میری لینڈ میں گلزار مدینہ!!!

0
221
کوثر جاوید
کوثر جاوید

کوثر جاوید
بیورو چیف واشنگٹن

دین اور دنیا کا کوئی پراجیکٹ ہو اس کی کامیابی کے لئے آپ کی محنت ،لگن جدوجہد اور سب سے بڑھ کر اخلاص اور نیک نیتی کا بڑا عمل دخل ہے۔امریکہ دنیا میں موقع کی دنیا سے جانا جاتا ہے یہاں ہر رنگ ونسل مذہب اور کلچر کے لوگ آباد ہیں اور آزادی سے خوشحال زندگیاں بسر کر رہے ہیںجو لوگ بھی ترقی پذیر یا پسماندہ ممالک سے آکر امریکہ آئے وہ یہاں کی تعمیر ترقی اور خوشحالی میں حصہ بھی ڈال رہے ہیں۔نہ صرف اپنا مستقل بہتر ہوگیا ہے۔اس کے ساتھ اپنے بیک ہوم خاندانوں کو سپورٹ کرکے بہتر سطح پر آنے کے لئے مدد کر رہے ہیں ہم پاکستانی امریکن جب اپنے ملک میں لاءاینڈ آرڈر، تعلیم، صحت ،سیاست اور کرپشن پر نظر ڈالتے ہیں تو افسوس ہوتا ہے وہاں کی عوام کس طرح کسمپرسی کی حالت میں زندگیاں گزارنے پر مجبور ہے یہاں امریکہ میں پوری طرح اس ملک کی تعلیم سے کامیاب نظام سے ہیلتھ کیئر لا اینڈ آرڈر عدالتوں سے اعلیٰ کارکردگی سے مفید ہو رہے ہیں۔ہماری آئندہ نسلیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے بہترین عہدوں اور کاروباری میں مصروف ہیں اور خوشحال ترین زندگی گزار رہے ہیں۔ہم لوگ خاص طور پر پاکستانی امریکن امریکہ کے اخلاقی مقروض ہیں، ہمیں اس ملک کو اچھے انداز میں نیک نیتی سے قرضہ ادا کرنے کی ضرورت ہے ،وہ قرضہ ضروری نہیں ،ہم دولت ، توانائی یا سونا چاندی نہیں بلکہ ہمارے اعمال اور خلوص سے اتار سکتے ہیں۔اس قرض کی واپسی کی بہترین مثال میری لینڈ میں گلزار مدینہ اسلامک سینٹر کے ممبران قائم کر رہے ہیں یہ ادارہ گزشتہ دس سے بارہ سال قبل 2500سکوائر فٹ کی کرائے کی جگہ پر قائم ہوا اس کے روح رواں علامہ اعجاز حسین نقشبندی ہیں۔حضور پاکﷺ کی حدیث پاک ہے دینی علما انبیاءکے دین کے وارث ہیں۔ علامہ اعجاز حسین نقشبندی انہیں وارثوں میں سے ایک وارث کے طور نہایت خلوص اور عشق سے دین کی خدمت میں مصروف ہیں اور علامہ میں عشق رسول اور روحانیت کی شمع جلائے ہوئے ہیں۔ابتدا میں چند لوگ نماز جمعہ اور پنج گانہ نماز میں حاضر ہوتے لیکن آہستہ آہستہ علاقے کے مسلمانوں اور دوستوں کے تعاون سے اسلامی سینٹر قائم ہوگیا، آہستہ آہستہ مستقبل اسلامک سینٹر کے لئے اراضی کی تلاش شروع کردی گئی۔16ایکڑ وسیع عریض اراضی جس میں بڑے بڑے ہال پہلے سے تعمیر شدہ اسلامک سینٹر کے لئے آٹھ سال قبل عطا ہوئی، اس اسلامک سینٹر سے جوش وخروش سے عشق رسول کی شمع جلاتے ہوئے ایک عظیم درس گاہ اسلامک سینٹر کا آغاز ہوگیا۔اس ادارے میں اللہ پاک کی کتاب قرآن پاک کی تعلیم کے ساتھ حضور سے محبت اور اطاعت سے بھرپور تعلیم دی جاتی ہے۔نماز جمعہ پانچ وقت نماز سنڈے سکول قائم ہے اس تمام دینی خدمات میں علامہ اعجاز حسین نقشبندی کے عقیدت مند دوست نمازیوں کی کوششیں بھی شامل ہیں ،امریکہ ہر شعبے میں ترقی یافتہ لیکن ایک شعبہ کی کمی ہے وہ سکون اور روحانیت گلزار مدینہ اسلامک سینٹر نہ صرف مسلمان کمیونٹی کی خدمت میں مصروف ہے، اس کے ساتھ امریکہ کا جو اخلاقی قرض ہے روحانیت کے فروغ کے ذریعے ادا کررہے ہیں۔اولیائے کرام کے امن اور محبت کے پیغام صحابہ کرام کا ادب تعلیمات مقام اہل بیت حقوق اور روحانیت کی تعلیم کے ذریعے کردار سازی کے ساتھ سکون امن محبت کا ذریعہ بن رہے ہیں ،علامہ اعجاز حسین نقشبندی خلوص نیت جدوجہد کی وجہ سے ریاست نے میری لینڈ اسلامک سینٹر کے ساتھ قبرستان اور گھروں کی تعمیر کی اجازت بھی دے دی ہے۔ادارے کے آئندہ کے پراجیکٹس میں بچے بچیوں کے لئے اسلامک سکول اور کمیونٹی سینٹر قائم کرنا ہے موجودہ سینٹر کے سکول میں70 کے قریب بچے،3بچیاں قرآن پاک کی تعلیم دینی تعلیم سے مفید ہو رہا ہے ،اس شاندار اسلامک سینٹر قائم ہونے سے نہ صرف علاقہ کے مسلمانوں کو فائدہ ہوگا اس کے ساتھ مقامی کمیونٹی کے لوگ بھی اسلامی تعلیم ،روحانیت اور امن محبت کے پیغام سے سرشار ہونگے۔علامہ کے مسلمانوں کو اسی ادارے سے مزید تعاون کی ضرورت ہے ، گلزار مدینہ اسلامک سینٹر کی تمام ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔اللہ پاک اس ادارے کو کامیابیوں ،کامرانیوں سے نواز دے اور جو دیگر ادارے اور علما کرام جہاں جہاں بھی دین کی خدمت اور عشق رسول محبت، اہل بیت اور اولیا کرام کے پیغام کو پھیلا رہے ہیں ،ان کو بھی کامیابیاں عطا فرمائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here