لاہور:
آزادی مارچ کے معاملے پر حکومت نے اتحادیوں سے مشاورت کافیصلہ کیا ہے،مرکز اورپنجاب کی سطح پر اتحادیوں کی تجاویر کی روشنی میں لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔
جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ کوہینڈل کرنے کیلیے اتحادیوں سے بھی تجاویز لی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اور مرکز کی سطح پر اتحادیوں کو حکمت عملی پراعتماد میں لیاجائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان اوروزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اس ضمن میں اتحادیوں سے رائے لیں گے، آئندہ ہفتے حکومتی سطح پر مشاورت کا عمل ہوسکتا ہے، اپوزیشن کا ٹھوس لائحہ عمل سامنے آتے ہی حکومت اپنی پالیسی مرتب کرے گی۔