علم فلکیات!!!

0
115
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

 

سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے امریکہ میں الیکشن کی گہما گہمی ختم ہوچکی اور اب انتقالِ اقتدار کیلئے راہ ہموار ہورہی ہے دنیا کی نظریں یہاں کے الیکشن پر ہوتی ہیں بیرونی دنیا کے ممالک اپنا من پسند امیدوار دیکھنا چاہتے ہیں اور مقامی لوگ امریکی شہری اس بات کا فیصلہ ووٹ دے کر کرتے ہیں کہ اب اقتدار پر کون ہوگا۔ تمام لوگوں کی طرح آپ کے ذہنوں میں بھی یہی سوال ضرور آیا ہوگا کہ الیکشن کے سلسلے میں امیدواروں کے زائچوں اور ممکنہ اقدامات پر روشنی کیوں نہ ڈالی گئی تو جناب اسکا ایک بڑا مضبوط جواز ہے جس طرح پرائمری کے سکول میں اساتذہ سیکنڈری کا نصاب نہیں پڑھاتے اسی طرح ہم ابھی اس منزل پر نہیں پہنچے ہیں جہاں ان باتوں کو موضوع بناکر ان پر زائچہ لگائیں یہ اب بڑی فیلڈ ہے اس میں اسپورٹس بین الاقوامی مقابلے اور سیاست یہ سب ہوتا ہے اور گھروں میں دفتروں میں تعلقات عامہ اور انکے اثرات بھی علوم سیارگان سے باہر نہیں ہیں !!۔۔۔خیر ان باتوں کو آپ قارئین سمجھ بھی لیں گے اور ان منازل پر پہنچ کر میرے ہم خیال بھی ثابت ہونگے کیونکہ یہ اس سفر کا صرف تیسواں ہفتہ ہے اور ابھی یہ سلسلہ کءسال چلے گا جس میں آپ مقالہ جات پر دماغ سوزی فرمائیں گے اور ان اسباق کی روشنی میں خود کو پہلے سے بہتر مقام پر محسوس فرمائیں گے۔نجوم کے طالب علم کے لئیے یہ حیرت کی بات ہوگی کہ مندرجہ بالا تمام اسباق کے امورات کو ایک جگہ اکٹھا کرکے کیسے بیان کیا جاسکتا ہے ؟؟ اس میں سب سے بنیادی بات تو یہ ہے کہ سب سے پہلا سوال یہ کرنا چاہئیے کہ پیدائش کے وقت سورج کس برج میں تھا اور بالفرض اگر یہ خیال کیا جائے کہ شمس و قمر اور دیگر تمام کواکب ایک ہی برج میں واقع ہیں اور اتفاقاً زائچہ میں پہلا گھر ہے جسے طالع کہتے ہیں تب شمسی طالع کو پڑھنا ہوگا یقیناً یہ ایک اہم بات ہے چونکہ زائچہ میں شمس ایک اہم قوت ہے اس وجہ سے اس کا موقع و محل تلاش کرنا اور اس کا پڑھنا بہت ضروری ہے زائچہ میں شمس کے مقام کو پڑھنا اور اصل صاحب زائچہ کی ذات سے متعلق کچھ بتانا ہوتا ہے دنیا میں کوئی بھی ایسا آدمی نہ ہوگا جو اپنے متعلق کچھ نہ جاننا چاھتا ہو لہٰذا شمس کا کسی خاص برج میں ہونا گویا انسان کی زات کا ہونا ہے۔شمس طالع کو پڑھنے کیلئے تاریخ پیدائش کا جاننا ہی کافی ہے پرانے زائچہ بنانے والے سال پیدائش اور وقت پیدائش کا استعمال نہیں کرتے تھے لیکن کیونکہ اب سب کچھ کمپیوٹر سافٹ ویئر کی بدولت ہوتا ہے اس وجہ سے بس اس میں یہ تمام معلومات اور دنیا کے نقشے پر مقام کی نشاندھی بالکل سو فیصد نقشہ مرتب کردیتی ہے اب یہ آسٹرولوجر کی مہارت کا کمال ہے اور اس کی قابلیت کہ وہ علم نجوم کے قوانین کا اطلاق کس طرح کرتا ہے اور زائچہ پر حکم لگاتا ہے جس سے سن کر اکثر سامعین ورط حیرت میں مبتلاءہوجاتے ہیں لیکن علم ہے ہی ایسی چیز جو اپنے آپ کو منوا لیتی ہے بس انسان صاحب علم ہونا چاہیے اور اپنی توجہ صرف خلوص کے ساتھ حاصل شدھ نقشہ جات پر لگائے اور ان کو پڑھنے سے شروع میں ضرور دماغ سوزی ہوگی لیکن اسکی مشق آپ کو بہت جلد تیزی سے بیان کرنے والا اور زائچہ پڑھنے والا بنا دے گی۔
فرض کریں کوئی شمس یکم دسمبر کو پیدا ہوتا ہے تو نقشہ نمبر ایک میں تلاش کریں دسمبر کی کن تاریخوں کے درمیان یہ شخص پیدا ہوا ،اس کے تحت دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ سورج برج قوس میں واقع ہے اور جس کا حاکم مشتری ہے یہ برج ذوجسدین ہے اور مذھب سے متعلق ہے اس نقشے سے یہ بھی معلوم ہوگا کہ یہ آتشی برج ہے جسم کے اندر اس کا حساس عضو ران ہے اور اس سلسلہ بروج میں اس کا نمبر ۹ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ نقشہ ۲ کی منسوبات ۹ کا حامل یہ شخص ہے۔
اب نقشہ ۲ کی طرف آئیں تو اس کے خانہ نہم کو جس کو بیت آل سفر کا نام دیا گیا پڑھیں تو معلوم ہوگا یہ مذھب ، فلاسفی ، انسٹی ٹیوشن ، طویل سفر ، کھیلوں ، مذہبی امور اور مقدس مقامات سے متعلق ہے اس کی علاوہ یہ بھی معلوم ہوگا کہ یہ ذوجسدین گھر ہے۔
اب ذوجسدین کی خاصیت کو پڑھیں پھر اوتاد زائچہ کو پڑھیں پھر برج آتشی کو پڑھیں پھر مشتری کو جو اس کا حاکم ہے پڑھیں کہ اس کی خاصیت کیا بتاتی ہے ان سب کو اکٹھا کرکے ایک عبارت بنائیں بس یہی وہ سب کچھ ہوگا جو آپ قوس طالع والے کو بتا سکتے ہیں۔
امید ہے آج کے مقالے اوراس میں موجود سبق سے آپ بہت بہتر محسوس کررہے ہونگے جو بنیادی باتیں نہ پڑھ سکے ہوں اور کچھ اسباق ان سے رہ گئے ہوں آج کا سبق ان قارئین کو ایک اچھی بنیاد فراہم کرے گا۔
اس کے ساتھ ہی دعا ہے کہ آپ کا آنے والا وقت اچھا ہو اور سب کچھ امن و چین سے گزرے دنیا جس دھانے پر پہنچ چکی ہے کسی وقت کچھ بھی ممکن ہے ایسے میں کسی غیر سنجیدہ انسان کا حکومت اور طاقت میں آجانا بھی المیہ ہے امریکی انتخابات سے منتخب شدہ صدر امید کی ایک کرن ہیں حالات کے تناظر میں ایک لمبے جمود کے بعد اور لگتا ہے ایک اچھی تبدیلی آنے والی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آپ سے ایک ہفتے کی اجازت اس دعا کے ساتھ کہ اللہ پاک آپ کو اس دنیا میں آسانیاں عطاءفرمائے اور برے وقت اور لوگو ں سے محفوظ فرمائے۔آمین
والسلام
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here