یہ وقت اور عید!!!

0
840
رعنا کوثر
رعنا کوثر

رعنا کوثر

یہ دنیا یہ مخلوق یہ کل اور آج
سب ہی وقت کے سامنے ہیں محتاج
(رفیع الدین راز)
اس دفعہ عید آئی اور اپنے ساتھ یہ پیغام لائی کہ ہم سب وقت کی قید میں ہیں اور وقت کے محتاج ہیں اگر ایسا نہ ہوتا تو عید کے دن تمام دنیا کے مسلمان اپنے گھر میں عید کی نماز نہ پڑھ رہے ہوتے جب سے ہم سب نے ہوش سنبھالا ہے اور عید کی نماز پڑھ رہے ہیں کبھی ایسا وقت نہیں آیا کہ مرد اپنے گھروں میں نماز پڑھیں۔ مگر آج وقت نے ہم کو یہ بھی دکھایا ہے کہ تمام مسلمان گھرانوں میں نماز کی ادائیگی گھر میں کی گئی۔ وقت کتنا بدل جاتا ہے اور اللہ ہم پر کتنا مہربان ہے کہ اس نے ایسا وقت آنے سے پہلے ایک ایسی راہ ہم کو دکھا دی کہ ہم نے اس راستے کو اختیار کر کے بہتر طریقے سے نماز کی ادائیگی نہ صرف گھر میں کی بلکہ رشتہ داروں کو دیکھا ان کے کپڑوں کو دیکھا۔ امام صاحب کا خطبہ سنا تکبیر سنی اور اس وقت جبکہ ہر شخص گھر میں ہے تنہائی میں بھی ایک دوسرے کو وقت دیا اور وہ ہے ہماری وہ ٹیکنالوجی جس نے ہمیں سیلف ون سے متعارف کرایا۔ فیس ٹائم سے گھر والوں سے ملاقات کی مختلف لنک اختیار کر کے مسجدوں سے رابطہ قائم رکھا، رشتہ داروں سے رابطہ قائم رکھااور یوں یہ عید ایسی بے مزہ بھی نہیں رہی۔ ہاں یہ افسوس بے شک رہا کہ مسجدیں آباد نہ ہو سکیں مگر ہر مسلمان جو روزے کی اہمیت کو سمجھتا ہے اور عید کی نماز کی اہمیت کو سمجھتا ہے اس کا گھر اس تمام ماہ میں مسجد بنا دیا اور وقت نے بتلا دیا کہ انسان اشرف المخلوقات ہے وقت اس کے ہاتھ میں نہیں ہے مگر اس کا دل اس کا ذہن اور اس کا عقیدہ ضرور اس کے ہاتھ میں ہے جس طرح جوش اور جذبے میں تمام لوگوں نے اپنے گھروں میں عید کا اہتمام کیا وہ ایک قابل تعریف جذبہ ہے ۔خاص طور سے امریکہ میں جہاں میں رہتی ہوں اور یہیں کی نوجوان نسل کو دیکھ رہی ہوں ،ان کا جذبہ قابل تعریف تھا ،اپنے گھروں میں جس طرح انہوں نے نماز کا اہتمام اپنے بچوں کے ساتھ کیا اور اپنے والدین کےساتھ کیا وہ اتنا اچھا جذبہ تھا کہ یوں محسوس ہوا وقت کہہ رہا ہے کہ تم میرے محتاج ضرور ہو کہ اس کے ہاتھوں مجبور ہو کہ تم گھر سے نکل نہ سکے مگر تم وقت کو یوں خوبصورتی سے استعمال کروگے کہ شیطان بھی گھروں سے بھاگ جائےگا یہ سب اللہ کے بندوں کا ہی کام ہو سکتاہے اگر جرثومہ ہمیں پریشان کر سکتا ہے ہمیں خوف زدہ کر سکتاہے ہمارے باہر نکلنے کے راستے بند کر سکتا ہے مگر اللہ کی عبادت سے نہیں روک سکتا، یہ ہم کو وقت نے دکھا دیا ہے آج میں تمام مسلمانوں کو جنہوں نے وقت سے ہار نہیں مانی ،مبارکباد دیتی ہوں، عید مبارک اور ان تمام نوجوانوں کی بھی ممنون ہوں جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی سے اپنے والدین جو اس سے نا بلد تھے کو نہ صرف روشناس کرایا بلکہ محرومی کا کم سے کم احساس ہونے دیا۔ شکریہ۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here