حجاب کی اہمیت!!!

0
234

سلیم صدیقی، نیویارک

کورونا کووڈ 19 نامی وائرس نے ہر شعبہ¿ زندگی کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے پوری دنیا اس وقت اس وباءکی گرفت میں ہے اور بڑی بڑی طاقتیں جو خود کو قدرت سے بھی بالا تر سمجھتی تھیں اس وقت بے بس ہیں اور انہیں خدا یاد آرہا ہے جس حجاب کا مذاق اُڑایا جاتا تھا جس کیلئے قوانین بنائے جاتے تھے اب اُسے اپنی اور دوسروں کی زندگی بچانے کیلئے ضروری قرار دیا جا رہا ہے دعاﺅں اور احتیاطی تدابیر پر زور دیا جا رہا ہے۔ قبرستانوں کیلئے اب نیویارک سٹی کے گرد و نواح میں پارکوں کا انتخاب کیا گیا ہے سعودی عرب جہاں مبینہ طور پر شاہی خاندان میں بغاوت کے پیش نظر بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی بند کر دی گئی تھی اب کورونا کے پیش نظر دونوں مقدس ترین شہر کرفیو کی ز د میں آگئے ہیں، جرمن شریفین میں پانچوں وقت کی نمازیں صرف چار پانچ مقتدریوں کے ساتھ ادا کی جاتی ہیں۔ اب سعودی حکومت نے کرفیو کا دائرہ مزید شہروں تک بڑھا دیا ہے اور حج کے موقوف کرنے کا عندیہ دے دیا ہے پہلے سعودی حج کے وزیرنے مسلم دنیا کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے حج کیلئے کنٹریکٹ نہ کریں اور اب عرب نیوز نے ایک عرب سکالر کا تحقیقی مضمون شائع کیا ہے جس میں تاریخی حوالوں سے یہ بتایا گیا ہے کہ اگر اس سال حج موقوف کیا گیا تویہ پہلا موقع نہ ہوگا بلکہ اسلامی تاریخ میں سب سے پہلے عباسی خلیفہ کےخلاف بحرین کے اسماعیلی کرامتی شیعوں نے بغاوت کر کے 930ہجری میں ہزاروں حاجیوں کو شہید کر دیا تھا جس سے زم زم کا کنواں لاشوں سے اَٹ گیا تھا اور حجر اسود اُکھاڑ کر لے گئے تھے اور یہ اسماعیلی قراسطی شیعہ قرآنی آیات کا مذاق اُڑاتے رہے۔ اس سے قبل اسماعیل بن یوسف المعروف سفاک نامی شخص نے 865ءہجری میں عباسیوں کےخلاف لشکر کشی کر کے عرفات کے میدان میں حاجیوں کو بے دردی سے قتل کیا۔ ہندوستان میں طاعون کی وجہ سے بھی حج موقوف کیا گیا عرب میں اونٹوں کی بیماری سے بھی حج موقوف کیا گیا ،اس رپورٹ میں مزید تفصیل بھی درج ہے اس کا غالباً یہی مقصد ہے کہ اس مرتبہ شاہی خاندان میں ناچاقی یا کورونا کی وجہ سے حج موقوف کیا جاتا ہے تو اس کیلئے مسلمان ذہنی طور پر تیار ہوں ،بیت اللہ شریف میں طواف اور سعی بند کرنے کے پیچھے کئی سازشی تھیوریاں بھی گردش کر رہی ہیں جس کی رو سے باغیوں نے مقام ابراہیم پر بیعت لینا تھی یا امام مہدی کے ظہور کا اعلان کرنا تھا ،ایک یہودی ولی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کا مسیحا آچکا ہے اور ان سے ملاقاتیں ہوتی ہیں اور مسیحا بدھ (کالم کی اشاعت سے قبل) اپنے ظہور کا اعلان کرینگے واللہ عالم غرض یہ کہ دعاﺅں کا وقت ہے آئیے سب مل کر اللہ کے حضور معافی مانگیں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here