برانکس میں پاکستانی مسیحا

0
584
مجیب ایس لودھی

 

”شبیر گُل“ اکنا ریلیف

مجیب ایس لودھی، نیویارک

حقوق اللہ اور حقوق العباد دو ایسے محاذ ہیں جن پر انسان کو دلجمعی کے ساتھ کام کرنا چاہئے ،دونوں کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے لیکن انسانی زندگی میں ہمیشہ سے ہی حقوق العباد کو زیادہ فوقیت دی گئی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ حقوق العباد کی معافی نہیں ہو سکتی ہے ، رشتہ داروں ، ہمسایوں کے حقوق ادا کرنے کے ساتھ ہمیں معاشرے میں محتاج ، ضرورت مندوں اورایسے افراد کو بھی خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے جنہیں اللہ تعالیٰ کی جانب سے بڑی آزمائش کا سامنا ہوتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے دنیا بھر میں دوسروں کا درد رکھنے والے لوگ ہر کمیونٹی میں پیدا کئے ہیں، اس تیز ترین دنیا میں کسی کے پاس بھی وقت نہیں کہ وہ دوسروں کا درد سُن سکے، اُس کی مدد کرنا تو دُور کی بات ہے لیکن بے شک اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے ہی کام لیتا ہے جسے وہ پسند کرتا ہے ورنہ تودنیا میں انسانوں کی کمی نہیں لیکن ہر انسان بھی انسان نہیں ہوتا جسے دوسروں کا درد ہو، میں برانکس میں اسی خوف خدا اور دوسروں کا درد رکھنے والے کو جانتا ہوں جو اپنا قیمتی وقت نکال کر، بال بچے چھوڑ کر خلق خداوندی کی بھلائی کیلئے برانکس کے مختلف علاقوں میں ہر ہفتہ و اتوار کو سردی ہو یا گرمی صبح سویرے گھر سے نکلتا ہے اور ہزاروں ضرورت مند لوگوں کو خوراک تقسیم کرتا ہے ۔یاد رہے کہ آج اس خدمت کے کام میں اکنا ریلیف اہم کردار ادا کر رہی ہے لیکن اس شخص نے اس خدمت خلق کا کام اپنی مدد آپ کے تحت کئی سال قبل شروع کر دیا تھا ،آج اُس کےساتھ اکنا ریلیف کے علاوہ البانوی نژاد ایلکس اور چند بنگالی بھائی بھی موجود ہوتے ہیں ،دوستو اُس شخص کا نام ”شبیر گُل“ ہے جو کہ برانکس کی مسلم کمیونٹی میں بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور دیگر کمیونٹیز میں یکساں مقبول بھی ہے وہاں ہر صبح مختلف اوقات میں مختلف جگہوں پر لوگ لائن بنا کر جمع ہو جاتے ہیں اور پھر شبیر گُل اور ان کی طرح رضا کار اس خدمت خلق میں ضرورت مندوں کو خوراک تقسیم کرتے نظر آتے ہیں، اپنی مدد آپ کے تحت شروع کیے جانے والے کام میں کئی مختلف کمپنیاں اپنا حصہ ضرور ڈالتی ہیں جن میں اکنا ریلیف کا بڑا حصہ ہوتا ہے لیکن جس بہترین اور منظم و ایمانداری سے خوراک کی تقسیم ہوتی ہے وہ تعریف کے قابل ہے جب تک تمام خوراک جن میں بریڈ، دالیں، سبزیاں، جوسز، چاول، آٹا اور کئی اقسام کی خوراک غریب و مستحقین کو مفت تقسیم کی جاتی ہیں۔ بے شک اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا یعنی نماز و روزہ رکھنا اہم عبادات ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑی نیکی و عبادت خلق خدا کی خدمت ہے، اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں جگہ جگہ ارشاد فرماتا ہے کہ جس کے گھر سے زکوٰة و خیرات کی تقسیم ہوتی ہے اس گھر میں خوراک کی کبھی کمی نہ ہوگی، میں نے ا پنی آنکھوں سے کئی بار دیکھا ہے، آزمایا ہے کسی سے بھی دلیل یا گواہی کی ضرورت نہیں ہے جس طرح اکنا ریلیف اور شبیر گُل اینڈ کمپنی اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کر رہے ہیں ہم سب کو اس کا حصہ بننا چاہئے ،میں خود کبھی کبھی صبح جاتا ہوں اور وہاں سے خوراک لے کر اپنے علاقے کے غریب مستحقین کو دیتا ہوں تو مجھے ان مستحقین کی خدمت کر کے جو خوشی و سکون ملتا ہے، اسے بیان کرنا ناممکن ہے، اس کام سے نا صرف اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہے بلکہ آخرت میں بھی اس کا صلہ ملتا ہے یہاں امریکہ میں جس طرح اسلام کے مخالف چند میڈیا ہاﺅسز مہم چلا رہے ہیں ،اس کو ناکام کرنے میں ایسے کاموں سے بہت مدد ملتی ہے، آئیے ہم سب اس خیر کے کام میں اکنا ریلیف اور شبیر گُل کے کام میں ان کا ہاتھ بٹائیںکیونکہ انسانیت کی خدمت اور بھلائی کے کام ہی ہماری دنیا اور آخرت میں کامیابی اور کامرانی کا واحد راستہ ہیں ،اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق عطا فرمائے کہ ہم اپنی کمائی میں سے محتاج اور ضرورت مندوں کی خدمت کر سکیں اور ”ایکنا ریلیف“ کی طرح دیگر ایسی تنظیموں کا سہارا بن سکیں جوکہ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں ۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here