ابن سینا فاﺅنڈیشن فری ٹیسٹ….فائدہ اٹھائیں!!!

0
189
شمیم سیّد
شمیم سیّد

 

شمیم سیّد،بیوروچیف ہیوسٹن
ہیوسٹن میں ابن سینا فاﺅنڈیشن وہ واحد فلاحی ادارہ ہے جو پچھلی دو دہائیوں سے اپنی اور دوسری کمیونٹیز کی بلا تفریق خدمت کر رہا ہے اس وقت پورے ہیوسٹن میں ان کی سات لوکیشنز ہیں جہاں وہ لاکھوں لوگوں کو عمدہ علاج فراہم کر رہے ہیں۔ نعرو روپانی کی قیادت میں روز بروز آگے ہی بڑھتے جا رہے ہیں جہاں عام سہولیات کے علاوہ بچوں کا علیحدہ کلینک، دانتوں کا علیحدہ کلینک قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر تمام تر حفظان صحت کے اصولوں پر اپنے قابل اسٹاف کےساتھ مکمل علاج کیا جاتا ہے۔ اس وقت ابن سینا فاﺅنڈیشن وہ واحد ادارہ ہے جہاں کورونا جیسے موذی مرض کی ٹیسٹنگ سی وی ایس فارمیسی کےساتھ مل کر روزانہ کی جا رہی ہے اور وہ بھی بالکل فری، اور اسی وقت تقریباً 30 منٹ میں اس کا رزلٹ بھی دے دیا جاتا ہے جو کہ کہیں اور مہیا نہیں ہے ہماری پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دوسری کمیونٹیز کی بڑی تعداد اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہی ہیں اسی سلسلے میں گزشتہ ہفتہ ابن سینا فاﺅنڈیشن نے سی وی ایس کےساتھ مل کر Covid-19-Rapid ٹیسٹ کا افتتاح کیا اور پریس میڈیا کو آگاہی دی گئی کہ کس طرح ان کی کوششوں سے لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے اور ایسے لوگوں کو جن کو بخار، کھانسی، سانس لینے میں تکلیف، گلے میں تکلیف، جسم میں درد، اُلٹیاں یا ڈائریا کی شکایات ہوں ان کو ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی گئی اور قابل اعتماد اسٹاف وہاں موجود تھا جو ایسے تمام لوگوں کے ٹیسٹ لے رہا تھا جن کو شکایات تھیں۔ صبح 9 بجے سے تقریب شروع ہوئی تھی اور چیئرمین نعرو روپانی نے تمام میڈیا سے گذارش کی تھی کہ جس طرح ہیوسٹن میں یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کے سد باب کیلئے جو ابن سینا کے ڈرائیو شروع کی ہے صبح 9 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک روزانہ تقریباً 150-200 لوگوں کے ٹیسٹ وہتے ہیں جس میں سے تقریباً 30% پوزیٹو رزلٹ آرہے ہیں اس لئے بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ ماسک، گلوز اور درمیان میں فاصلہ ضروری ہے۔ اس موقع پر کانگریس مین ال گرین نے ابن سینا فاﺅنڈیشن اور سی ای ایس کے لوگوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ابن سینا ار سی وی ایس کے عہدیداروں کو تعریفی اسناد بھی پیش کیں۔ اس موقع پر چیئرمین نصر الدین روپانی، کانگریس مین ایل گرین، اسٹیفن ولیمز ڈائریکٹر ہیوسٹن ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ اٹارنی فورڈ بینڈ مینٹلٹن، کونسل مین نوشاد علی، پی اے جی ایچ کے صدر ہارون شیخ نے بھی خطاب کیا۔ ایل گرین نے وہاں موجود تمام لیڈران سے وعدہ لیا کہ وہ اپنا ٹیسٹ کروا لینگے اور انہوں نے اپنا ٹیسٹ بھی کروایا اور وہاں موجود تمام ولگوں نے تمام تر حفاظتی تدابیر پر عمل کیا۔ اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے میں ڈائریکٹر ڈاکٹر حنا اعظم اور ڈاکٹر لیاقت خواجہ جنرل مینجر اور دوسرے اسٹاف نے کردار ادا کیا۔ ہماری کمیونٹی کو چاہیے کہ اس ڈرائیو سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ کسی سے کوئی فیس نہیں لی جا رہی اور اسی وقت رزلٹ بھی مل جاتا ہے ٹیسٹنگ کیلئے اس نمبر پر فوری فون کریں اور اپنا اپوائنٹمنٹ لے لیں۔ رابطے کیلئے 281-495-7462 پر کال کریں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here