ڈیوس کپ ٹینس کے مقابلے قازقستان میں ہوں گے، پاکستان کی اپیل مسترد

0
88

ڈیوس کپ ٹینس کے مقابلے قازقستان میں ہوں گے، پاکستان کی اپیل مسترد

ڈیوس کپ ٹینس کے مقابلے قازقستان میں ہوں گے، پاکستان کی اپیل مسترد
شیئرٹویٹ
اسپورٹس رپورٹر 35 منٹ پہلے

شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید شیئر

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ برقراررکھا فوٹو:فائل
لاہور: انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کی اپیل خارج کرتے ہوئے ڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ برقراررکھاہے۔

ایشیا اوشیانا گروپ ون میں پاکستان اور بھارت کے درمیان  ڈیوس کپ مقابلے اسلام آباد میں 29 اور 30 نومبر کو شیڈول تھے تاہم بھارتی  ٹینس حکام کےمطالبے پر سکیورٹی کو جواز بناکر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے چار نومبر کو یہ مقابلے نیوٹرل مقام پر شفٹ کرن کا اعلان کیاتھا۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کی اپیل کی تھی جسے آئی ٹی ایف نے مسترد کردیاہے اور یہ اب مقابلے  قازقستان میں کروانے کے بارے میں دونوں ممالک کو آگاہ کردیاگیاہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: اعصام الحق کا ڈیوس کپ مقابلے پاکستان سے باہر منتقل کرنے پر ایونٹ کا بائیکاٹ

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے پاکستان سے کی جانے والی اس ناانصافی پر پر ٹینس اسٹار اعصام الحق اور عقیل خان پہلے ہی ان مقابلوں کا بائی کاٹ کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپیل خارج ہونے کےبعد پاکستان ٹینس ٹیم ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت ضرور کرے گی تاہم پی ٹی ایف کی طرف سے سینئرز کے بجائے جونیئر ٹیم کو بجھوانے کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here