’’رسوڑے میں کون تھا ؟‘‘ اشنا شاہ نے بتا دیا

0
121

کراچی:

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا سوال ’’ رسوڑے میں کون تھا؟‘‘ کا جواب بتا دیا۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک بھارتی ڈرامے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس کو ایک بھارتی موسیقار یشراج نے موسیقی کے رنگ سے ایسا تڑکا لگایا کہ دیکھنے والے موسیقار کے فن پر داد دیئے بغیر نہ رہے۔ ویڈیو کی مقبولیت موسیقی تو تھی لیکن اس میں کوکیلا بین کے غصے میں بولے جانے والے ڈائیلاگ تھے جس نے اس ویڈیو کو وائرل ہونے میں اہم کردار ادا کیا۔

ویڈیو میں کوکیلا بین اپنی بہو سے سوال کرتی نظر آتی ہیں کہ جب وہ کپڑوں پر جوس گرنے جانے کی وجہ سے صاف کرنے کے لئے باتھ روم جاتی ہیں تو پیچھے رسوڑے(باورچی خانے) میں کون تھا ؟۔ ڈرامے سے مقبول ہونے والا سوال سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ کی شکل اختیار کر گیا۔ ہر کوئی مذاحیہ میمز بنا کر یہی سوال کرتا رہا کہ رسوڑے میں کون تھا ؟

 

اشنا شاہ بھی پیچھے نہ رہیں۔ انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتا دیا کہ رسوڑے میں کون تھا۔ اداکارہ نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جوکہ اُن کے حال ہی میں کئے گئے نئے فوٹو شوٹ کی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ راشی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے پریشر کوکر کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here