اسلام آباد:
ملک بھرمیں کسٹمز ایپلٹ ٹربیونل 8 ماہ سے غیر فعال ہونے کے باعث 5 ہزار سے زائد تنازعات کے کیسوں میں 90 ارب روپے ریونیو پھنسنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ملک بھرمیں کسٹمز ایپلٹ ٹربیونل 8 ماہ سے غیر فعال ہونے کے باعث 5 ہزار سے زائد تنازعات کے کیسوں میں 90 ارب روپے ریونیو پھنسنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بار بار یاد رجوع کے باوجود ٹربیونل کے چیئرمین و ارکان کی تقرری نہیں ہوسکی۔
دوسری طرف ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز سمیت دیگر تنازعات کی 40 ہزار سے زائد زیر التواء اپیلوں کے باعث3 کھرب روپے ریونیو بھی پھنسا ہوا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق کسٹمز ایپلٹ ٹربیونل کالاہور میں صرف ایک رکن کام کررہا ہے، چیئرمین ابھی تک تعینات نہیں ہو سکا۔