اسلام آباد:
وزیراعظم کی جانب سے دواؤں کی قیمتوں میں کمی کیلیے جاری احکامات پر عملدرآمد کا آغاز ہوچکا۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جان بچانے والی دوائیں جن میں بلڈ پریشر، دل، مرگی اور جلدی امراض سمیت 78 ادویات کی قیمتوں میں کمی کردی، ڈریپ نے دوائیں کی قیمتوں میں کمی کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ڈریپ ذرائع کے مطابق جاری ایس آر او میں ہارڈشپ کیسز کے تحت دواؤں کی قیمتوں میں 75 فیصد اضافہ واپس لے لیا، ہارڈشپ کیسز کے تحت 50 سے 75 فیصد دواؤں پر 9 فیصد اضافہ بھی واپس لیا ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاصم رؤف نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو میں بتایاکہ حکومت کی ہدایت کے مطابق ڈریپ نے دوائیوںکی قیمتوں میں کمی کیلیے ایس آر او جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے دواؤں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت صحت اور ڈریپ حکام کو قیمتوں میں کمی کی ہدایت کی تھی، مشیرصحت ڈاکٹر ظفر مرزا کوقیمتیں کم کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔