5 سال بعد ایک لاکھ ٹن آم کی ایکسپورٹ

0
105

کراچی:

پاکستان نے 5 سال بعد ایک لاکھ ٹن آم کی ایکسپورٹ کی سطح عبور کرلی ہے۔

موثرمارکیٹنگ اور معیار کی بدولت پاکستانی آم نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہترقیمت حاصل کی ہے۔ رواں سیزن آم کی ریکارڈ ایکسپورٹ کا امکان ہے۔ برآمدات سے 80 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا، رواں سیزن آم کی پیداوار 15 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی، فارمرز عالمی معیار اور جدید طریقوں کے مطابق آم کے باغات لگارہے ہیں۔

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر وحید احمد کے مطابق رواں سال آم کی ایکسپورٹ کا ایک لاکھ ٹن کا ہدف پورا کرلیا گیا ہے ستمبر کے وسط تک ایک لاکھ15ہزار ٹن آم ایکسپورٹ کیا جاچکا ہے۔ 4 سال میں پہلی مرتبہ آم کی ایکسپورٹ کا ہدف حاصل ہوا ہے جبکہ 5 سال بعد ایکسپورٹ ایک لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی ہے۔

 

وحید احمد کے مطابق ایکسپورٹ کا سلسلہ اکتوبر کے وسط تک جاری رہے گا اور سیزن کے اختتام تک ایک لاکھ 30 ہزار ٹن آم برآمد ہونے کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here