پریذیڈنٹ بائیڈن!!!

0
260
عامر بیگ

عامر بیگ

ہیلری کلنٹن کی سیکنڈ اٹیمپٹ کا پہلا پڑاو¿ اوماہا نی براسکا تھا جہاں میں اسکی کیمپین کے آرگنائزرز میں شامل تھا میں نے اپنا آپ اپنا گھر گاڑیاں اور تمام وقت میڈم ہیلری کلنٹن کے لیے وقف کر دیا ہوا تھا، میں ایونٹ پلان کرتا سٹریٹیجی بناتا، ڈیبیٹ واچ، پارٹیاں ترتیب دیتا ،فون کالز ارینج کرتا، ڈور ٹو ڈور ووٹ مانگنے جاتا اور سب سے بڑھ کر جب ہیلری کلنٹن اوماہا آئیں تو ان کے لیے انتظامات بھی کئے جب ان سے ملاقات ہوئی تو میں نے انہیں بتایا کہ میں اسلامک سینٹر آف اوماہا کا جنرل سیکریٹری ہوں یہاں پر پانچ ہزار سے زائد مسلم ووٹرز ہیں ،کہنے لگیں ان سب کو نکالو باہر ،میں نے انہیں کہا کہ ٹرمپ نے اسلام کے خلاف جو زہر اُگلا ہے آپ اس کے خلاف سٹینڈ لیں اپنی تقریروں میں، اسلام کے متعلق مزید اور واضع ردعمل شو کریں تو نہ صرف یہاں کے بلکہ پورے امریکہ کے ووٹرز آپکے ساتھ ہیں یہ بات انہوں نے نہ صرف سراہی بلکہ اسے ہما عبدین کو بھی نوٹ کروا دیا جو اس وقت ان کی سیکریٹری تھیں یاد رہے ان دنوں ہیٹ کرائم زوروں پر تھے اب پھر ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے اپنی تقریر حدیث نبوی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ” طاقت ہے تو برائی کو ہاتھ سے روکو، نہیں تو زبان سے ،ورنہ دل میں برا جانو“ مزید کہتے ہیں کہ جس دن صدر بنا پہلے دن ہی صدارتی ح±کم کے ذریعے مسلمانوں پر لگا بین ختم کر دیں گے دنیا بھر میں اقلیت میں رہنے والے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ آمروں کو محبت بھرے خط نہیں لکھیں گے ،ٹرمپ کی وجہ سے امریکہ میں اسلامو فوبیا میں اضافہ ہوا ہے، اسکول میں مسلمان بچوں کو مسلمان ہونے کی وجہ سے تنگ کیا جاتا ہے اور یہ خواہش کا اظہار بھی کیا کہ امریکہ کے تعلیمی اداروں میں اسلام کے بارے میں پڑھایا جائے ،عرض کہ اس وقت بھی ہیلری کلنٹن تقریباً اتنی ہی لیڈ سے آگے تھیں، تمام پول ہیلری کو ونر شو کر رہے تھے، ٹرمپ نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اگر میں ہار گیا تو یہ دھاندلی ہو گی مطلب ذہنی طور پر ہار تسلیم کر چکا تھا پھر جھرلو پھر گیا جس کی انکوائری ابھی تک چل رہی ہے۔ روسی مداخلت کے الزامات بھی لگے ،کئی ایک کو مستعفی بھی ہونا پڑا ،مواخذہ کی داغ بیل بھی ڈالی گئی، ابھی مرحلہ وہی درپیش ہے، ٹرمپ باز نہیں آ رہا اب تو چائنا پر بھی الزام دھر رہا ہے، نو ڈاو¿ٹ ،اکانومی کی حالت ٹرمپ کے دور میں بہتر ہوئی ہے، بے روزگاری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر تھی مگر جس طرح سے کورونا کو ہنڈل کیا گیا اس کے علاوہ جیسے ساری دنیا میں ٹرمپ اپنی نا اہلی کی وجہ سے آشکار ہوا وہ سب کے سامنے ہے ۔اس دفعہ مشکل ہے کہ ٹرمپ جیت پائے لیکن صیہونی طاقتیں اپنا کھیل کھیلیں گی ،میڈیا ان کے ہاتھ میں ہے ،اکانومی کا پہیہ انہیں کے دم قدم سے چلتا اور رکتا ہے ،ملٹی نیشنل کمپنیوں کاجال بچھا ہے وہ مسلمانوں کو پنپتا ہوا نہیں دیکھ سکتے کیا مسلم ووٹرز اس دفعہ باہر نکل پائیں گے عام تاثر تو یہی ہے کہ ہم لوگ امریکہ میں ووٹ ڈالنے کو اپنی توہین ہی تصور کرتے ہیں لیکن ہمیں یہ تاثر ختم کرنا ہو گا اس دفعہ باہر نکلنا ہو گا کچھ سافٹ کارنر تو اس پرانے ڈیموکریٹ کے لیے جس نے اپنی ساری عمر جمہوریت کے لیے دے دی، آٹھ سال تک سابق وائس پریذیڈنٹ بھی رہا ،جینٹل مین مسٹر بائیڈن کو پریذیڈنٹ بائیڈن بنانے کے لیے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here