کوئی رہ تو نہیں گیا!!!

0
114
عامر بیگ

فزکس کے امریکی سائنسدان رچرڈ فائینمن جنہوں نے اپنے کام کوانٹم الیکٹروڈائنامکس کی بدولت انیس سو پینسٹھ میں نوبل پرائز جیتا کہتے ہیں کہ کسی بھی چیز کو یاد کرنے کے لیے اس کو آسان کرنا لازم ہے، کوئی بھی سبق اگر آسان کر کے پڑھا جائے تو وہ تا عمر یاد رہتا ہے ،بابا صاحب اشفاق احمد کہا کرتے تھے کہ آسانیاں بانٹو گے تو اللہ آسانیاں پیدا کرے گا ،عمران خان کہتا ہے کہ مخلوق خدا کے لیے آسانی پیدا کرنے سے اللہ کی رحمت اترتی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ دُکھ تکلیف میں کسی کے لیے آسانی پیدا کر دی جائے تو اس سے بڑی نیکی اور کیا ہو گی؟ سوچیں جب کھانے کے لیے پیسے نہ ہوں اور کوئی مصیبت آ جائے ،مصیبتوں میں جسمانی مصیبت سب سے زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے ،سیانے کہتے ہیں کہ تندرستی ہزار نعمت ہے اگر صحت نہیں تو کچھ بھی نہیں زندگی بیکار لگتی ہے اکتاہٹ ہو جاتی ہے ایسے میں کوئی آسانی پیدا ہو جائے تو، سبحان اللہ! نئے پاکستان میں پنجاب حکومت نے اس مشکل وقت میں آسانی پیدا کی تھی انصاف ہیلتھ کارڈ کا اجرا کر کے جسکا افتتاح عمران خان کے دست مبارک سے کروایا گیا تھا اس وقت جب عمران خان کی ماں شوکت خانم کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھی تکلیف میں تھی اور زندگی کی آخری سانسیں گن رہی تھی عمران خان کے اندرونی کرب کا ندازہ لگائیں وہ جانتا تھا کہ کہ وہ صاحب حیثیت ہے کینسر کی مہنگی بیماری کا علاج کروا سکتا ہے جس کے لیے وہ انگلینڈ تک گیا مگر جن کی اتنی پہنچ ہی نہیں اور وہ ایک چھوٹی سی بیماری میں تڑپتے ہوئے جان دے دیتے ہیں ان پر یا انکے خاندان پر کیا گزرتی ہو گی ،اسی سوچ نے لاہور میں شوکت خانم کینسر ہسپتال بنوایا جہاں غریب مریضوں اور انکے خاندانوں کے لیے آسانیاں بانٹی جاتی ہیں ،اسی سوچ نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں انصاف ہیلتھ کارڈ کا اجرا کروایا اور پھر پنجاب میں انصاف ہیلتھ کارڈ بھی غریب عوام کے لیے آسانیاں پیدا ہوئیں سوچیں غریب کی حالت کہ جب وہ بیماری کی وجہ سے محنت مزدوری کرنے کے قابل نہ رہے اس پر اور اسکے خاندان پر کیا گزرتی ہے کیسے بچوں کا پیٹ بھرتا ہے اگر اسکے لیے کچھ آسانی ہو جائے پنجاب کے ہر غریب خاندان کے لیے سات سے دس لاکھ تک سالانہ ہیلتھ کوریج جہاں سے چاہے علاج کروائے تندرست و توانا ہو کر اپنے بچوں کی کفالت کرے انکے لیے آسانیاں پیدا کرے، کرونا کے عذاب سے جہاں پوری دنیا میں کٹھن وقت ہے ،دنیا بھر میں مہنگائی زوروں پر ہے اور اب سنا ہے نئی آنے والی حکومت انصاف ہیلتھ کارڈ پروگرام رول بیک کرنے کو ہے، غریب آدمی کے لیے جو آسانیاں عمران خان پیدا کر کے گیا تھا، لگتا ہے بدلے لیے جارہے ہیں کہ کہیں کوئی رہ تو نہیں گیا جس سے آسانی چھین نہ لی گئی ہو ۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here