ورلڈ کپ 2019 میں ہر اسکواڈ 15 کرکٹرز اور 8 آفیشلز پر مشتمل ہوگا

0
227

لاہور:

آئی سی سی ورلڈ کپ کا ہر اسکواڈ 15 کرکٹرز اور 8 آفیشلز پر مشتمل ہوگا جب کہ اضافی کھلاڑیوں کو ٹیم ڈریسنگ روم کے پاس پھٹکنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

پاکستان نے ورلڈ کپ کیلیے 15کرکٹرز کا انتخاب کیا ہے، محمد عامر اور آصف علی اضافی کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ جا رہے ہیں، ان میں سے کسی کو میگا ایونٹ کیلیے15رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تو کسی دوسرے کو جگہ خالی کرنا ہوگی، اسی طرح بھارت نے بھی 4 اضافی کھلاڑی انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکا کے بھی چند ریزرو پلیئرز موجود ہوں گے۔

آئی سی سی کے ایک آفیشل نے واضح کیاکہ ورلڈ کپ کا ہر اسکواڈ 23 رکنی ہوگا، اس میں 15کرکٹرز اور 8آفیشلز شامل ہو سکتے ہیں، اگر کوئی اضافی کھلاڑی ساتھ رکھنا چاہے تو کسی آفیشل کو کم کرکے ایسا کر سکتا ہے، منتخب اسکواڈ کے سواکسی بھی کھلاڑی کو ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جانے کی اجازت ہوگی، نہ ہی اس کا خرچ آئی سی سی اٹھائے گی، اضافی کرکٹر کو ٹریننگ شرکت کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دی جاسکتی ہے لیکن نقل و حمل اور ہوٹل کا بندوبست متعلقہ بورڈ کو خود کرنا ہوگا۔

 

یاد رہے کہ پالیسی کے مطابق ورلڈکپ میں شریک ٹیمیں22 مئی تک 15 رکنی اسکواڈ میں تبدیلیاں کر سکتی ہیں، اس کے بعد متبادل کیلیے ٹیکنیکل کمیٹی کو کسی ٹھوس وجہ سے آگاہ کرنا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here