جھنگ میں ڈاکٹروں کی غفلت سے 7 بچے جاں بحق ہونے کا انکشاف

0
380

جھنگ:

ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے 7 بچے جاں بحق ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ میں ڈاکٹروں کی غفلت سے 7 بچے جاں بحق ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سی ای او کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ کو لکھے گئے خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آن کال ڈاکٹرز نے 4 دنوں کے دوران بچوں کی طبیعت بگڑنے پر متعلقہ ڈاکٹروں سے رابطہ کیا تاہم متعلقہ ڈاکٹروں نے بچوں کی بگڑتی طبیعت کے باوجود کوئی جواب نہ دیا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ایچ او ڈی چلڈرن وارڈ ڈاکٹرعائزہ یاسین نے گذشتہ 8 ماہ سے کسی شفٹ کے دوران وارڈ کا دورہ ہی نہیں کیا جب کہ ایم ایس کی ہدایات کے باوجود ایوننگ اور نائٹ شفٹ میں سے کسی ڈاکٹر کو معزول نہیں کیا گیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here