لاہور:
پاکستان ٹوئنٹی20 کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی۔
گرین شرٹس بابر اعظم کی قیادت میں ہفتہ کی صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سڈنی کیلیے اڑان بھری تھی، طویل سفر کے بعد پاکستانی ٹیم نے کینگروز کے دیس میں ڈیرے ڈال دیے، اب کھلاڑیوں کی نظریں جمعرات کو آسٹریلین الیون کے خلاف پریکٹس میچ پر مرکوز ہیں، دورے کے دوران پاکستانی ٹیم میزبان آسٹریلیا کے خلاف تین ٹوئنٹی20 میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی، پہلا مقابلہ 3 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
دوسرے میچ میں دونوں ٹیمیں 5نومبر کو کینبرا میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی جبکہ سیریز کا آخری میچ 8 نومبر کو پرتھ میں شیڈول ہے۔۔ ادھرکپتان بابراعظم میزبان ٹیم کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلیے ٹیم میں جونیئرز اور سینئرز کا امتزاج ہے اور اچھی کرکٹ کھیلیں گے اور جیتیں گے۔