد دفتر میں جہاں وہ بگ باس بنے بیٹھے تھے سیاسی گفتگو میں اختلاف رائے کی وجہ سے کچھ جمی نہیں بقول ہمارے ایک مہربان راشد لودھی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کہ سردار صاحب اگر کوئی اپنا قبلہ درست کر لے تو اس کو فرشتہ جانیں اس دن صابر شاکر اپنے دو مہمانوں عمران ریاض اور بیرسٹر شہزاد اکبر یہ دونوں صاحبان بھی جعلی حکومت کے جبر سے تنگ آکر برطانیہ میں ہی پناہ گزین ہیں ان کا موضوع سخن فیلڈ مارشل جرنل عاصم منیر صاحب کی رخصتی اور نواز شریف کی سیاسی طاقت کے درمیان کون جیتا ہے اور کون ہارتا ہے کے مقابلہ پر ہو رہی تھی ۔ ان کا بلند بانگ تبصرہ اور تینوں صاحبان جو اپنے اپنے تجربات کے حوالے سے تخمینے لگا رہے تھے کوئی کہتا کہ نواز شریف اچھی پوزیشن میں ہے جرنل کو ایکسٹنشن نہ دینے کے اور جرنل 5 ستاروں اور اپنی ڈنڈی کے زور پر اپنی ریٹائیر منٹ کی رسی کو طویل تر کرنے کی طاقت رکھتا ہے مزہ آرہا تھا میں تینوں کی گفتگو بڑے انہماک انداز میں سن رہا تھا اور نواز کا ایمج جو میرے ذہن میں بیھٹا ہوا تھا میں گم کہ اللہ کی شان کے فارم 47 کی بنیاد پر ڈاکٹر یاسمین راشد سے چھینی سیٹ کی بنیاد پر قومی اسمبلی میں با جی بن کر ممبر ہے کس بنیاد پر اتنی ہمت کے وہ جرنل کی سوٹی کا مقابلہ کر رہا ہے میں جس نواز شریف کو سے جانتا ہوں جس کو نہ بولنا آتا تھا نہ تقریر کر سکتا تھا جس کو اس کے اطالیق نے حکم دیا تھا کہ جس محفل میں بیٹھو اپنی زبان بند رکھو صرف ہوں ہاں میں بات چیت کرو اگر زبان کھولو گے تو تمھارے گنگ ہونے کا سب کو پتا چل جائے گا کہ یہ نتھلا ہے لیکن اپنی سمجھ سے باہر ہے کہ کس زور پر یہ جرنل سے متھا لگا رہا ہے جبکہ اس کا بھگوڑا ماضی کسی سے چھپا نہیں ہے میری نظر میں نہ تو فیلڈ مارشل کو ایکسٹینشن ملنی چاہئے اور نہ نواز کو اقتدار دونوں کو اپنے اپنے گھر جانا چاہئے۔
قارئین اور عزیزان وطن! ابھی کالم لکھ ہی رہا تھا کہ خبر ملی کہ نواز شریف پھر لنڈن فرار ہو گیا ہے اس کا مطلب جرنل پہلا رانڈ جیت گیا ہے اور اس کی ایکسٹینشن ہووے ہی ہووے واہ میرے ربا ہم پاکستانیوں سے ایسا کیا جرم ہو گیا ہے کہ ہم کو اتنی لمبی سزا ہماری رگِ جاں میں نیپال بنگلہ دیش سری لنکا والا جذبہ انقلاب کیوں نہیں پھڑکتا ان ملکوں میں بھی تو فوجی ہیں جرنل اور کور کمانڈر ہیں انہوں نے اپنے جرنلوں کی پروا نہیں کی اور کرپٹ اور خائین حکمرانوں کو ملک بدر کیا ہے کیا خوب کسی نے کہا ہے!
غیرتِ اہل چمن کو کیا ہوا
دیکھ رہے ہیں آشیاں جلتا ہوا
سنا ہے شہباز شریف نام نہاد وزیر اعظم بھی تین چار ملکوں کے دورہ پر نکلا ہوا ہے اس کا مطلب کاتب تقدیر نے عاصم منیر کے حق میں سب اچھا لکھا ہوا ہے اور وہ پاکستان کی قسمت کے ساتھ کھیلنے کی تیاری میں جت گیا ہے ۔
قارئین اور عزیزان وطن! میں چوہدری آصف میاں وحید مغل ملک منصور زادہ اور احتشام ملک اپنے پیارے دوست بھائی اور یاروں کا یار میاں فرخ حفیظ عرف میاں بل گیٹ کی عیادت کے لئے نارتھ کیرولینا گئے تھے یاد رہے دو ہفتہ قبل ان کا لنگز کا ٹراسپلانٹ ہوا تھا ماشالہ اللہ پاک نے ہمار بھائی کو ایک نئی ترو تازہ زندگی سے نوازا ہے قدرت بھی طاقت ور اور فائیٹر کو پسند کرتی ہے میاں بل گیٹس کو لڑنے کا خوب فن آتا ہے اس نے اللہ کے حکم سے اس بیماری کو بھی شکست دی ہے اور کامرانی کی راہ پر چل نکلا ہے تمام احباب اور دوستوں کی دعائیں بھی اس کے ساتھ تھیں ہی واز اے فائیٹر اینڈ فائیٹر آل ویز ون! پاکستان زندہ باد !
٭٭٭

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here