پاکستان چیمبر آف کامرس ہیوسٹن کا سالانہ گالا !!!

0
1
شمیم سیّد
شمیم سیّد

یوں تو ہیوسٹن میں بہت بڑے بڑے پروگرام ہوتے ہیں اور بڑے بڑے گالا ہوتے ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد ان میں حصہ لیتی ہے لیکن جس طرح سے پاکستان چیمبر آف کامرس پچھلے تین سالوں سے کامیابی کیساتھ اپنے پروگرام صدر عامر پیرانی اپنی ٹیم کیساتھ کر رہے ہیں وہ ان کی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے جبکہ ان کو تین سالوں میں کچھ لوگوں کی مخالفت بھی ملی ہیں لیکن انہوں نے اس کی پرواہ نہیں کی اور نہایت ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور پاکستان چیمبر آف کامرس کو دوبارہ سے فعال بنا دیا ہے اور یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنے اس پلیٹ فارم سے کمیونٹی کے بزنس مینوں کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا ہے جس میں خاص طور پر آغاز ریسٹورنٹ کے شوکت مریاڈا بھائی سر فہرست ہیں جنہوں نے ہیوسٹن کے طلباء و طالبات کو اسکالر شپ فراہم کر رہے ہیں یہ ان بچوں کیلئے بہت بڑی نعمت ہے جو اپنے کالج کی فیس ادا نہیں کر سکے ان کو اسکالر شپ ملنے سے ان کے اندر اعتماد پیدا ہوجاتا ہے اور وہ دل لگا کر اپنی تعلیم حاصل کرتے ہیں اتوار کے روز ایمبیسی سوئیٹس کے خوبصورت ہال میں سالانہ گالا کا انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے برادر علی نے کیا۔ امریکہ اور پاکستان کے قومی ترانے سنائے گئے۔ طلحہ شبیر نے نظامت کے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دیئے، تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔ چیمبر کے صدر عامر پیرانی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا تمام شریک شرکاء کا شکریہ ادا کیا، خاص طور پر نِک دھنانی، شوکت مریاڈا کا، اس کے بعد ایوارڈوں کا سلسلہ شروع ہوا سب سے پہلے نِک دھنانی کو سال کا بہترین بزنس مین کا ایوارڈ دیا گیا، صدر عامر پیرانی اور قونصل جنرل آفتاب چودھری اسٹیٹ ریپ ڈاکٹر سلمان لالانی، سلمان رزاقی نے مل کر ایوارڈ دیا، سماجی خدمات پر شاہین ہاشمی اور شاہد ہاشمی کو، سعید شیخ کو ان کی خدمات پر لائف ٹائم ایچویمنٹ ایوارڈ دیا گیا، آغاز ریسٹورنٹ کے مالک شوکت مریاڈا، ظفر مسعود جو جہاز کے حادثے میں بچ گئے تھے ان کو بھی ایوارڈ دیا گیا، بورڈ آف ڈائریکٹر کو بھی ایوارڈ دیئے گئے، اب جو خاص بات تھی وہ میڈیا ایوارڈ کی تھی یہاں میں ایک بات ضروری سمجھتا ہوں کہ پرنٹ میڈیا جو ہماری کمیونٹی میں گزشتہ پچیس سالوں سے مسلسل ایک مثبت کردار ادا کر رہا ہے سوشل میڈیا اور چینل ان پچیس سالوں میں کتنے آئے اور کتنے چلے گئے لیکن پرنٹ میڈیا ابھی تک قائم ہے اور مسلسل کمیونٹی کو اخبارات کے ذریعے معلومات فراہم کر رہا ہے لیکن ہماری کمیونٹی کے بزنس مینوں سوائے چند بزنس مینوں کے جو پرنٹ میڈیا کو اپنے اشتہاروں کے ذریعے سپورٹ کرتے ہیں ان نامساعد حالات میں پرنٹ میڈیا جس طرح پابندی سے اخبارات نکال رہا ہے لیکن ہماری بڑی بڑی این جی اوز اور بزنس مینوں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ پرنٹ میڈیا کی کسی طرح مدد کی جائے، لاکھوں ڈالر فنڈز دیئے جاتے ہیں مگر میڈیا کے نام پر کچھ بھی نہیں ہوتا، یہی ایک شکوہ ہے صاحب اقتدار لوگوں سے، پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر عامر پیرانی نے احساس کیا اور میڈیا پرنٹ کے شمیم سید اور جمیل صدیقی کو ان کی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا، پچھلے سال نجم شیخ کو ایوارڈ ملا تھا یہ ایک اچھی روایت قائم کی ہے صدر چیمبر آف کامرس نے جس کا برملا اظہار ہمارے دلعزیز قونصل جنرل آفتاب چودھری نے پچھلے تین سالوں سے وہ ہم دونوں نہیں بلکہ چاروں اخباروں کے نمائندے کس طرح پروگرام کور کرتے ہیں ان کی خدمات کو سراہا۔ خاص طور پر ورلڈ فوڈ کے بانی مرحوم مشہود قیصر جو کہ واقعی ایک نفیس انسان، محبت کرنے والی شخصیت کے مالک تھے انہوں نے جس طرح ورلڈ فوڈ قائم کیا اور آج وہ ایک بزنس ٹائیکون کی شکل اختیار کر گیا ہے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، مبارکباد کے مستحق ہیں، آغاز ریسٹورنٹ کے عمدہ کھانوں سے لوگوں کی خاطر مدارات کی گئی، اس کے بعد پاکستان کے ایک خوبصورت شاعر خوش لباس، خوش گفتار، کئی ڈراموں کے خالق، جس کا ادب میں بڑا نام و مقام ہے، اپنی خوبصورت شاعری سے وہاں موجود لوگوں کو خُوب محظوظ کیا اس طرح سے تقریب اپنے اختتام کو پہنچی، سلمان رزاقی جو چیمبر کے پیٹرن ان چیف ہیں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور میڈیا ایوارڈ کو ایک مستحسن اقدام قرار دیا۔
٭٭٭

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here