پیسوں کی وجہ سے ہاکی فیڈریشن میں سیاست آگئی ہے، سابق سیکریٹری پی ایچ ایف

0
111

اہور:

سابق سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کرنل (ر) مدثر اصغر کا کہنا ہے کہ پیسوں کی وجہ سے ہاکی فیڈریشن میں سیاست آگئی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکریٹری کرنل (ر) مدثر اصغر کا کہنا ہے کہ پیسوں کی وجہ سے ہاکی فیڈریشن میں سیاست آگئی ہے، خالد سجاد کھوکھر اور آصف باجوہ سمیت دوسرے لوگ پاکستان ہاکی کو بہتر کرنے کی اہل نہیں، اس سے پہلے بھی جب آصف باجوہ ہاکی فیڈریشن میں آئے اس وقت بھی ان کا آنا غلط تھا، وہ کبھی کوچ اور کبھی سیکرٹری بن کر سامنے آٰے لیکن رزلٹ آپ کے سامنے ہے۔

مدثر اصغر نے کہا کہ ان لوگوں کی موجودگی میں 20 سال سے قومی کھیل ہاکی کی بہتری کے لیے کوئی کام نہیں ہوا، آگے بھی ایسے لوگوں سے امید نہیں، ان سے پہلے شہباز سینئر بھی ناکام رہے، وہ بہت اچھے کھلاڑی تھے لیکن وہ اچھے ایڈمنسٹریٹر  ثابت نہیں ہوسکے۔

 

مدثر اصغرکے مطابق ماضی میں فیڈریشن کا صدر یا سیکریٹری پیسے نہیں لیتے تھے، یہ عہدے اعزازی ہونا چاہیے، اگر لاکھوں روپے تنخواہیں ہی دینی ہیں تو وہ باہر سے لوگوں کو معاملات کی بہتری کے لیے لانا چاہیے، موجودہ صدر پی ایچ ایف بریگیڈئیر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر  فنڈز اکٹھا نہیں کرسکتے، قومی کھیل کی ترقی ان کے بس کا کام نہیں، ہاکی کی  اچھی ٹیم بنانے کے لیے کم از کم سالانہ ایک ارب چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here